
جس طرح ملک کے حالات ہوچکے ہیں اس میں حکومت کا جانا بنتا ہے‘ مریم نواز
جب توسیع ملتی ہیں مسائل تب شروع ہوتے ہیں، لوگ عمران خان کو تو اس قابل بھی نہیں سمجھتے اسے الزام دیں نواز شریف اور شہباز شریف کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کرسکتی ‘نائب صدر کی جاتی امراء میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
جمعرات 26 نومبر 2020 19:36

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میرا قاضی فائز عیسی سے آج تک رابطہ نہیں ہوا۔اگر عدلیہ سٹینڈ لے لے اور آلہ کار بننا چھوڑ دے تو یہ حالات نہ ہوں،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو ہمارا رشتہ دار بنا دیا گیا میں ان کو جانتی بھی نہیںتھی ،جسٹس وقار سیٹھ تاریخ میں امر ہوگئے ۔
انہوںنے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ میرے بہنوئی کے دوست کے پلاٹ پر قبضہ ہیں ، کوئی ان کو بتانے والا نہیںکہ ایسی باتیں ٹی وی پر نہیں کرتے ،یہ اپنے سلیکٹرزکا برا حال کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مجھے ملتان جلسے میں شرکت کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرا تجزیہ ہے حالات بہت خراب ہیں،حکومت مزید نہیں چل سکتی،گیس کا بحران آنے والا ہے،بجلی کے بل ایک ایک لاکھ آرہے ہیں ،آج حکومت اسرائیل کی بات کررہی ہے ،کشمیر کا آپ مقدمہ ہار چکے ہیں ،اندر سے آوازیں اس وقت اٹھتی ہیں جو دوسروں کو سپر سیڈ کرتے ہیں ،اب لوگ عمران کو اس قابل نہیں سمجھتے کہ اس کو الزام دیںبلکہ وہ اس کے بڑوں کو الزام دیتے ہیں ،عمران خان نے اپنے سلیکٹرز کو بھی مشکل میںڈال دیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ جب میں جیل بھی تھی تو مجھے چوہوں کا بچا ہوا کھانا کھلایا جاتا تھا، مجھے تھرائیڈ کا مسئلہ تھا جہاں مجھے ادویات بھی صحیح نہیں دی جاتی تھیں،میں جیل میں فنگس زدہ ادویات کھانے پر مجبور تھی۔ ابھی وقت نہیں آیا وقت آنے پر بتائوں گی میرے ساتھ جیل میں کیا کیا سلوک کیا گیا،میں نہیں چاہتی کہ میں کوئی بات کروں ۔انہوں نے بتایا کہ وفات سے دو تین روز قبل ویڈیو لنک پر دادی سے بات ہوئی تھی، ان کی یاداشت کمزور ہو چکی تھی،آخری بار جب دادی سے بات ہوئی تو وہ پوچھ رہیں تھیں کیا تم جیل سے باہر آ گئی ہو،میری دادی سمجھ رہی تھیں کہ میں ابھی تک جیل میں ہوں،میرے داد دادی کو نواز شریف اور شہباز شریف سے بہت محبت تھی،میرے والد جب گھر میں آتے تو ان کے پاوں کوتعظیماًہاتھ لگاتے اور ان کے بغیر کھانا نہیں کھاتے تھے۔مریم نواز نے کہا کہ میری دادی کو بھی میرے والد سے بہت محبت تھی، ڈاکٹروں کے منع کرنے کے باوجود وہ نواز شریف کے لئے لندن گئیں،دادی کی وفات شریف خاندان کے لئے ایک بہت بڑا صدمہ ہے،حکومت نے دادی کی وفات کے بارے نہیں بتایا،میرا بیٹا جنید صفدر مجھے لاہور سے اطلاع دینے کے لئے پشاور کی طرف روانہ ہوا،پشاور جلسے میں کسی بھی طرح کا ٹیلی فونک رابطہ نہیں ہو رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب جیل میں تھے تو عمران خان کو رپورٹ مل گئی تھی کہ نواز شریف کی طبیعت خطرناک حد تک خراب ہے ،عمران خان ڈر گئے تھے اس لئے نواز شریف کو علاج کروانے کے لئے باہر بھیجا۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف کو میں نے واپس آنے سے منع کیا۔وہ بالکل واپس مت آئیں،نواز شریف کیوں واپس آئیں ۔ انہوںنے کہا کہ ستر سال سے اس ملک میں جمہوریت کے ساتھ مذاق ہورہا ہے ، اس وقت جو صورتحال ملک کی ہوچکی ہے اتنا برا وقت پاکستان پر پہلے کبھی نہیں آیا،اس حکومت کے جانے میں ہی ہم سب کی بہتری ہے۔ انہوںنے کہا کہ میری دادی کے انتقال کو بھی حکومت نے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی ،میرے حوالے سے اور میرے خاندان کے حوالے سے انتہائی نازیبا زبان استعمال کی جاتی ۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کرسکتی ،بہت مرتبہ کہا گیا (ن) لیگ میں سے (ش )لیگ نکل رہی ہے لیکن سب ناکام رہے اور آئندہ بھی رہیں گے ۔نواز شریف (ن)لیگ کے قائد تھے اور رہیں گے ،شہباز شریف کو ہر طرح کی پیشکش کی گئی لیکن انہوںنے کسی کو نہیں مانا۔مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.