
عزت اور قومی وقار یہ ہوتا ہے جو فون نہیں سنتا وہ مودی خود چل کر پاکستان آیا، نوازشریف
عمران خان تمہیں اور تمہارے لانے والوں کو کیا پتا کل کیا ہونے والا ہے؟ مہنگائی کے باعث لوگ آپ کی جان کو رو رہے ہیں، آپ کو دن رات گالیاں پڑتی ہیں۔ قائد(ن) لیگ اور سابق وزیر اعظم کا پارٹی اجلاس سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ
منگل 21 ستمبر 2021
20:16

(جاری ہے)
اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر مشاورت اور بات چیت کی گئی۔
لندن سے ویڈیو لنک پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ آج میں اخبار پڑھ رہا تھا کہ عمران خان تم کہتے ہو کہ تحائف کی تفصیل دینے سے ملکی وقار مجروح ہوتا ہے، تم کیسے انسان ہو؟ قوم کو بُدو سمجھتے ہو؟ قانون ہے جب وزیراعظم کو بیرون ملک سے تحفہ ملے گا تو اس کو ڈکلیئر کرنا پڑتا ہے، ہم نے اپنے دور میں ڈکلیئر کیا، میرے ملٹری سیکرٹری سے پوچھو جب بھی ہمیں کہیں سے کوئی تحفہ ملتا تو ہم ڈکلیئر کرتے اور ڈیپازٹ بھی کرتے تھے۔ تم قوم کو پاگل سمجھتے ہو؟ ایف آئی اے اور نیب کو عمران خان پر مقدمہ درج کرنا چاہیے کہ تم چور ہو، تم نے ڈاکہ ڈالا ہے، اوپر سے چوری سینہ زوری، پھر کہتے ہو ملکی وقار مجروح ہوتا ہے ملکی وقار تو تم مجروح کررہے ہو، یہ بہت بڑے چور ہیں، یہ ووٹ بھی چوری کرکے آئے ہیں، پاکستان میں ان کے لوگوں نے چوری کی بڑی بڑی مثالیں قائم کردی ہیں، جس کا ابھی تک احتساب نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک زندگی میں کبھی کوئی سرکاری پلاٹ نہیں لیا، کوئی پرمٹ یا ڈیوٹی فری گاڑی نہیں منگوائی۔ نواز شریف نے کہا کہ بارہ اکتوبر 99 کو جنرل محمود، بارہ بندوق بردار فوجیوں کے ساتھ میرے بیڈ روم میں گھس آئے، کلثوم نواز کا فون آیا تو جنرل محمود نے کہا کہ " کاٹو فون" لائنیں کاٹو" تاریں کاٹو" کیا منتخب وزیر اعظم کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہے؟ آج بیرونی دنیا کہہ رہی ہے کہ عمران نیازی کی اہمیت اسلام آباد کے میئر سے زیادہ نہیں ہے، اس عہدے کی یہ اتنی بےتوقیری؟ یہ اسی لیے ہوا کہ ہمارے ڈکٹیٹروں نے مارشل لاء لگا کر ہمیشہ اپنے ہی وزیر اعظم ہاؤس کو فتح کیا۔ نوازشریف نے کہا کہ ہم نے امریکہ کو کہا کہ ہم عزت کا سودا نہیں کرتے ہم قابل فخر قوم ہیں ہم باضمیر لوگ ہیں اپنے 5 ارب ڈالر رکھیں اپنے پاس، ہم نے ایٹمی دھماکے کر کے ہندوستان کو جواب دیا، اس کے نتیجے میں واجپائی پاکستان آئے، آج وہی جو ان کا فون نہیں سنتے، جب میں وزیراعظم تھا تو مودی خود پاکستان چل کر آئے، بتائیں! عزت اور قومی وقار کس کو کہتے ہیں؟ نوازشریف نے پارٹی اجلاس میں کارکنوں شعر پڑھا کہ جو میں سر بسجدہ ہوا کبھی تو زمین سے آنے لگی سدا،تیرا دل تو ہے صنم آشناء تجھے کیا ملے گا نماز میں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تمہیں کیا پتا کل کیا ہوگا؟ تمہارے لانے والوں کو کیا پتا کل کیا ہونے والا ہے؟ سب کچھ بدل جائے گا، قرآن پاک میں بھی لکھا ہے کہ اللہ پاک حق اور سچ کا ساتھ دیتا ہے لیکن جو ظلم وزیادتی جھوٹ بولتے اور کفر تولتے ہیں تو پھر ایک دن آتا ہے جب سب کچھ بدل جاتا ہے، انشاءاللہ پاکستان میں بھی سب کچھ بدل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء دال گوشت سبزی ان کی قیمتیں دیکھیں، عمران خان لوگ آپ کی جان کو رو رہے ہیں، آپ کو اور آپ کے لانے والوں کو دن رات گالیاں پڑتی ہیں، ٓپ کو پتا بھی ہے؟ مجھے بتاؤ کہ پاکستان کے ساتھ کیوں یہ کھیل کھیلا گیا؟
مزید اہم خبریں
-
’میچ کھیل سکتے ہیں، تو سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جا سکتے؟‘
-
سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی قومی مہم کا آغاز ایک تاریخی قدم ہے ،ہر سال پاکستان میں تقریباً 5 ہزار خواتین سروائیکل کینسر کا شکار ہو جاتی ہیں ، سید مصطفیٰ کمال
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ کے دورہ کے دوران مسجد قباء میں حاضری دی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا سعودی فضائی حدود میں داخلے پر پرتپاک استقبال ، سعودی فضائیہ کے لڑا کا طیاروں نے وزیراعظم کے طیارے کو حصار میں لے لیا
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی مسجد نبوی ﷺ میں نماز فجر ادا کرنے کے بعد شہرِ مقدس کے تاریخی مقامات اور زیارات پر حاضری
-
تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، عمران خان
-
ایل این جی کی قیمت مقامی گیس کے مقابلے میں 65 فیصد زیادہ ہے، اوگرا
-
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ڈاکٹر ضیاء اللہ خان بنگش کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
’چاند نظر نہیں آیا کبھی وقت پر مگر ان کو دال ساری کالی نظر آ رہی ہے‘
-
پاکستان کے حالات درست سمت میں نہیں، 74 فیصد شہریوں کی رائے
-
یوکرینی جنگ: ’آزادی کے بغیر جبری امن‘ سے روس کو مزید حوصلہ ملے گا، جرمن چانسلر میرس
-
مالدیپ میں متنازع بل منظور، صحافتی آزادی پر قدغن کے خدشات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.