
جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی آصفہ بھٹو کے معترف
آصفہ بھٹو کی شخصیت بہت متاثر کن ہے۔ علی ترین کا ٹویٹر پیغام
سمیرا فقیرحسین
منگل 1 دسمبر 2020
10:54

(جاری ہے)
علی ترین کے اس ٹویٹ کے بعد ٹویٹر صارفین کا کہنا تھا کہ اگرچہ علی ترین پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے ہیں لیکن انہوں نے سیاسی اختلافات کو پس پُشت ڈال کر آصفہ کی تعریف کی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ آصفہ بھٹو کی سیاسی میدان میں انٹری نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔ یہی نہیں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں آصفہ بھٹو زرداری لوگوں کی خصوصی مرکز نگاہ بننے کے ساتھ ساتھ ٹویٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ رہیں۔ بے نظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری بھی اپنی والدہ کی طرح پُر اعتماد نظر آئیں، کچھ صارفین نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ آصفہ بھٹو میں بے نظیر بھٹو شہید کی جھلک نظر آ رہی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ملتان کے گھنٹہ گھر چوک پر جلسہ عام سے پہلی مرتبہ خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ میں آپ سب کی شکرگزار ہوں جو اس سیلیکٹڈ کے ظلم و جبر کے باوجود اس قدر تعداد میں یہاں موجود ہیں ۔ آپ نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے کہ اس سیلیکٹڈ کو اب جانا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ساتھیو ! میں آپ کے درمیان ایسے وقت میں آئی ہوں جب کہ میرا اور آپ کا بھائی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کورونا میں مبتلا ہے ۔ جس طرح آپ نے ایم آئی ٹی میں مادر جمہوریت کا ساتھ دیا، جس طرح آپ نے دختر مشرق کا ساتھ دیا، اس طرح مجھے امید ہے کہ پی ڈی ایم کے اس پلیٹ فارم پر آپ لوگ بلاول بھٹو زرداری کا بھی ساتھ دیں گے ۔ او رمیں بھی آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ اس مشن پر ہر قدم پر میں چیئرمین بلاول بھٹو اور آپ کے ساتھ رہوں گی۔حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کو لگتا ہے کہ ہم گرفتاریوں سے ڈر جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے ۔ اگر یہ ہمارے بھائیوں کو گرفتار کریں گے تو یہ یاد رکھیں پیپلز پارٹی کی ہر عورت جدوجہد کے لیے تیار ہے ۔ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن اور شہید بینظیر بھٹو کے خوابوں کو پورا کریں گے ۔ اور اپنے ملک اور ملک کی عوام کو ان سیلیکٹڈ حکمرانوں سے بچائیں گے ۔
مزید اہم خبریں
-
غزہ کے کھنڈروں سے بلند ہوتی امید کی دھنیں
-
مسلم لیگ نون انٹرنیشنل آفئیرز کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس
-
انہوں نے الیکشن چوری کا پورا پلان بنایا ہوگا، آپ لوگ چوکنا رہیں
-
حکومت کا عوام کیلئے عید کا تحفہ
-
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت نے پاکستان میں دہشتگردی تیز کردی ہے
-
بنگلہ دیشی سپورٹس جرنلسٹس کا لاہور پریس کلب کا دورہ
-
حکومت نے بلوچستان میں تمام دہشتگرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا
-
پاکستانی تاریخ میں قائداعظم کے بعد عمران خان واحد لیڈر ہیں جو اصولوں پر کھڑے ہیں
-
اوگرا نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 55 روپے کی کمی کردی
-
ایشین ایتھلیٹکس: پاکستان نے نصف صدی بعد گولڈ میڈل جیت لیا
-
بلوچستان کی محرومیوں پر توجہ دیں گے، شہباز شریف
-
یہ جنگ مختصر لیکن انتہائی خطرناک تھی، ہم نے 1971ء کی جنگ کا بدلہ لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.