Live Updates

گیس نہیں ہے اور آٹا بھی مہنگا ہے لیکن عمران خان کے علاوہ آپشن نہیں،شیخ رشید

نو از شریف اب واپس نہیں آئیں گے میرا دوست شہباز شریف ضرور واپس آئیگا،وزیر ریلوے

ہفتہ 18 جنوری 2020 21:40

گیس نہیں ہے اور آٹا بھی مہنگا ہے لیکن عمران خان کے علاوہ آپشن نہیں،شیخ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2020ء) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ گیس نہیں ہے اور آٹا بھی مہنگا ہے لیکن عمران خان کے علاوہ آپشن نہیں، نو از شریف اب واپس نہیں آئیں گے میرا دوست شہباز شریف واپس آئیگا ۔لاہور میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف جس کام کے لیے لندن گئے ہیں انہیں وہ کرنے دیں، مریم نواز اور شہباز شریف کے خلاف سنجیدہ کیسز آنے والے ہیں، شہبازشریف میری پارٹی کے آدمی ہیں جب میں کہوں تب ہی واپس آئیں اور اگر وہ واپس آنا چاہتے ہیں تو اسلام علیکم۔

یہ سارے لوگ سوچ سمجھ کر ہی باہر گئے ہیں، میں نے کہا تھا کہ تابوت بھی یہیں سے نکلے گا اور ثبوت بھی، نواز شریف نہیں آرہے اور مریم نواز فی الحال اپنے والد کے پاس نہیں جارہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ بہت ساری افواہیں چل رہی ہیں لیکن کچھ نہیں ہوگا، پہلے ہی کہا تھا کہ آرمی ایکٹ سے متعلق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) تعاون کرے گی، نیب آرڈیننس پر بھی پردے کے پیچھے تعاون جاری ہے، امید ہے الیکشن کمشنر کے معاملہ بھی اتفاق رائے سے حل ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ میں عمران خان کا اتحادی ہوں پی ٹی آئی کا ترجمان نہیں، جب تک عمران خان عثمان بزدار کے ساتھ ہیں میں بھی ساتھ ہوں، فواد چوہدری بڑے آدمی میں ہیں، ان میں ہمت ہے اسی لیے انہوں نے سب کے سامنے یہ بات کہہ دی مجھ میں ہمت نہیں میں ان کی بات نہیں دہر ا سکتا ۔ ایک سوال کے جو اب میں انہو ںنے کہا کہ آئی ایم ایف ایک مجبوری ہے، گیس نہیں ہے اور آٹا بھی مہنگا ہے لیکن عمران خان کے علاوہ آپشن نہیں، عمران خان کے علاوہ کوئی متبادل نہیں، مہنگائی ختم کرنے کے لیے ہمیں 3 سال کا وقت دیں جن میں سے ڈیڑھ برس گزر گیا ہے۔

انہو ں نے مزید کہا کہ ریلو ے واحد محکمہ ہے جس میں 25ہزار نو کر یا ں آنے والی ہیں محکمے میں بڑی تعداد ریٹائر ہو نے جا رہی ہیں اس لئے آسامیا ں آرہی ہیں یہ آسامیا ں رواں سال مارچ میں آجا ئیں گی یہا ں مزدور ہی مزدور کا دشمن ہے اسٹے آرڈر کے ختم ہو نے کاانتظار ہے جو نہی وہ ختم ہو گا نو کر یاں پر کا م شروع ہو جا ئیگا ۔ پر یس کانفرنس کے دوران انہو ں نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم نو از پر 2نئے کیسز آنے والے ہیں یہ کیسز سنجیدہ نو عیت کے ہیں شہباز شریف میں پا رٹی کا آدمی ہیں جب میں کہو ں گا تب واپس آئیں گے پہلے وہ جس کام کے لئے لندن گئے ہیں انہیں وہ کر نے دیں۔

بین الاقوامی معاملات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پا کستان نے ایر ان امریکا چقلش میں ذمہ داری کامظاہر ہ کیا البتہ مسئلہ کشمیر پر ہم نے کمزوری دکھائی شام ،لیبیا اور یمن سے پھیلتی ہوئی جنگ بڑھتی جارہی ہے فضائی، بحری یا بری لحاظ سے پاکستان کی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہوگی ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات