خالصتان ریفرنڈم کی تیاریوں پر بھارت کی پریشانی
کورونا کے پیش نظر ممکن ہے ریفرنڈم کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی کردی جائے دنیا کے غیرجانبدار اداروں کو ریفرنڈم کی مانٹرنگ کی دعوت دیں گے تاکہ کوئی ریفرنڈم کے نتائج پر انگلی نہ اٹھا سکے . اکالی سکھ راہنماﺅں کی گفتگو
میاں محمد ندیم پیر 15 جون 2020 16:47
(جاری ہے)
یہاں تک کہ انڈین حکومت کی طرف سے پنجاب میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی.
1984 میں یکم سے 8جون تک آپریشن بلیو سٹار کے تحت نہ صرف ہزاروں سکھوں کو قتل کر دیا گیا بلکہ ان کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی گئی‘ 31 اکتوبر کی 1984 آپریشن بلیو سٹار کا بدلہ لینے کے لئے اندرا گاندھی کو اس کے اپنے سکھ سیکیورٹی گارڈز نے قتل کر دیا جس پر پورے بھارت میں سکھوں کے خلاف آپریشن کا آغازکیا گیا جسے سکھ آج بھی ”سکھوں کی نسل کشی“کا آپریشن قراردیتے ہیں جس میں صرف دہلی میں 3ہزار سکھ گھروں کو جلادیا گیا جن میں اکثرکے مکین بھی گھروں کے ساتھ ہی جل کر خاکستر ہوگئے. 1985 میں حالات پہ قابو پانے کے لئے راجیو لونگووال معاہدہ ہوا جس کے تحت سکھوں کی سیاسی، مذہبی، معاشی اور سماجی حیثیت کو تسلیم کیا گیا تاہم آئین میں ترمیم نہیں کی گئی1985 میں سکھوں نے اپنے مطالبات پورے نہ ہونے پر ایئر انڈیا کی مانٹریال سے بمبئی جانے والی ایک فلائیٹ کو بم دھماکے سے اڑا دیا جس میں 329 مسافر مارے گئے‘ 1986 کے بعد پھر سے معاملات تشدد اور قتل و غارتگری کی طرف چل پڑے اور ملک سے باہر بھی لوگوں کو نشانہ بنایا جانے لگا‘ 2001 تک حالات بہت خراب رہے اور سکھوں نے شدت پسندی کا رویہ اپنائے رکھا. 2002 میں انڈیا نے الزام لگایا کہ پنجاب میں حالات کی خرابی کے اصل ذمہ دار پاکستان، کینیڈا، برطانیہ اور امریکہ میں بسنے والے با رسوخ افراد ہیں جو دامے درمے سخنے سکھوں کی مدد کر رہے ہیں 2015 میں آپریشن بلیو سٹار کی اکتیسویں سالگرہ کے موقع پر 25 نوجوان سکھوں کی پولیس کے ہاتھوں مارے جانے کے سانحے نے سکھوں کے غم و غصے کو ہوا دی. 2017 میں کینیڈا کے پرائم منسٹر جسٹن ٹروڈو کے دورہ بھارت پہ ان کے ساتھ سرد مہری کا مظاہرہ کیا گیا کیونکہ بھارتی حکومت کے خیال میں کینیڈا بھارت کو توڑنے کی سازش میں سکھوں کی حمایت اور مدد کرتا ہے برطانیہ‘کینیڈا اور دیگر ممالک میں بسنے والے اکالی سکھ راہنماﺅں کا کہنا ہے کہ ابھی تک ریفرنڈم کی تاریخ بدلنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا کورونا کی صورتحال کے پیش نظر ممکن ہے ریفرنڈم کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی کردی جائے جیسے آن لائن ووٹنگ یا پوسٹل ووٹنگ شامل ہے‘ان کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کے غیرجانبدار اداروں کو ریفرنڈم کی مانٹرنگ کی دعوت دیں گے تاکہ کوئی ریفرنڈم کے نتائج پر انگلی نہ اٹھا سکے .مزید اہم خبریں
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.