
شیخ رشید جھوٹ بولنا بند نہ کیا تو حقائق جاری کروں گا، محمد زبیر
شیخ رشید کے بیانات قومی ادارے پر حملہ اور ان کو متنازع بنانا حماقت ہے، یہ بیانات بندر کے ہاتھ میں استرا دینے کے مترادف ہے۔ ن لیگی رہنماء اور سابق گورنرسندھ کا شیخ رشید کے بیانات پر ردعمل
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 24 ستمبر 2020
20:57

(جاری ہے)
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں محمد زبیر کو چیلنج کرتا ہوں، تم کہتے ہومیری بڑا تعلق ہے، محمد زبیر سے 36سالوں میں جنرل باجوہ سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔
اسد عمر کے بیٹے کی شادی میں محمد زبیر بھی بیٹھا ہوا تھا، کسی نے نہیں کہا کہ آپ ملنے آؤ، اس نے خود ٹائم لیا، دس مہینے مریم نواز کا ٹویٹر خاموش رہا، یہ آپ کا کیس لڑتا رہا۔ شیخ رشید نے کہا کہ آج میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان ملک میں شیعہ سنی فساد کروانا چاہتے ہیں۔اس ملک میں ختم نبوت ﷺ کا قانون ہم نے روکا۔مولانا فضل الرحمان نے مخالف میں ووٹ دیا، ہم نے کہا کہ ہم عاشق رسول ﷺ ہیں، میرے کہنے پر اسپیکرایاز صادق قانون کو ٹھیک کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سچائی کی علامت ہے۔،ملک کے حالات ٹھیک کرنا چاہتا ہے۔ میں شہر میں ایک لیڈر کو ایکسپوز کروں گا، پاکستان کی ٹی وی میں سب سے بڑی پارٹی شیخ رشید کی ہے۔ میں اکیلی سیٹ کا لیڈر ہوں، مولانا فضل الرحمان نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات کی ،مولانا فضل الرحمان اور بلا ول بھٹو سمیت سب آرمی چیف سے ملاقات کرتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ 4مہینے کا وقت اے پی سی نے دیا ہے، چار مہینے کا وقت ہی میں نے دیا ہے، 31دستمبر تک ان کی حالت دیکھنے والی ہوگی، ایک چوری اوپر سے سینہ زوری، آج جتنی مہنگائی ہے ان کی وجہ سے ہے۔آٹے اورچینی کی قیمتیں اس لیے بڑھی کہ اپوزیشن نے لوٹ مار کی۔بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مجھے بلاؤ گی تو میں نہیں آؤں گا۔ یہ نہیں کہا کہ میں نہیں جاؤں گا۔ بلاول تم تو پیدا بھی نہیں ہوئے تھے جب سے میں قومی سلامتی کا ممبر تھا، اپنی ڈیٹ آف برتھ نکال کے دیکھ لو۔ میں نوابزادہ نصراللہ کے ساتھ کشمیر کمیٹی کو لندن اور امریکا میں لیڈ کرتا تھا۔مجھ پر اس پر کوئی پابندی نہیں تھی۔ آپ کی والدہ یا ذوالفقار بھٹو زندہ ہوتے تو بتاتے کہ شیخ رشید کس کا نام ہے۔میں نے تنہا ذوالفقار بھٹو کا جلسہ پلٹ دیا تھا۔ میں جواب دے سکتا ہوں لیکن میں اخلاق کے دائرے کو کراس نہیں کرنا چاہتا۔ شہبازشریف کہتے کہ میں ش میں آگیا ہے، میں اس ش میں نہیں ہوں، آپ اسمبلیوں سے استعفیٰ دیں ہم نئے الیکشن کروائیں گے، نہ استعفیٰ دیں گے، نہ دھرنا دیں گے، اور نہ ہی عدم اعتماد لائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
لندن میں مقیم الطاف حسین شدید علیل، ہسپتال منتقل
-
عمران خان کے بچوں کی واپسی صرف تحریک کو مرچ مصالحہ لگانے کیلئے کی گئی، شیر افضل مروت
-
پارٹی نے ابھی تک کنفرم نہیں کیا کہ بانی کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں یا نہیں
-
این ڈی ایم اے نے ایک ہی روز میں بارشوں کا دوسرا الرٹ جاری کردیا
-
عمران خان نے واضح کردیا کہ جو پارٹی بیانیئے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا وہ الگ ہوجائے
-
ایچ آئی وی: امریکی امدادی کٹوتیوں سے 40 لاکھ اموات کا خطرہ
-
ڈینگی سمیت مچھروں سے پھیلنے والی چار بیماریوں سے بچاؤ کی ہدایات جاری
-
یونان: پناہ کی درخواستوں پر کام معطل ہونے پر یو این ایچ سی آر کو تشویش
-
فرانچسکا البانیزے پر عائد امریکی پابندیاں واپس لینے کا مطالبہ
-
ریت اور خاک کے طوفان توجہ کا متقاضی ماحولیاتی مسئلہ، ڈبلیو ایم او
-
غزہ: خوراک ملنے کے منتظر بچوں اور خواتین کو مارنا ناقابل قبول، یونیسف
-
ہم سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، نہ ہم نے ن لیگ میں واپس جانا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.