پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مزدور رہنماؤں کی ملاقات

مزدور رہنماؤں نے پارٹی چیئرمین کو ملک میں موجودہ مہنگائی کے تناظر میں مزدوروں کے حالات پر بریفنگ دی

پیر 3 مئی 2021 17:44

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مزدور رہنماؤں کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیر کو بلاول ہاؤس میں مزدور رہنماؤں نے ملاقات کی ۔اس موقع پر سینیٹر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیرمحنت سعید غنی اور وزیراطلاعات ناصرشاہ ،شیری رحمان، سینیٹر رضاربانی، پی پی پی پی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری بھی موجود تھیں ۔

پارٹی چیئرمین سے ملاقات کرنے والوں میں پیپلزلیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی، حسین بادشاہ، لعل بخش کلہوڑو اور جاوید منگی ، ریلوے ورکرز یونین کے چیئرمین منظور رضی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ پیپلزلیبریونین کے لیاقت مگسی ،اسٹیل ملز پیپلزورکرز یونین کے چیئرمین شمشاد قریشی، سلیم سومرو اور پی آئی اے پیپلزلیبربیورو کے محمد اشرف، مولادادلغاری،کے الیکٹرک پیپلزلیبربیورو سے اسلم سموں، سوئی سدرن گیس کمپنی پیپلزلیبربیورو سے فیاض شاہ نے، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرامت علی اور ذوالفقار شاہ ،نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان کے رہنما ناصرمنصور اور نیشنل آرگنائزیشن فار ورکنگ کمیونٹیز کی رہنما فرحت پروین ، ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن کی زہرا خان اور سندھ لیبر فیڈریشن کے صدر شفیق غوری شامل تھے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مزدور رہنماؤں نے ملک میں موجودہ مہنگائی کے تناظر میں مزدوروں کے حالات پر بریفنگ دی۔چیئرمین بلاول بھٹو کی موجودگی میں مزدور رہنماؤں نے سندھ حکومت کے بے نظیر مزدور کارڈ کے اجرا کے عمل کو سراہا۔