ن) لیگ نے ملک کی ترقی کیلئے بھرپور کوششیں کیں ،آج کے حکمران باعث شرمندگی ہیں،انکا اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں‘عطاء اللہ تارڑ

عمران خان ملک میں مصیبت بن کر مسلط ہوئے ہیں، فارن فنڈنگ میں منی لانڈرنگ کا جواب دیں،وہ وقت دورنہیں جب عوام کا ہاتھ ہوگا اور تمہارا گریبان ہوگا‘عظمی بخاری کی میڈیاسے گفتگو

منگل 26 جنوری 2021 14:29

ن) لیگ نے ملک کی ترقی کیلئے بھرپور کوششیں کیں ،آج کے حکمران باعث شرمندگی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑنے کہا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں شہبازشریف نے ملک کی ترقی کے لئے بھرپور کوششیں کیں اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام بلند کیا،آج کے حکمران پاکستان کے لئے باعث شرمندگی ہیں،انکا مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ ان خیالات کاعطاء اللہ تارڑ نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری کے ہمراہ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ عدالت میں کسی اور شخص کی ویلتھ سٹیٹمنٹ کو شہباز شریف کی ویلتھ سٹیٹمنٹ بنا کر پیش کیا گیا ،نام نہاد وزیر اعظم نے کہا کہ (ن) لیگ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرتی ہے ،اپنے بہنوئی کو پلاٹ پر قبضہ کروانے کے لئے سی سی پی او تعینات کیا گیا،ہائیکورٹ میں بات پتا چلی کہ جس پلاٹ پر عمران خان نے اپنے بہنوئی کا قبضہ کروایا وہ انکے بہنوئی کا نہیں تھا،مرزا احتساب اکبر سرکاری گاڑی لے کر پنڈی میں ایک قبضہ کرنے گئے تھے،لاہور میں بھی انکے کچھ لوگ ہیں جو قبضہ مافیا کے سرغنہ ہیں،منشا بم نامی قبضہ مافیا کے سرغنہ کو اپنی جماعت میں شامل کیا،عوام کو بے وقوف مت سمجھیں، لوگوں کو پتا ہے کہ آپ کس قماش کے لوگ ہیں ،کیا اسی لئے آئے تھے کہ پاکستان کی عزت خاک میں ملا دیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آج میں بھی ایک کاغذ لہرانے آیا ہوں،یہ کاغذ چینی کونسل کی طرف سے شہباز شریف کو خط لکھا گیا،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی سی پیک کے لئے کوششوں کو سراہنا چاہتا ہوں،انہوں نے مزیدکہا کہ آپکی شکل میں پنجاب سپیڈ کو دیکھا،چین کا ایک سفارتی نمائندہ قید میں بیٹھے شہباز شریف کی ملک کے لئے خدمت کو سراہتا ہے ،نواز شریف کی قیادت میں شہباز شریف نے ملک کے لئے بھرپور کوششیں کیں اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام بلند کیا،آج کے حکمران پاکستان کے لئے باعث شرمندگی ہیں،انکا مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

عظمی بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف کی کارکردگی کی معترف ساری دنیا رہی ہے۔عمران خان نے سی پیک میں رکاوٹیں ڈالیں تھیں،شہباز شریف نے کام کیا، بجلی اور انفراسٹرکچر پورا کیا،آج لاہور شہر کو کچرا کنڈی بنانے کی تحریک انصاف نے بہت محنت کی،جو پنجاب سپیڈ شہباز شریف کے ساتھ تھی اس پر عثمان بزدار جیسا سپیڈ بریکر لگا دیا گیا ہے ۔

عمران خان ہمیں این آر او بالکل نہ دیں، لیکن آپ مت روئیں،جو پاکستان کی عوام مہنگائی اور بجلی کے بموں سے پریشان ہیں انکو این آر او دے دیں۔عمران خان اس ملک میں مصیبت بن کر مسلط ہوئے ہیں،عمران خان ان کارندوں کے ساتھ وارد ہیں جنکا ملک میں کوئی لینا دینا نہیں۔ انہوںنے کہاکہ بلدیاتی الیکشن سے بھاگتے ہیں، کیوں نہیں کراتے بلدیاتی الیکشن،آٹا چینی چوری، ادویات، ایل این جی، پٹرول کے ساتھ جو آپ کر چکے وہ سب سکیمز ہیں جو آپ بھگتے ہیں،کب تک عثمان بزدار کی معصومیت کاجھنجنا عوام کو دیں گے۔

جہاں غریب کو سبسڈی دینے کی بات آئے تو آپ کا خزانہ خالی ہو جاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ باجی کی سمجھ نہیں آتی، سیاسی باتوں کا سیاسی جواب دیں،چور ڈاکو کہ کہ کر اب انکا یہ حال ہے کہ سب سے چڑے چور ڈاکو یہ خود ہیں۔عمران خان فارن فنڈنگ میں منی لانڈرنگ کا جواب دو،کتنے دن ہیں نہیں معلوم، لیکن وہ وقت قریب ہے جب عوام کا ہاتھ ہوگا اور تمہارا گریبان ہوگا۔