Live Updates

پیپلز پارٹی کے سیکیورٹی گارڈز کی بدتمیزی پر اویس نورانی ناراض ہو گئے

سیاہ وردی میں ملبوس گارڈز نے مجھے اسٹیج سے لگی سیڑھی پر نہ جانے دیا، صرف پیپلز پارٹی کے راہنماؤں کی سیکیورٹی اہم نہیں، طرزعمل شدید قابل افسوس ہے : شاہ اویس نورانی

Shehryar Abbasi شہریار عباسی پیر 30 نومبر 2020 22:03

پیپلز پارٹی کے سیکیورٹی گارڈز  کی بدتمیزی پر اویس نورانی  ناراض ہو گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 نومبر 2020ء) پیپلز پارٹی کے سیکیورٹی گارڈز نے جمیعت علمائے پاکستان کے رہنما اویس نورانی کو اسٹیج پر جانے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے شاہ اویس نورانی کو اسٹیج پر جانے سے روکا گیا جسے شاہ اویس نورنی نے افسوناک عمل قرار دے دیا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں جمیعت علمائے پاکستان کے جنرل سیکرٹری شاہ اویس نورانی نے لکھا ہے کہ ’’جلسہ گاہ میں تین بار اسٹیج پر نام لینے کے باوجود گرے اور سیاہ وردی میں ملبوس گارڈز نے مجھے اسٹیج سے لگی سیڑھی پر نہ جانے دیا۔

پی ڈی ایم کے تمام راہنماء سیکیورٹی رسک پر ہیں صرف پیپلز پارٹی کے راہنماؤں کی سیکیورٹی اہم نہیں۔ طرزعمل شدید قابل افسوس ہے ۔

(جاری ہے)

‘‘

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پی ڈی ایم کی جانب سے ملتان میں جلسہ منعقد کیا گیا ۔ جلسے میں قائد پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لاہورکا جلسہ حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،آئی ایس آئی دفتراور چھاؤنیوں کا دورہ کرکے دکھاتاکہ شاید میں محفوظ ہوں، لیکن آپ محفوظ نہیں ہو، تم کشمیر فروش ہو، اب فلسطین کو بیچنا چاہتے ہو، ہم کٹ مریں گے لیکن بین الاقوامی ناجائز ایجنڈوں کو پاکستان پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ ملتان والو! شاباش تم نے آج عمران خان کو مارمار کربھگا دیا، کورونا کے پیچھے چھپنے والو!یہ کورونا نہیں، حکومت جانے کا رونا ہے، مہنگائی، لاقانونیت، روزگار، ملکی معیشت، نظام عدل ، گندم اور چینی کی چوری، مہنگائی کو عمران خان وائرس لگا ہوا ہے،عمران خان کو وزیراعظم نہیں کوویڈ 18کے نام سے یاد کیا جائے گا۔

ملتان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کو لگتا ہے کہ ہم گرفتاریوں سے ڈر جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے ۔ اگر یہ ہمارے بھائیوں کو گرفتار کریں گے تو یہ یاد رکھیں پیپلز پارٹی کی ہر عورت جدوجہد کے لیے تیار ہے ۔ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن اور شہید بینظیر بھٹو کے خوابوں کو پورا کریں گے ۔ اور اپنے ملک اور ملک کی عوام کو ان سیلیکٹڈ حکمرانوں سے بچائیں گے ۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات