ڈالر کی اونچی اڑان سلیکٹڈ حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے، جام اکرام اللہ دھاریجو
جمعرات 26 مارچ 2020 20:44
(جاری ہے)
ڈالر کی اونچی اڑان ملک اور قوم کے لئیے لمحہ فکریہ ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ بدقسمتی سے نااہلوں کی کھیپ کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے۔
تیل کی قیمتیں عالمی منڈی میں دن بہ دن کم ہو رہی ہیں جبکہ پاکستان میں مہنگے قیمت پر عوام کو دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 23.49 فی بیرل ہے۔عوام کو مھنگی قیمت پر تیل دیا جارہا ہے جو قابل افسوس ہے۔ صوبائی وزیر برائے صنعت وتجارت اور امداد باہمی و انسداد بدعنوانی جام اکرام اللہ دھاریجو نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کو فوری ریلیف دے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا کی صورتحال کے پیش نظر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ یہ بات اطمینان ہے کہ لاک ڈاو ن کے باوجود سندھ صوبہ میں اشیائے خوردونوش کی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہسندھ حکومت موجودہ صورتحال میں مکمل نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں یومیہ اجرت کمانے والوں کو راشن فراہم کرنے کے لیے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر وزیراعلی سندہ سید مرآد علی شاہ نے ھر اضلاع میں 20 ملین روپے کا بجٹ جاری کردیا ہے جو بہت جلد انہیں موصول ہو جائے گی۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ ہم اپنی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ سندھ میں لاک ڈاون کی سختیاں عوام کی بھلائی کے لیے ہیں۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو سندھ حکومت عوام کے مفاد میں اور ان کو کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے کے لئیے مزید سختیاں بھی کر سکتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.