
ملک بھر میں ابھی تک کہیں سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، مولانا عبدالخبیرآزاد
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری، کراچی، لاہور، اسلام آباد، سکھر میں چاند نظر نہیں آیا، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں بھی امکانات کم ہیں، پاکستان میں ابھی چاند کی عمر20 گھنٹے40 منٹ نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 12 مئی 2021
21:16

(جاری ہے)
ملک بھر میں شواہد کی بنیاد پر شوال کے چاند کی رویت سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔ تاہم پشاور میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کی 7 شہادتیں موصول ہوئی ہیں، زونل رویت ہلال کمیٹی ان شہادتوں کی تصدیق کررہی ہے، شہادتوں کی شرعی حیثیت جانچنے کے بعد مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔
چیئرمین زونل کمیٹی نے کہا کہ ملک بھر میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے 80 فیصد امکانات ہیں۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں ابھی تک کہیں بھی چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، کراچی ، لاہور، اسلام آباد کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ختم ہوگئے کہیں چاند نظر نہیں آیا،پشاور میں بھی مطلع ابر آلود ہونے کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں بھی چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ چاند کی عمر20 گھنٹے 40 منٹ ہوگی تو دیکھا جاسکتا ہے، پاکستان کے کسی بھی علاقے میں چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ نہیں ہے۔ اس لیے چاند نہیں دیکھا جاسکتا۔ خیال رہے ماہرین فلکیات کی پیشن گوئی کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی ہے۔ شوال کے چاند کی پیدائش پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق 12 مئی کو رات 12 بجکر 01 منٹ پرہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش کے مطابق سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کل چاند نظر آئے گا، جبکہ پاکستان میں 12 مئی کو چاند نظر آںے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ شوال کے چاند کی پیدائش دیر رات سے ہونے کی وجہ سے ہی سعودی عرب سمیت وہ تمام ممالک جہاں 11 مئی کو 29 ویں روزہ تھا، وہاں چاند نظر نہیں آیا۔ پاکستان میں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اس بار29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے، عیدالفطر 14مئی بروزجمعہ کو ہوسکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ 12مئی کو ملک کے بیشترحصوں میں مطلع صاف ہوگا۔ دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مملکت میں بدھ کو 30 روزے مکمل کیے جائیں گے اور عیدالفطر 13 مئی جمعرات کو ہوگی۔ اسی طرح قطر اور متحدہ عرب امارات نے بھی ماہ شوال کے چاند کا اعلان کردیا گیا۔ امارات میں کہیں بھی عید کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد (کل)بدھ کو 30 واں روزہ ہوگا۔ متحدہ عرب امارات میں عید جمعرات 13 مئی کو ہوگی۔ اسی طرح بھارت کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے۔ بھارت کی رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ ملک بھر سے عیدالفطر کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اس لیے بھارت میں عیدالفطرجمعہ 14مئی بروز جمعہ کو ہوگی۔ اسی طرح بنگلا دیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث بنگلا دیش میں بھی عیدالفطر 14 مئی بروز جمعہ منائی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
ان 90 دنوں میں ہم اپنے عروج کو پہنچ کر آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈاپور
-
اسرائیل کے حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف
-
’یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟‘ حکومت پر تنقید کرنیوالے شہری کی مبینہ گرفتاری پر حنا پرویز بٹ کا ردعمل
-
کون سا ماضی؟
-
’’جہاں اور بھی ہیں - بییونڈ دی بلیو‘‘، پاکستان کی پہلی سائنس فکشن ٹیلی فلم
-
دنیا کا آلودہ ترین بھارتی شہر کون ہے اور ایسا کیوں ہے؟
-
محققین نے یورالک لوگوں سے متعلق قدیم معمہ حل کرلیا
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی رہائی کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دے دیا
-
اداکارہ حمیرا اصغر کے بعد کراچی سے ایک اور خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش مل گئی
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
-
پی ٹی آئی تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا، بڑی تعداد میں قیادت لاہور میں پہنچ گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.