Live Updates

(ن)اتنی بڑی طاقت ہے اس کو ہرانے کیلئے مخالفین کو دھاندلی اور ووٹ چوری کرنا پڑتے ہیں‘مریم نواز

ملک میں ووٹ کو عزت کا بیانیہ چل رہا ہے،ہر ادارہ اپنی بقاکی جنگ لڑ رہا ہے،کرم ایجنسی کی رپورٹ پی ٹی آئی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے نا اہل حکومت نے ہر پارٹی لیڈر اور کارکن کیخلاف مقدمہ درج کرکے دیکھ لیا،لیکن ان کے تمام حربے بری طرح ناکام رہے ہیں‘حمزہ شہباز

منگل 21 ستمبر 2021 22:32

(ن)اتنی بڑی طاقت ہے اس کو ہرانے کیلئے مخالفین کو دھاندلی اور ووٹ چوری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) مسلم لیگ (ن)کے قائدمیاں نواز شریف کی زیر صدارت ملتان ڈویژن کا تنظیمی اجلاس ہوا ۔اجلاس میں مریم نواز ، حمزہ شہباز ، رانا ثناء اللہ ، ،اویس لغاری ،عظمی بخاری ،ذیشان رفیق ،عبد الرحمن کانجوسمیت دیگر رہنمائوںنے شرکت کی ۔اجلاس کے آغاز میں سیکرٹری جنرل پنجاب اویس لغاری نے تنظیمی امور پر بریفنگ دی۔

اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاکہ جب ہر طرف لیڈر کو جبر اور ظلم کا سامنا ہے اسکے باوجود کنٹورنمنٹ بورڈ میں شاندارکامیابی ملی،مسلم لیگ(ن)کتنی بڑی طاقت ہے اس کا اندازہ اس کے دشمنوں اور حکومت کو بخوبی ہے لیکن خود مسلم لیگ(ن)کو نہیں ہے،اس لیے آج بھی ان کو مسلم لیگ(ن)کو ہرانے کیلئے دھاندلی اور ووٹ چوری کرنا پڑتے ہیں،پاکستان کا مستقبل کوئی ہے تو وہ مسلم لیگ(ن)ہے،کسی جماعت کے پاس ہمارے جیسا لیڈر ہے نہ ہمارے جیسا ووٹ بینک ہے،باقی جماعتوں کے سربراہ کارکنوں سے قربانی مانگتے ہیں،ہمارے لیڈر نے خود قربانی دی ہے،ہمیں بیانیوں کے تضاد نہ شکار ہونا چاہیے اور نا اس پر توجہ دینی چاہیے،لوگ کہہ رہے ہیں یہ دھاندلی کرکے دوبارہ آنا چاہتے ہیں،لیکن میں ان کو بتا دوں اب دوبارہ ووٹ چوری کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پورے ملک میں ووٹ کو عزت کا بیانیہ چل رہا ہے،آج ہر ادارہ اپنی بقاکی جنگ لڑ رہا ہے،آج کرم ایجنسی کی رپورٹ پی ٹی آئی کی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے،ان کے پول کھل رہے ہیں اس لیے الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہیں،اگر ہمیں تھوڑی سے کمزوری دیکھائی تو یہ ہم پر چڑھ دوڑیں گے ،اس لیے ہمیں مضبوط ہونا پڑے گا۔انہوںنے کہا کہ اگلا الیکشن ہمارا ہے اس لیے ہمیں مضبوطی اور اتحاد سے الیکشن لڑنا ہوگا ،اگر ہمارا بیانیہ ہمارے پاس نہ ہوتا تو ہم میں اور دوسری جماعتوں میں کوئی فرق نہ ہوتا،ہمارا بیانہ ہی ہماری پہچان ہے۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نا اہل حکومت نے ہر پارٹی لیڈر اور کارکن کیخلاف مقدمہ درج کیا،اس حکومت نے ہر حربہ استعمال کرکے دیکھ لیا،لیکن ان کے تمام حربے بری طرح ناکام رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت کوئی بھی الزام ثابت نہیں کرسکی،میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کو اپنے والد کو دفنانے نہیں دیاگیا،میاں نوازشریف کو اپنی بیگم کو دفنانے نہیں دیا گیا،میاں نوازشریف کا آخری وقت میں اپنی بیگم کے ساتھ نہ ہونے کے غم کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔

اللہ تعالی نے جس طرح ہمیں کنٹورنمنٹ بورڈز کے الیکشن میں کامیابی دی اسی طرح تھوڑی سے محنت سے جنرل الیکشن میں بھی بڑی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔آئندہ آنے والے الیکشن میں ہمیں اپنے ووٹ پر پہرہ دینا ہوگاتاکہ دھاندلی کی کوئی گنجائش نہ رہے۔رانا ثناء اللہ نے اجلاس خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ(ن)جلد از جلد اپنی تنظیم سازی مکمل کرنے کی کوشش کررہی ہے،مسلم لیگ(ن)کو منظم سیاسی قوت بنارہے ہیں،مسلم لیگ(ن) ایک بڑی جماعت ہے اور ہم نے ہر الیکشن میں یہ ثابت کرکے دیکھایا،ہمارا لیڈر قوم کا محبوب ترین لیڈر ہے،ہمیں اپنی طاقت کا درست استعمال کرنا آنا چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم کو تین مرتبہ اپنی منزل پر پہنچنے سے روک لیا گیا۔قائداعظم نے پاکستان ووٹ کی طاقت سے حاصل کیا،قائداعظم کو وقت نہیں ملا کہ وہ پاکستان کو آئین دے سکتے،دوسری بار میاں نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا،تیسری بار میاں نوازشریف نے 5.8فیصد ترقی کی شرح دے کر پاکستان کی ترقی کی راہ پر ڈال دیا تھا۔انہوںنے کہاکہ 2017میں پاکستان کی ترقی کا سفر ایک بار پھر روک دیا گیا،ہمارا شانداری ماضی ہماری گواہی دیتا ہے انشااللہ ہمارا مستقبل بھی روشن ہے۔وزیراعظم ہائوس کا خرچہ بڑھ گیا ہے لیکن قوم کو کفاعت شعاری کا درس دیا جاتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات