
ذوالفقار بھٹو کو میں اور وزیراعظم کوئی غدار نہیں سمجھتا، علی محمد خان
عوامی جلسوں میں گرمی میں بات ہوجاتی ہے لیکن بھٹو صاحب کو کوئی غدار نہیں سمجھتے، کشمیر کو کوئی صوبہ نہیں بنا رہا اور نہ بناسکتا ہے۔ مرکزی رہنماء تحریک انصاف کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 14 جولائی 2021
21:06

(جاری ہے)
بھٹو صاحب کو غدار نہیں سمجھتے، جلسے میں گرمی میں بات ہوجاتی ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد زبیرنے کہا کہ مریم نواز کو 4 ماہ پہلے کشمیری لیڈرز نے کہا کہ کشمیر ی لیڈرز نے خود کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے سے متعلق بات ہورہی ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹو غدار، نوازشریف ڈاکو ہیں۔ آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے تقریر کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے ذوالفقار علی بھٹو کو غدار اور نوازشریف کو ڈاکو قرار دے دیا۔علی امین گنڈا پور نے الیکشن کی انتخابی مہم میں ایک بار پھر ووٹ ملنے پر بڑے ترقیاتی پیکیج دینے کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر نے گلگت بلتستان میں ایک ووٹ کی لیڈ پر ایک کروڑ کا پیکیج دینے کا اپنا ہی وعدہ یاد دلایا اور کہا کہ آپ جو مانگ رہے ہیں اس سے کہیں زیادہ ملے گا۔پیپلزپارٹی کی رہنماء سینیٹر شیری رحمان نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ووٹوں کے سوداگر غیر سنجیدہ لوگ مسئلہ کشمیر کا ستیا ناس کررہے ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دھاندلی کے ذمے دار کشمیر الیکشن چوری کرنے کیلیے میدان میں اٴْترچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بد زبانی، بد گوئی، بد کلامی اور بد تہذیبی سے عوام کے دل نہیں جیتے جاسکتے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے اخلاقیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر الزامات کی بوچھاڑ کی تھی۔ زاد کشمیر میں تقریر کے دوران ذوالفقار علی بھٹو کو غدار اور نوازشریف کو ڈاکو قرار دیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
موجودہ سیلابی صورتحال میں ہمارے "بلین ٹری منصوبے" کی اہمیت و ضرورت کا ایک مرتبہ پھر بھرپور اندازہ ہو رہا ہے
-
عاصم لاء کے تحت موجودہ نظام میں اخلاقیات کی پستی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے
-
فحاشی پھیلانے کے الزام میں پشاور میں خاتون ٹک ٹاکر گرفتار
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو ٹیلی فون
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 190 ارب روپے جمع کرلئے
-
امیر جماعت اسلامی کا اسرائیل کی دوحہ میں دہشتگردی کیخلاف کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
-
4500 میگاواٹ کے دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے آئندہ سال آرسی سی ورکس شروع ہوجائیں گے
-
یاماہا موٹرز پاکستان کا ملک میں موٹر سائیکل کی پیداوار بند کرنے کا اعلان
-
اسرائیل کا دوحہ میں جارحانہ اقدام بلاجواز اور قطر کی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے
-
وزیر اعظم کی دوحہ پر حملے کی مذمت
-
پیرس میں مساجد کے باہر سؤروں کے نو سر پھینک دیے گئے
-
پاکستان اپنے کئی ملین شہریوں کی جاسوسی کر رہا ہے، ایمنسٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.