کورونا وائرس کی دم توڑتی دوسری لہر، تمام کرونا پابندیاں ختم کرنے کا عندیہ
مہلک وبا کے کیسز میں کمی آنے کے بعد حکومت کا یکم مارچ سے معاشی سرگرمیوں پر عائد تمام پابندیاں ختم کرنے پر غور
محمد علی
بدھ 17 فروری 2021
21:46
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر حکومت یکم مارچ سے تمام کورونا پابندیاں ختم کر دے گی۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 165 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 56 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 48 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 8 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار 989 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 9 ہزار 562, بلوچستان میں 18 ہزار 954, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 943، اسلام آباد میں 42 ہزار 921, خیبر پختونخوا میں 70 ہزار 123، پنجاب میں 1 لاکھ 65 ہزار 200 اور سندھ میں 2 لاکھ 54 ہزار 286 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 436 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 244 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 7 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 5 ہزار 114 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 29 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 7 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 486 اموات،بلوچستان میں 199 اموات، گلگت بلتستان میں 102 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 284 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 545 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے۔ جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر اب صرف 247 مریض زیر علاج ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 25 ہزار 8 ہے۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 85 لاکھ 31 ہزار 218 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
صدرٹرمپ دورہ چین سے پہلے معاہدہ چاہتے ہیں کیونکہ جنگ جاری رہی تو ان کی پوزیشن کمزور رہے گی
-
حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
کراچی کی تباہی کی ذمہ دار صرف پیپلزپارٹی نہیں بلکہ وہ قوتیں بھی ہیں جنہوں نے کرپٹ اور نااہل لوگوں کو عوام پر مسلط کیا
-
خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ خوارج ہلاک
-
ہم نے گزشتہ رات کی جارحیت ناکام بنائی، دشمن پسپا ہوا، اسماعیل بقائی
-
راولپنڈی میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
ایران آنے جانے والے جہازوں کی امریکا کی ناکہ بندی پر مکمل عملدرآمد جاری ہے
-
ّپاسپورٹ سسٹم کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ: نادرا کے تعاون سے نئی جامع ایس او پیز تیار
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالرز قرض کی منظوری دے دی
-
ایران اب بھی امریکا کی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے اور جواب دینے پر غور جاری ہے
-
عمران خان دور کا منصوبہ ملک میں 12 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری لانے میں کامیاب
-
ایران کی طرف سے آج ہمیں جواب موصول ہوجانا چاہئے، امید ہے سنجیدہ تجاویز سامنے آئیں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.