موجودہ حکومت کی پیدا کردہ معاشی بدحالی اور ہوشربائ مہنگائی نے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے ، نیر حسین بخاری

غریب روٹی روزگار سے اور مریض ادویات سے محروم کیا جا رہا ہے حکمران اپنی تجوریاں بھرنے اور اپنے مددگاروں کو مالی مفادات پہنچانے کیلئے ریلیف دیتے ہیںذاتی مفادات کے اسیر حکمران اشرافیہ فوائد اور عوام دشمن فیصلوں سے عوام الناس کے غیض و غضب کو دعوت دیتے ہیں بلاول بھٹو اپنی حکمت عملی سے موجودہ حکومت کی ناکامیوں کو موثر انداز میں اجاگر کرتے ہیں حقیقی اپوزیشن صرف پیپلز پارٹی ہے جو پارلیمنٹ کے اندر اور بائر عوامی مشکلات پر موثر آواز بلند کرتی ہے،پارٹی راہنماوں عہدیداران کے وفود سے گفتگو

بدھ 4 اگست 2021 20:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) موجودہ حکومت کی پیدا کردہ معاشی بدحالی اور ہوشربائ مہنگائی نے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے غریب روٹی روزگار سے اور مریض ادویات سے محروم کیا جا رہا ہے حکمران اپنی تجوریاں بھرنے اور اپنے مددگاروں کو مالی مفادات پہنچانے کیلئے ریلیف دیتے ہیںذاتی مفادات کے اسیر حکمران اشرافیہ فوائد اور عوام دشمن فیصلوں سے عوام الناس کے غیض و غضب کو دعوت دیتے ہیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی حکمت عملی سے موجودہ حکومت کی ناکامیوں کو موثر انداز میں اجاگر کرتے ہیں حقیقی اپوزیشن صرف پیپلز پارٹی ہے جو پارلیمنٹ کے اندر اور بائر عوامی مشکلات پر موثر آواز بلند کرتی ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے پارٹی راہنماوں عہدیداران کے وفود سے گفتگو میں کیا نیر بخاری نے مزید کہ بانی چیرمین زوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین کا جمہوری تحفہ دیا آصف زرداری نے اٹھارویں ترمیم کے زریعے چھوٹے صوبوں کے حقوق کی آئینی ضمانت دی بے نظیر بھٹو شہید نے ملک و ملت کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا چیرمین بلاول بھٹو نوجوانوں کی امید اور پاکستان کا مستقبل ہیں نیر بخاری نے کہا کہ پارٹی کے عہدیداران کارکنان پارٹی کے ماتھے کا جھومر ہیں ملاقات کرنے والوں میں سندھ سے ممبر صوبائی اسمبلی غزالہ سیال پارٹی کے مرکزی راہنما مجتبی حیدر شیرازی دیرینہ راہنما سید الطاف شاہ ایڈوکیٹ راجہ نورالہی شائد رمضان مرزا صدیق عباسی عمر عباسی کے علاؤہ دیگر راینماشامل تھے نیر بخاری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم تشکیل دی اور بہتر لائحہ عمل بھی دیا پیپلزپارٹی کے لائحہ عمل پر عملدرآمد ہوتا تو آج حالات مختلف ہوتے نیر بخآری نے مزید کہا کہ بعض جماعتوں نے اپنی ذاتی انا اور جذبات میں آکر پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالیں پیپلزپارٹی کی حکمت عملی اور موقف آج بھی واضح ہے نیر بخآری نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم چارٹر اور ایکشن پلان کے تحت وفاق اور پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے زریعے نااہل حکمرانوں کو گھر بھیجا جا سکتا ہے سمجھ سے بالاتر ہے حکمران جماعت کے اختلافات کا فایدہ اٹھانے میں کیا امر مانع ہے۔

(جاری ہے)

نیر بخاری نے مزید کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری میاں شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مانتے ہیں ن اور ش ان کا اندرونی معاملہ ہے نیر بخآری نے آزاد کشمیر پارٹی تنظیم اور کارکنوں ووٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وفاق اور کشمیر کی حکومتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے ہوئے پارٹی کارکنوں نے کامیابی حاصل کی ہے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب الیکشن مہم کی وجہ سے کشمیر میں اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے زیادہ نشستیں لینے میں کامیاب ہوئے ہیں