
عمران خان کے پاس اب استعفے کے سوا کوئی راستہ نہیں ،اسمبلی سے اعتماد لینے کے ڈرامے نہ کرے ، پی ڈی ایم
حکومت کا جعلی چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے عمران خان جعلی تھا، مولانا فضل الرحمن، جمہوریت میں رہ کر عمران خان کو شکست دی ہے، بلاول بھٹو زر داری اگر علی حیدر گیلانی فارمولا جیتا ہے تو پھر کیا عمران خان بھی یوسف رضا گیلانی کیساتھ ملے ہوئے تھے کہ اپنا ووٹ خراب کیا، احسن اقبال
جمعرات 4 مارچ 2021 00:05

(جاری ہے)
اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کا مرحلہ مکمل ہواپوری قوم کی نظریں قومی اسمبلی میں انتخاب پر تھیں ،یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔
انہوںنے کہاکہ حکومت کا جعلی چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے عمران خان جعلی تھا اب اخلاقی جواز بھی کھو بیٹھا ہے اب اس کے پاس استعفے کے سواکوئی راستہ نہیں ،ہم نئے انتخابات چاہتے ہیں ،عمران خان نے اپنا ووٹ بھی ضائع کیا ہے وہ خود بھی ضائع ہوگئے ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پوری قوم کو مبارک ہے جمہوری طریقہ سے الیکشن لڑا ہے شکست دی ہے اگر جمہوریت سے چلیں گے تو مخالف کو شکست دیں گے ۔ یوسف رضا گیلانی نے تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پوری قوم اور اپوزیشن کومبارک باد کرتے ہیں ۔مولانا فضل الرحمن سے پوچھا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا ہے کیا پی ڈی ایم ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیگی تو مولانا بولے اب وہ اخلاقی جواز کھو چکا ہے استعفیٰ دے اعتماد کا ووٹ لینے کے ڈرامے نہ کرے صحافی نے پوچھا حکومت کہتی ہے یوسف رضا گیلانی نہیں علی حیدر گیلانی فارمولا جیتا ہے تو احسن اقبال نے کہاکہ کیا علی حیدر گیلانی فارمولا جیتا ہے تو پھر وزیر اعظم اور ایک وفاقی وزیر اس کا شکار ہوئے ہیں،وزیر اعظم بھی پھر یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ملے ہوئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.