ملازمین ریاست کے ملازم ہیں فاروق حیدر کے ملازم نہیں ،محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ

گر کوئی ملازم سرکارالیکشن مہم چلاتے ہوئے نظر آیا تو اسے پکڑ کر چیف الیکشن کمشن کے حوالے کرینگے،الیکشن چوری کرنے والوں کو نشان عبرت بنا دیں گے،مرکزی نائب صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر

اتوار 20 جون 2021 16:40

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر ،نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ چھ جہلم ویلی صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملازمین ریاست کے ملازم ہیں فاروق حیدر کے ملازم نہیں ہیں اگر کوئی ملازم سرکارالیکشن مہم چلاتے ہوئے نظر آیا تو اسے پکڑ کر چیف الیکشن کمیشن کے حوالے کریں گے الیکشن کو صاف شفاف اور غیر جانبدار بنانے کے لیے چیف الیکشن کمیشن اپنا کردار ادا کریں یہ کیسا الیکشن ہے کہ وزیراعظم کے تین رشتہ دار جو ضلع جہلم ویلی کے تھانوں میں بحثیت ایس ایچ اوز فاروق حیدر کی الیکشن مہم چلا رہے ہیں اگر ان کے خلاف کارروائی نہیں ہو سکتی تو چیف الیکشن کمیشن کرسی پر نہیں بیٹھ سکتے ملازمین سرکار ووٹ جس کو مرضی دیں الیکشن مہم نہ چلائیں الیکشن چوری کرنے والوں کو نشان عبرت بنا دیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر نے اپنے حق میں دستبردار ہونے والے آزاد امیدوار اسمبلی چوہدری طارق ساگر کے ہمراہ صحافیوں اور پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اشفاق ظفر نے کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان پیپلز پارٹی اور حلقہ چھ جہلم ویلی کے عوام کے ساتھ ہے مرتے دم تک پیپلز پارٹی اور حلقہ چھ جہلم ویلی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا کارکن افواہوں پر کان نہ دھریں پیپلز پارٹی چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ہوںان شاء اللہ حلقہ چھ جہلم ویلی کے عوام کی ووٹ سے 25جولائی کو اسمبلی میں پہنچ کر حلقہ کے عوام کی تمام محرومیوں کا ازالہ کروں گا فاروق حیدر پانچ سال میں ضلع جہلم ویلی میں ایک بھی میگا پراجیکٹ نہ دے سکے اور نہ ہی عوام کی فلاح و بہبود ،ترقی اور خوشحالی کر سکے پانچ سالوں میں گرین محل اور پلازے بنائے عوام کی تقدیر نہ بدلی جتنی کرپشن فاروق حیدر اور ان کے حواریوں نے کی اس کی کوئی مثال نہیں ہے اشفاق ظفر نے کہا کہ نالائق اور نکمے وزیراعظم سے اب ضلع جہلم ویلی کے عوام تنگ آچکے ہیں ضلع جہلم ویلی کے غیور عوام پانچ سال تک وزیراعظم ہائوس اور سیکرٹریٹ میں اپنے ساتھ ہونی والی تذلیل کا بدلہ ووٹ کی پرچی سے لیکر فاروق حیدر کی ذاتی مفادات کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے عوام کو ہوشیار رہنا ہو گاان کے سو داگر اور حواری سوداگری کے لیے نوٹوں کے بیگ لیکر آئیں گے نوٹوں کے بیگ چھین لیں اور بیگ لانے والوں کو پکڑ کر باندھ لیں پاک فوج ملک کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے ہمیں اپنی بہادر پاک فوج پر فخر ہے جس کے عمل اور کردار کو کشمیری عوام کبھی بھی نہیں بھول سکتے ہیں چوہدری طارق ساگر سمیت میرے ساتھ شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں نئے شامل ہونے والوں کے باعث میری پوزیشن مزید مستحکم ہو چکی ہے ان شاء اللہ 25جولائی کا سورج فاروق حیدر کی شکست کی نوید لیکر طلوع ہو گا پیپلز پارٹی کا خمیر تحریک آزادی کشمیر سے ہے عہد کرتے ہیں کہ کشمیریوں کے خون سے غداری کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے کشمیر نہ تو صوبہ بنے گااور نہ ہی اس کی وحدت پارہ پارہ ہو گی تقسیم کشمیر کے فارمولے لیکر آنے والے الیکشن کو چوری نہیں کر سکتے ہیں۔