وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا ہڑپہ کا دورہ ، وزیراعلیٰ کا 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

:وزیراعلیٰ ہڑپہ کے بعد چیچہ وطنی گئے، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ ، رائے حسن نواز کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا چیچہ وطنی کیلئے 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان ؒہڑپہ میں واٹر سپلائی اور سیوریج نظام کیلئے 50 کروڑ ، ریلوے پھاٹک پر اوورہیڈ برج/انڈرپاس کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ مختص = 2 ہزار ماڈل ویلج بنائیں گے، ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کو جلد فنکشنل کیا جائے گا اور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جائے گا ۷سمندری انٹرچینج سے ساہیوال کیلئے ایکسپریس وے بنایا جائے گا، ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے کا پروگرام / اپوزیشن سے ہمیں کوئی مسئلہ ہے نہ کوئی خطرہ،اپوزیشن کو ملکی مفادات کے خلاف کوئی کام نہیں کرنا چاہئی:عثمان بزدار ۔ ریاست مدینہ کی طرح انصاف اور ترقی کا نظام لانا چاہتے ہیں، اپوزیشن جو مرضی کرتی رہے،ترقی کا سفر جاری رکھیں گے،چوہدری سرور

بدھ 20 جنوری 2021 23:08

وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا ہڑپہ کا دورہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ہڑپہ کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہڑپہ کیلئے 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہڑپہ کے بعد چیچہ وطنی بھی گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز کی رہائش گاہ پر معززین علاقہ، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیچہ وطنی کیلئے 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ساڑھے 30 کروڑ روپے کی لاگت سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی کو اپ گریڈ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر چوہدری محمد سرور ساہیوال سے آج ہڑپہ گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہڑپہ میں معززین علاقہ، منتخب نمائندوں اور پارٹی عہدیداران و کارکنان سے خطاب کے دوران ہڑپہ کیلئے 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک ارب روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔

ہڑپہ شہر میں واٹر سپلائی اور سیوریج نظام کیلئے 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ ریلوے پھاٹک پر اوورہیڈ برج/انڈرپاس کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 2 ہزار دیہات کو ماڈل ویلج بنائیں گے اور ساہیوال کے دیہات کا بھی ماڈل ویلج میںشیئر ہوگا۔ ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کو جلد مکمل کرکے فنکشنل کیا جائے گا۔ ساہیوال میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جائے گا اور اس انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے قریبی اضلاع کے لوگوں کو دل کے امراض کے علاج کیلئے لاہور نہیں جانا پڑے گا۔

سمندری انٹرچینج سے ساہیوال کیلئے ایکسپریس وے بنایا جائے گا۔ ایکسپریس وے کی تعمیر سے نہ صرف ساہیوال بلکہ دوسرے اضلاع بھی اس سے مستفیدہوں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے کا پروگرام بنایا ہے اور پہلے مرحلے میں ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو شامل کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان جلد ساہیوال آ کر یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

ساہیوال میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔ پولیس میں 10 ہزار بھرتیاں کر رہے ہیں، پولیس کو 650 نئی گاڑیاں فراہم کی ہیں۔اب پولیس عوامی توقعات کے مطابق ڈلیور کرے۔ انہوں نے کہا کہ جو علاقے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے تھے، انہیں آگے لے کر جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن سے ہمیں کوئی مسئلہ ہے نہ کوئی خطرہ۔اپوزیشن کو ملکی مفادات کے خلاف کوئی کام نہیں کرنا چاہیئے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ساتھ آج ہڑپہ کا دورہ کیا ہے۔ترقی کے سفر میں قدم بہ قدم چلتے رہیں گے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور میں اپنے کپتان کی قیادت میں پنجاب کو بہتر بنانے کیلئے میدان میں ہیں۔ کورونا سے صحت یابی کے بعد سب سے پہلے ساہیوال اور ہڑپہ آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کی معاونت سے ساہیوال کیلئے 18 ارب روپے کا پیکیج رکھا گیا ہے۔

ساہیوال اور ہڑپہ کے ہر حلقے میں ترقیاتی کام ہوں گے۔ پنجاب میں ترقی کا حقیقی سفر شروع ہو چکا ہے۔ ہڑپہ سمیت کوئی چھوٹا بڑا شہر اس کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔ ترقی ہڑپہ سمیت ہر شہری کا حق ہے اور ہم پنجاب کے ہر شہر کو اس کا حق لوٹائیں گے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست مدینہ کی طرح انصاف اور ترقی کا نظام لانا چاہتے ہیں۔

ہڑپہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ ہڑپہ کی سڑک بنوانے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے مشکور ہیں۔ اپوزیشن جو مرضی کرتی رہے،ترقی کا سفر جاری رکھیں گے اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ مل کر عوامی مسائل حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کسی کو ترقی کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دے گی۔ مشیر سیاحت آصف محمود نے خطاب کے دوران کہا کہ سیاحوں کے لئے لاہور اور ملتان سے ٹورسٹ وین چلانے کا منصوبہ جلد شروع ہوگا۔

ہڑپہ میں بچوں اور فیملی ٹورازم کو فروغ دینے کے لئے فیملی سائٹ بنائی جائے گی۔ سابق ایم این اے رائے حسن نواز نے کہا کہ ہڑپہ اور چیچہ وطنی کے لئے وزیراعلی عثمان بزدار کی خصوصی دلچسپی قابل تحسین ہے۔ چیچہ وطنی اور ہڑپہ میں تاریخی ترقی کا آغاز ہو چکا ہے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر چوہدری محمد سرور ہڑپہ پہنچے تو انہیں ہڑپہ میوزیم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ ہڑپہ کے قیمتی اور تاریخی نوادرات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ہڑپہ تہذیب کے تمام نوادرات اور دیگر اشیاء کی نمائش کیلئے نئی گیلری بنائی جائے گی۔ ہڑپہ میں میوزیم کے ساتھ آڈیٹوریم کے زیرتکمیل منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ہڑپہ عجائب گھر کے آڈیٹوریم کو سوا پانچ کروڑ روپے سے مکمل کیا جائے گا۔

ہڑپہ میوزیم آنے والے سیاحوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہڑپہ کی تاریخی حیثیت مسلمہ ہے۔ہم اپنے تاریخی ورثے کی حفاظت کریں گے۔ہڑپہ اور حلقہ این اے 148 میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب روپے کے لوکل گورنمنٹ فنڈ فراہم کئے جائیں گے۔ گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہڑپہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادو ںپر حل کریں گے۔

تاریخی علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ہرممکن اقدام کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ اور گورنر کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ہڑپہ میوزیم میں مجموعی طور پر 25 ہزار سے زائد تاریخی نوادرات اور دیگر اشیاء موجود ہیں۔میوزیم میں 5 ہزار اشیاء نمائش کیلئے رکھی گئی ہیں۔بعدازاں وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر چوہدری محمد سرورنے ہڑپہ میوزیم کا دورہ کیا اور میوزیم کے مختلف حصے دیکھے۔

وزیراعلیٰ اور گورنر نے تاریخی نوادرات اور اشیاء میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر پنجاب کو ہڑپہ کی قدیم تاریخی حیثیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہڑپہ کا دورہ کرنے کے بعد چیچہ وطنی پہنچے جہاں انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا وزٹ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہسپتال میں طبی سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

وارڈز کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مریضوں سے علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں پوچھا۔ وزیراعلیٰ نے ڈاکٹروں اور نرسوں سے بھی ان کے مسائل دریافت کئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زیر علاج بچی کو اپنا موبائل نمبر دیا اور کہا کہ آپ کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو، بلا جھجک مجھ سے رابطہ کریں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ساڑھے 30 کروڑ روپے کی لاگت سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ علاج گاہ بنایا جائے گا۔ہسپتال میں ٹراما سینٹر بنائیں گے۔ایمرجنسی کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ڈاکٹروں اور نرسوں کیلئے ہاسٹل بھی بنائیں گے۔ ہسپتال میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔

نرسوں اور ڈاکٹروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیچہ وطنی میں تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز کی رہائش گاہ پر معززین علاقہ، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیچہ وطنی کیلئے 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چیچہ وطنی میں لوکل گورنمنٹ کی سکیموں کو 41 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کریں گے۔

15کروڑ روپے سے دیہی سڑکوں کی تعمیر و توسیع ہوگی۔ 10کروڑ روپے سے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے پروگرام بھی مکمل کیے جائیںگے۔ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے 11 ، سپورٹس کے 2 منصوبوں سمیت 17 ڈویلپمنٹ پراجیکٹ مکمل کئے جائیں گے۔ چیچہ وطنی میں تحصیل سپورٹس کمپلیکس کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس پر 3 کروڑ 40 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ 90 موڑ تحصیل چیچہ وطنی میں چار ایکڑ سرکاری اراضی پر 2 کروڑ 20لاکھ روپے کی لاگت سے سپورٹس گراؤنڈبنایا جائے گا۔

چیچہ وطنی میں وائلڈ لائف پارک کا قیام عمل میں لائیں گے اور اس منصوبے کیلئے 5 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ کوٹلہ ادیب شہید روڈ کی تکمیل ساڑھے 3 کروڑ روپے سے ہوگی۔ چیچہ وطنی کی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے لئے 18 کروڑ 49 لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔پختہ سڑکوں کی تعمیرکے 10 منصوبے 18 کروڑ 84 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیچہ وطنی کے بوائز و گرلز کالجز میں بی ایس کلاسوں کے اجراء کا اعلان کیا اور کہا کہ چیچہ وطنی میں یونیورسٹی کی تجویز کا جائزہ لیں گے۔

وزیراعلیٰ نے 90 موڑ بائی پاس کیلئے سڑک تعمیر کرنے کا اعلان بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال اور چیچہ وطنی کو موٹر وے سے منسلک کیا جائے گا۔ چیچہ وطنی کو موٹرے وے سے لیہ اور پھر انڈس ہائی وے سے تونسہ تک ملانے کا بھی پلان ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ساہیوال اور چیچہ وطنی کے لوگوں کے ساتھ محبت کا رشتہ ہے اور ہمارا یہ رشتہ ہر آنے والے روز مضبوط سے مضبوط تر ہوگا۔

اٹک سے رحیم یار خان تک ایک ایک ضلع عزیز ہے۔36 اضلاع کیلئے ڈویلپمنٹ پلان تیار کر لیا ہے۔ماضی میں ترقی چند شہروں تک محدود تھی، ہم ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے کر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال پنجاب کے مرکز میں ہے اور اس کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے۔ ساہیوال کے لوگ تحریک انصاف سے محبت کرتے ہیں۔ ساہیوال کے لوگوں کی خدمت ہمارا فرض بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔

آپ کی خدمت کرکے محبت کا یہ قرض اتاریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پورے پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کا پروگرام لائیں گے۔ یونیورسل ہیلتھ کوریج کا آغاز پہلے مرحلے میں ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان سے کر رہے ہیں۔پنجاب کا ہر شہری پینل پر موجود نجی و سرکاری ہسپتال میں مفت علاج کرا سکے گا۔وزیراعظم عمران خان جلد ساہیوال کا دورہ کریں گے اور ساہیوال کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے۔

ساہیوال کیلئے 18 ارب روپے کی لاگت کا ایک جامع ترقیاتی پلان لا رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال کو اپ گریڈ کرنے کیلئے فنڈز فراہم کریں گے۔ ساہیوال میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بھی بنائیں گے۔ساہیوال انڈسٹریل اسٹیٹ کو ٹیک اپ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیچہ وطنی 11 لاکھ آبادی کا شہر ہے لیکن تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اس آبادی کیلئے ناکافی ہے۔

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔یہاں ٹراما سینٹر بنے گا، طبی سہولتوں کو بہتر بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں اڑھائی برس میں 13 سپیشل اکنامک زونز منظور کرائے ہیں۔7 سپیشل اکنامک زونز کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔ ان زونز کے قیام سے روزگار کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رائے حسن نواز اور سید صمصام بخاری آپ کے اچھے وکیل ہیں اور یہ کیس ہارتے نہیں۔

آپ کے جائزہ مطالبات مان لئے ہیں۔آپ لوگ ہمیشہ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔آپ نے پارٹی کو سرخرو کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اڑھائی برس میں ہماری حکومت کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔ہمیشہ ایمانداری اور دیانتداری سے کام کیا ہے۔محروم اور پسماندہ علاقوں میں پہلی دفعہ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ایم این اے رائے مرتضیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے چیچہ وطنی سمیت پورے پنجاب کے عوام کی توقعات وابستہ ہیں۔

گنے اور گندم کی امدادی قیمت بڑھانے پر کسان خوش ہیں۔ صوبائی وزیر صمصام بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں نظر انداز علاقوں کی ترقی پی ٹی آئی حکومت کا اعزاز ہے۔ساہیوال ڈویژن میں ایگری بیسڈ انڈسٹری کا فروغ اہم ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ چیچہ وطنی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اپنا گھر ہے۔ عثمان بزدار کی حکومت کی شفافیت قابل تحسین ہے، کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا