
بھارتی جاسوس کو این آر او دینے والے بھٹو کو غدار کہہ رہے ہیں
یہ وہی وزیر اعظم ہے جو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے جیتنے کی دعا کرتا رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری
سجاد قادر
ہفتہ 24 جولائی 2021
08:10

(جاری ہے)
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے، کسی کٹھ پتلی کو کشمیر کا سودا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ 25 جولائی آزاد کشمیر کے لیے امتحان ہیاور انتخابات شفاف ہوئے تو یہ کامیابی پیپلز پارٹی کی ہوں گی اور اگر عوام نے ساتھ دیا تو ہم باغ کی قسمت بدل دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو جب وزیراعظم تھیں تو پوری دنیا پاکستان کی بات سنتی تھی آج کٹھ پتلی بات کرتا ہے تو لوگ مذاق اڑاتے ہیں اس لیے کشمیری عوام فیصلہ کریں کہ انہیں عوامی وزیراعظم یا کٹھ پتلی وزیراعظم چاہیے۔علاوہ ازیں انہوں نے مسلم لیگ (ن) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں آج تک ن لیگ کی حکومت ہے، انہوں نے کشمیریوں کے لیے کیا کیا، لیگی حکومت نے آپ کو لاوارث چھوڑا لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک ’وفاقی وزیر جو گندا وزیر ہے‘ کو کشمیر بھیجا گیا تھا جس نے ذوالفقار علی بھٹو کو ’غدار‘ کہا تھا لیکن 25 جولائی کو کشمیری تیر پر مہر لگا کر ان لوگوں سے انتقام لیں گے، ان لوگوں کو اپنے چہرے آئینے میں دیکھنا چاہیں جس میں وہ ایک ایسے شخص کو دیکھیں گے جو کشمیر پر سودا کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایسے شخص کو غدار کہہ رہے ہیں جس نے پاکستان میں ایٹمی صلاحیت پیدا کی، جس نے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا، جو 90 ہزار جنگی قیدیوں کو بھارت سے واپس لایا، جس نے بھارت سے 5 ہزار مربع میل زمین دوبارہ حاصل کیا، جس نے پاکستان کو ایک اسلامی اور جمہوری ملک بنایا، یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو تھے اور یہ ’بدتمیز اور گندا‘ وزیر انہیں غدار کہتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یورپی ممالک کا بارودی سرنگوں کی ممانعت کے معاہدے سے نکلنے پر غور تشویشناک
-
ہیٹی کے دارالحکومت میں گینگ وار سے کاروبارِ زندگی معطل، یو این
-
خلائی ٹیکنالوجی منزل نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد ہے، امینہ محمد
-
حکومت کے حق میں دیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا فوری عملدرآمد
-
9 مئی بہانہ تھا، پی ٹی آئی نشانہ ہے
-
مون سون بارشوں کے اب تک کے سب سے تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کردیا
-
خیبر پختونخواہ حکومت نے ہنگامی صورتحال کے لیے ڈرون حاصل کر لیے
-
موجودہ نظام بادشاہت نہیں بلکہ سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں اتفاق رائے پر مبنی ایک ہائبرڈ سسٹم ہے
-
سیویل کانفرنس: قرضوں میں ڈوبے ممالک کی بپتا سننے کے فورم کا قیام
-
حکومت نے امپورٹڈ لگژری گاڑیوں پر ٹیکس کم کر دیا
-
چیلنج کرتا ہوں خیبرپختونخواہ حکومت گرا کر دکھائیں، اگر حکومت گرگئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.