کیپٹن ر صفدر کے واقعے کی انکوائری کا حق سندھ حکومت کا ہے ، مریم نواز

عمران خان اپنا قد بڑا کرنے کےلیے نوازشریف کا نام لیتے ہیں ، کراچی کا واقعہ روز روشن کی طرح عیاں ہے ، اس سے حکومت نے بڑی بدنامی کمائی ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے کوئٹہ روانہ

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 24 اکتوبر 2020 10:13

کیپٹن ر صفدر کے واقعے کی انکوائری کا حق سندھ حکومت کا ہے ، مریم نواز
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی واقعہ روز روشن کی طرح عیاں ہے ، اس کی انکوائری کا حق سندھ حکومت کا ہے ، کیپٹن ر صفدر کے واقعے سے حکومت نے بڑی بدنامی کمائی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوگئیں ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا چینی اور آٹا مارکیٹ سے غائب ہے اور ان کی توجہ نوازشریف پر ہے ، لوگوں کو سچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے، اب این آر او کی ضرورت عمران خان کو ہے کسی اور کو نہیں ، کراچی واقعے سے حکومت کی بدنامی ہوئی، اس واقعہ کی انکوائری کی ضرورت نہیں، کیوں کہ روز روشن کی طرح عیاں ہے۔

دوسری طرفسابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے گورنر سندھ کہہ رہے ہیں ساری کارروائی انہوں نے کروائی ، اس بات کا انکشاف تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لگتا ہے مسلم لیگ ن کے رہنم کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے پورے کھیل میں پیپلزپارٹی بھی شامل تھی ، کیوں کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی پریس کانفرنس میں گول مول باتیں کیں اور کوئی واضح موقف نہیں اپنایا ، جب کہ گرفتاری کے فوری بعد پیپلز پارٹی کا ردعمل بھی نظر نہیں آیا، بلکہ تقریباً 48 گھنٹے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کی، جہاں ایک طرف تو انہوں نے اس کارروائی کو قانون کے مطابق قرار دیا، اس سے لگتا یوں ہے کہ اس پورے کھیل میں پیپلزپارٹی بھی شامل تھی ، اس سارے واقعے سے پیپلز پارٹی کو فائدہ تو ہوا مگر اس حکومتی غلطی کی وجہ سے پی ڈی ایم کو بھی بہت فائدہ پہنچا ہے۔