
کراچی کے علاقہ کلفٹن میں مبینہ مقابلہ ، حیرت انگیز انکشافات سامنے آ گئے
گھر اور گاڑی کے مالک نے پولیس مقابلہ جعلی قرار دیتے ہوئے انکشافات کر دئے
سمیرا فقیرحسین
جمعہ 27 نومبر 2020
14:21

(جاری ہے)
وکیل علی حسنین نے دعویٰ کیا کہ پولیس رات چار بجے میرے گھر میں گُھسی، میری والدہ ، مہمانوں کو یرغمال بنایا۔
پولیس میرے ڈرائیور عباس اور گاڑی ساتھ لے گئی۔ چھیپا تصویر سے پتہ چلا ڈرائیور عباس کو مار دیا گیا ہے۔ پولیس نے میرے ڈرائیور کو ناحق قتل کیا۔ ڈرائیور عباس پانچ سال سے میرا ملازم تھا۔ میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسلام آباد میں موجود ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں سندھ ہائیکورٹ کا وکیل ہوں، پولیس مقابلے میں مارے گئے دیگر افراد کو نہیں جانتا۔ یہ گاڑی میرے استعمال میں رہتی ہے ، عباس زیادہ تر چھوٹی گاڑی چلاتا تھا۔ ڈرائیور میری والدہ کو اسپتال لے جاتا تھا اور سارا دن ساتھ رہتا تھا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پولیس نے کلفٹن کے علاقہ میں ڈکیت گروپ کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حساس ادارے کی اطلاع پر ڈیفنس فیز 4 کمرشل ایونیو یثرب امام بارگاہ کے سامنے آج (جمعہ) صبح مبینہ مقابلے میں 5 ملزمان کو ہلاک کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد مارے جانے والے پانچوں ملزمان کی لاشیں چھیپا سرد خانے منتقل کر دیں۔ تاہم اب اس مقابلے سے متعلق نئے انکشافات سامنے آ گئے ہیں جنہوں نے اس پولیس مقابلے کو مشکوک بنا دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.