ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا

فی تولہ سونے کی نئی قیمت بڑھ کر3 لاکھ 57 ہزار 600 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے، 10 گرام سونا بھی 2 ہزار 143 روپے مہنگا ہوگیا ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 جولائی 2025 20:33

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 18 جولائی 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔

آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 600 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 143 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 584 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 3 ہزار 351 ڈالرہوگئی ہے۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال کے بعد 2.1 ارب ڈالر سرپلس ریکارڈ ہوا۔ مالی سال 2023-24 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ (جاری کھاتہ) 2 ارب ڈالر خسارے کا شکار رہا تھا جب کہ گزشتہ مالی سال 2024-25 میں کرنٹ اکانٹ 2.1 ارب ڈالر سرپلس رہا۔

م لکی جاری کھاتہ اس سے قبل مالی سال 2011 میں 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس رہا تھا ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق جون 2025 میں جاری کھاتہ 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سرپلس رہا جب کہ جون 2024 میں جاری کھاتہ 50 کروڑ ڈالر خسارے کا شکار تھا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ الیکٹرک وہیکلز کی حوصلہ افزائی سے ایندھن کی مد میں اربوں ڈالر کے قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہوگی ،ماحولیاتی تحفظ میں مدد اور مقامی صنعت کو فروغ ملے گا۔