
’شفاف انتخابات کی بنیاد الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہی ہے‘ حکومت ڈٹ گئی
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال دنیا کے بڑے ملکوں میں ہوتا ہے اور الیکشن کمیشن نے اپنی استعداد پر ہی سوالات اٹھا دیے، پارلیمنٹ کے فیصلے پر ہر صورت عملدرآمد ہو گا۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کی پریس کانفرنس
ساجد علی
اتوار 12 ستمبر 2021
15:47

(جاری ہے)
فرخ حبیب نے کہا کہ دھاندلی کی پیدوار ہمیں کہتے ہیں وزیر اعظم ہاؤس دھاندلی کا گڑھ بنا دیا لیکن صاف شفاف انتخابات کی بنیاد الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہی ہے اور دنیا شفاف انتخابات کے لیے ای وی ایم مشین پر کام کر رہی ہے لیکن حزب اختلاف نے ای وی ایم مشین کو دیکھے بغیر مسترد کر دیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے الیکشن کمیشن کے ای وی ایم سے متعلق بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت انٹرنیٹ ووٹنگ اور ای وی ایم ہر صورت استعمال کرے گی ، غلط فہمی دورکرناچاہتا ہوں کہ ای وی ایم سے حکومت پیچھے ہٹےگی، انٹرنیٹ ووٹنگ اور ای وی ایم سے حکومت کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی، انٹرنیٹ ووٹنگ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت واضح ہے، الیکشن کمیشن ای وی ایم سے متعلق مزید تجاویز دے، حکومت نے اس معاملے پر الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو گھنٹوں سُنا، ای وی ایم میں کوئی ایلفی ڈال جائی گا جیسے بیانات مضحکہ خیز ہیں۔ بابر اعوان نے کہا کہ سمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کاحق نہ دینا توہین عدالت ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کرانےکیلئے آئینی ریگولیٹر ہے، جس کے مطابق الیکشن کمیشن قانون کے مطابق انتخابات کے انعقاد کا پابند ہے ، الیکشن کمیشن کا کام قانون بنانا ہے اور نہ ہی یہ اُس کا دائرہ اختیار ہے، اگر قانون بن جائے تو الیکشن کمیشن کا مؤقف ہی ختم ہوجائے گا، انٹرنیٹ ووٹنگ پر اعتراضات اور دھاندلی کو روکنےکاطریقہ نہیں بتایا گیا۔
مزید اہم خبریں
-
طوالت پکڑتی یوکرین جنگ میں جرائم کی بدلتی شکل پر رپورٹ
-
سوڈان خانہ جنگی: امدادی کٹوتیاں پناہ گزینوں کی مشکلات میں اضافے کا سبب
-
شام: فرقہ وارانہ فسادات میں سیکڑوں ہلاک، ہزاروں زخمی
-
سینیٹ الیکشن میں ایسا نظام لانا ہوگا جس سے خریدوفروخت کا بازار بند ہوسکے
-
ایک سال کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے اربوں ڈالرز کی آن لائن شاپنگ کا انکشاف
-
جماعت اسلامی کا مہنگی بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور شوگرمافیا کیخلاف ملک گیراحتجاج
-
پنجاب مہنگائی کے بے قابو طوفان کی زد میں
-
خیبر پختونخوا کی تاریخ میں بعد از مرگ اعضاء عطیہ کرنے کی پہلی تاریخ ساز مثال قائم ہوگئی
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کا نتیجہ، رواں ہفتے کے دوران، چکن، انڈے، پیاز، آلو سمیت 22 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ہرشہر میں بارش کی نکاسی فوری مکمل کرنے اور وارننگ سسٹم مزید بہتر بنانےکا حکم
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اسلام آباد کے ایف-6 مرکز میں ورکرز ویلفیئر فنڈ (WWF) کے تحت تعمیر کردہ بزنس سینٹر کا افتتاح کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.