
تنہائی اختیار کر کے اللہ سے رجوع کریں، احمد شہزاد
ٹیسٹ کرکٹر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں قرآن کریم کی آیت کا ترجمہ بھی شیئر کیا
ذیشان مہتاب
جمعرات 26 مارچ 2020
17:47

“O you who believe! Seek help through patience and the prayer. Indeed, Allah (is) with the patient ones”.
— Ahmad Shahzad 🇵🇰 (@iamAhmadshahzad) March 24, 2020
(Surah Baqarah 2:153)
In the times of calamity like #COVID19 ,let’s #selfisolate ourselves from the world &connect with the CREATOR.
Seek for forgiveness & His help. pic.twitter.com/tkX7FxgZfh
(جاری ہے)
26 فروری 2020ء کو پاکستان میں وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور آج ایک ماہ مکمل ہونے تک ملک میں کورونا وائرس کے مزید 40 نئے کیسز سامنے آنے سے تعداد 1118 ہوگئی ہے۔
اس عالمی وبا نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے اور 21 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 4 لاکھ 74 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان کے کیسز پر نظر ڈالیں تو اس ایک ماہ کے عرصے میں سندھ میں سب سے زیادہ 421 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد پنجاب کے کیسز کی تعداد 335 ہے۔ بلوچستان میں 131 کیسز اور خیبرپختونخوا میں 121 کیسز ہیں جبکہ اسلام آباد میں یہ تعداد 25 تک پہنچ چکی ہے۔گلگت بلتستان میں 84 اور آزاد جموں کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاک 18 مارچ کو سامنے آئی جبکہ اسی روز دوسری موت کی بھی تصدیق کردی گئی۔ 18 مارچ کو خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمو جھگڑا نے مردان میں پہلے شخص کے کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرجانے کے بارے میں آگاہ کیا۔ بعد ازاں کچھ ہی دیر میں انہوں نے ہنگو میں دوسرے فرد کی موت کی تصدیق کی۔ 20 مارچ کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں وائرس سے ایک مریض کا انتقال ہوا تو اس طرح تعداد 3 تک جا پہنچی۔22 مارچ کو خیبرپختونخوا میں ہی ایک اور مریض کے انتقال کی خبر سامنے آئی تو کچھ ہی دیر بعد گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا علاج کرنیوالا ڈاکٹر اسی عالمی وبا کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گیا۔23 مارچ کو بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے میں کورونا وائرس کا پہلا مریض دم توڑ گیا۔ جہاں ایک طرف متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ سامنے آرہا تھا وہیں 24 مارچ کو پنجاب میں بھی پہلی ہلاکت سامنے آگئی۔ پنجاب میں ہونے والی یہ موت ملک میں مقامی سطح پر منتقل ہونیوالے کیس سے پہلا انتقال تھا۔ علاوہ ازیں 25 مارچ کو بھی ملک میں ایک اور موت کی تصدیق ہوئی اور راولپنڈی میں 50 سالہ خاتون دم توڑ گئیں، جس کیساتھ ہی ملک میں مجموعی طور پر 8 اموات ہوگئیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے کے باوجود حسیب اللہ مسلسل نظرانداز
-
خیبرپختونخوا جونیئرسکواش چیمپئن شپ پشاورمیں شروع
-
لیفٹ آرم فاسٹ بولرمچل اسٹارک دورجدید کا عظیم کرکٹر ہے ، وسیم اکرم
-
آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں
-
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا ویمن ورلڈ ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ کپ کیلئے 20 کھلاڑیوں کا اعلان
-
وسیم اکرم کی دلچسپ انداز میں مداحوں کو صحت مند طرز زندگی اپنانے کی تلقین
-
لارڈز ٹیسٹ میں قانون کی خلاف ورزی پر بھارتی کرکٹر محمد سراج کو جرمانہ
-
پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو بھی بھارت جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی
-
انٹر اسکولز سوئمنگ گالا اختتام پذیر ہوگیا،جڑواں شہرکے سینکڑوں بچوں کی بھرپو شرکت
-
لاہور قلندرز نے کراچی بوائز اور گرلز ٹیموں کا اعلان کردیا
-
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا ویمن ورلڈ ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ کپ کیلئے 20 کھلاڑیوں کا اعلان
-
چاہتا ہوں میرا تیز ترین ٹی ٹونٹی سنچری کا ریکارڈ کوئی ساتھی کھلاڑی جلد توڑ دے : حسن نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.