
واضح ہوگیا بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، معید یوسف
کوئی شک نہیں پاکستان میں آج ریاستی دہشتگردی کی گئی،بھارت لداخ میں شرمندگی سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کو نشانہ بنا رہا ہے،بھارت اپنے پیر پر کلہاڑی مارنا چاہتا ہے تو مارے۔ مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا دہشتگرد حملے پر ردعمل
ثنااللہ ناگرہ
پیر 29 جون 2020
16:40

(جاری ہے)
کوئی شک نہیں پاکستان پر آج ریاستی دہشتگردی کی گئی۔واضح ہوگیا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، بھارت لداخ میں شرمندگی سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کو نشانہ بنا رہا ہے۔بھارت کی ریاستی دہشتگردی سے متعلق پاکستان کی ہربات سچ ثابت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پہلے ہی بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے پیر پر کلہاڑی مارنا چاہتا ہے تو مارے،پاکستان کا دشمن کھلی جارحیت پر اتر آیا ہے۔ اسی طرح ڈی جی رینجرز سندھ عمر بخاری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دہشتگرد 10 بجکر 2 منٹ پر گاڑی میں آئے۔8 منٹ میں سیکیورٹی فورسز نےمشترکہ کارروائی میں دہشتگردوں کو مار دیا۔انہوں نے کہا کہ 10 بجکر 10 منٹ پر تمام دہشتگردوں کومار دیا،4 دہشت گردوں نے عمارت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔پہلی انٹرنس میں ہی 2 دہشت گردوں کو مار دیا گیا تھا۔جس کے بعد دہشت گرد عمارت کے اندر داخل نہ ہو سکے۔ دہشت گرد قتل و غارت اور یرغمال بنانے کے منصوبے کے تحت آئے۔رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے کچھ شہری بھی زخمی ہوئے۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ حملے میں را ملوث لگتی ہے۔اس حملے اور چینی قونصلیٹ پرحملے میں مماثلت ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی"را"کی فرسٹریشن آپ کے سامنے ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت میں سبزی خوری: ذاتی انتخاب یا ذات پات کی سیاست؟
-
بھارت:کھانسی کے سیرپ سے بچوں کی اموات، دواسازی صنعت پر سوالیہ نشان
-
فرنچ مصور کوربے کے شاہکار کا مالک قطر، پیرس میوزیم کا انکشاف
-
جاپان، دن میں دو صرف گھنٹے اسمارٹ فون استعمال کرنے کی اجازت
-
پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر متفق
-
جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا، پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے، وزیردفاع
-
عمران خان کی سابقہ خوشدامن اور جمائما کی والدہ 91 برس کی عمر میں چل بسیں
-
دوحہ مذاکرات کامیاب؛ پاکستان اور افغانستان کا فوری جنگ بندی پر اتفاق
-
پہلا ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ، پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہوگیا
-
دہشتگردوں کیخلاف کاروائی نہ کرنا افغان حکومت کی مجبوری ہوگی، پاکستان مزید برداشت نہیں کرسکتا
-
غزہ کی بحالی میں خواتین اور لڑکیوں کا کردار مرکزی ہونا چاہیے، یو این ویمن
-
یمن: یو این عملے کے خلاف حوثیوں کے الزامات مسترد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.