
کل جماعتی حریت کانفرنس کا بھارتی جیلوں میں نظر بند کشمیریوںکی حالت زار پر اظہار تشویش
قابض انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے میں فور جی انٹرنیٹ سروس پر پابندی میں 6فروری تک توسیع کر دی بھارتی یوم جمہوریہ کشمیریوں کیلئے مزید مشکلات کا باعث،بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات ، جگہ جگہ ناکے، تلاشیاں
ہفتہ 23 جنوری 2021 18:28
(جاری ہے)
انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور دیگر عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ نظر بندوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کیلئے اپنی ٹیمیں جیلوں کے دورے پر بھیجیں اور انکی فوری رہائی کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں ۔
یا درہے کہ بھارتی حکام نے اترپردیش کی مختلف جیلوں میں نظر بند 21 کشمیریوں کو آگرہ جیل میںدیگر قیدیوں سے دور ایک انتہائی سیکورٹی والے سیل میں منتقل کردیا ہے۔ یہ اقدام بھارتی وزارت داخلہ کے حکم پر اٹھایا گیا ہے۔ادھر مقبوضہ جموںوکشمیر میں انتظامیہ نے ایک حکمنامے کے ذریعے علاقے میں تیز رفتار فور جی انٹرنیٹ سروس پر پابندی میں رواں برس چھ فروری تک توسیع کر دی ہے۔ گاندر بل اور ادھمپور کے دو اضلاع اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں تیز رفتار فور جی انٹرنیٹ سروس 5اگست2019سے معطل ہے جب نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسکا فوجی محاصرہ کر لیا تھا۔مقبوضہ علاقے کی پرائیویٹ سکولوں کی ایسوسی ایشن نے فور جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ میں ایک عرضداشت دائر کر دی ہے۔دریں اثناء بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ سے پہلے سرینگر اور دیگرعلاقوں میں نام نہاد سیکورٹی اقدامات کے نام پرتلاشی اور پوچھ گچھ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ فورسز اہلکاروں نے ہر سڑک او ر چوراہے پر چیک پوسٹیں قائم کر دی ہیں جہاں مسافروں ، راہگیروں اور گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی جار ہی ہے۔ تحریک آزادی جموں وکشمیر اور جموںوکشمیر لبریشن الائنس کی طرف سے غیر قانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں دیواروں ، کھمبوں اور نمایاں مقامات پر پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں اور اس روزمکمل ہڑتال کریں ۔ پوسٹروں پر بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی اور غیر قانونی طورپر نظر بند مزاحمتی رہنمائوں محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، محمد اشرف صحرائی، آسیہ اندرابی ، مسرت عالم بٹ اور نعیم احمد خان کی تصاویر موجود ہیں۔ پوسٹروں میں کہا گیا کہ بھارتی جمہوریت ایک جھوٹ کے سوا کچھ نہیں کیونکہ بھارت خود مقبوضہ جموںوکشمیرکے لوگوں اور اپنے ملک میں اقلیتوں کے جمہوری حقوق بڑے پیمانے پر پامال کر رہا ہے۔ ادھر حریت رہنمائوں غلام محمد خان سوپوری او ر عبدالصمدانقلابی نے اپنے بیانات میں ہندواڑہ قتل عام کے شہداء کو انکی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے 25جنوری 1990کو ہندواڑ ہ میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ کر کے سترہ بیگناہ کشمیری شہید کر دیے تھے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
بھارتی آبی جارحیت ،24گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ دریائے جہلم میں سیلابی پانی چھوڑ دیا
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.