Live Updates

امریکی سفارتخانے نے ویزاسیکشن بند کردیا

سفارتخانے کے مزید 69 افراد افغانستان روانہ ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات مارچ 14:15

امریکی سفارتخانے نے ویزاسیکشن بند کردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ۔2020ء) پاکستان میں امریکہ کے ڈپٹی چیف آف مشن جان ہوور پاکستان پہنچ گئے ہیں ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جان ہوور رومانیہ سے اسلام آباد پہنچے ہیں. دوسری جانب کورونا وائرس کے سبب امریکی سفارتی عملے کی پاکستان سے واپسی کا عمل جاری ہے آج پاکستان سے امریکی سفارتخانے کے مزید 69 افراد افغانستان روانہ ہوگئے ہیں.

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتی عملہ خصوصی طیارے سےافغانستان روانہ ہوا ہے پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال دیکھتے ہوئے امریکہ نے اپنا سفارتی عملہ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر ویزاسیکشن بند کر دیا گیا ہے اور انتہائی کم عملے کو دفتر آنے کی اجازت دی گئی ہے سفارتخانے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں چاروں صوبائی حکومتوں اور وفاقی حکومت کے اعلان کردہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ، پاکستان کی کالزکے لئے کال سینٹر اور دستاویزات کی فراہمی کے مراکز اوراسلام آباد، کراچی ، حیدرآباد ، گوجرانوالہ ، لاہور ، فیصل آباد ، کوئٹہ ، ملتان ، پشاور ، سیالکوٹ 7 اپریل 2020 تک بند رہیں گے.

اس وقت کے دوران کال سینٹر نمبر 9221111234111 + اور 9251111234111 + دستیاب نہیں ہوگا نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ کسٹمر سروس کے نمائندے سے رابطے کیلئے براہ کرم support-pakistan@ustraveldocs.com پر ای میل کریں جبکہ امریکی ویزا فیس جمع کرنے کے مراکز محدود گھنٹوں کے لئے صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے.
کرونا وائرس کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات