حریت کانفرنس اور حریت رہنمائوں کی طرف سے پاکستان اور کشمیر کے عوام کو عید کی مبارک باد

جمعہ 31 جولائی 2020 15:12

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے پاکستان اور کشمیر کے عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد عرفانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عید الاضحی ایک ایسے وقت میںمنائی جارہی ہے جب کشمیر مخالف اور فرقہ پرست طاقتیںمقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اس پر مسرت موقع پر بھی مقبوضہ کشمیر کو ایک بڑی جیل میں بتدیل کر رکھا ہے جبکہ نماز عید پر پہلے ہی پابندی عائد کردی گئی ہے اور مساجد اور مزارات کو تالے لگا دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے گزشتہ سال 5 اگست کو اور اس کے بعد بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں کئے جانے والے غیر قانونی اقدامات پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی۔

ترجمان نے کشمیری عوام سے کہاکہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر شہدا کے لواحقین کو بھی یاد رکھیں جنہوں نے کشمیریوں کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اس دن شہدا کے مشن کو سکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کرنی چاہیے۔جموں و کشمیر یوتھ سوشل فورم کے چیئرمین عمر عادل ڈار نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں ، عیدالاضحی کے موقع پر مسلم دنیا اور خطے کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوںنے کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ دنیا بھر میں موجودہ کشیدہ اور مشکل صورتحال کے خاتمے کیلئے ایک مربوط سوچ کی ضرورت ہے ۔عمر عادل ڈار نے کشمیر ، فلسطین ، یمن ، شام ، عراق اور افغانستان میں سامراجی اور استعماری قوتوں کے ہاتھوں جاری خونریزی اورظلم و بربریت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عالمی طاقتوں کو ان تنازعات کے پر امن حل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

تحریک وحدت اسلامی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں امت مسلمہ کو بالعموم اور خاص طور پر کشمیری مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ عید کی خوشیوں بھارتی ریاستی دہشت گردی سے متاثرہ کشمیریوںکو بھی شامل کریں۔انہوں نے کہا ، عیدالاضحی ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے لہذا ہمیں شہدا کے لواحقین اور غیرقانونی طور پر نظربند حریت رہنماں اور کارکنوں کے اہلخانہ کی دیکھ بھال کرنی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو عید کی اصل خوشی اسی وقت ملے گی جب وہ غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزاد ہوں گے اور مساجد ، امام بارگاہوں اور عید گاہوں میں عید کی نماز اور دیگر مذہبی فرائض آزادی سے ادا کری سکیں گے ۔تحریک استقلال کے چیئرمین مشتاق احمد بٹ نے ایک بیان میں کشمیری عوام کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے شہید نوجوانوں کے اہل خانہ کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنے پر زوردیا ۔

انہوں نے کہا کہ خوشی کے موقع پر مخیر حضرات کو بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے اہلخانہ کو بھی یاد رکھنا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کو غیر قانونی طور پر نظربند حریت رہنماں اور کارکنوں کے اہل خانہ کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔ادھر جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین ، محمد فاروق رحمانی اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں عیدالاضحی کے موقع پر دنیا بھرکے مسلمانوں اور کشمیری شہداء کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بھارتی تسلط سے کشمیریوںکی جلد آزادی کی دعا کی ہے۔

انہوںنے کہاکہ فریضہ حج ادااورسنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروںکی قربانی کرنے والے مسلمانوںکو سلام پیش کیا اور کورونا وائرس کی مہلک وبا کے خاتمے کی دعا کی۔ انہوں نے بہادری کشمیری مسلمانوں اور شہدا کے اہلخانہ کو بھارت کے خلاف غیر معمولی عزم کا اظہار کرنے پر انکا خیرمقدم کیا ۔