
گندم کی امدادی قیمت کم ازکم 2200 روپے فی من مقرر کرنے کی سفارش
گندم کی امدادی قیمت کا اعلان ایک ہفتے کردیا جائے گا، تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاور ت جاری ہے۔ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی فخرامام کی قائمہ کمیٹی زراعت کو بریفنگ
ثنااللہ ناگرہ
پیر 11 اکتوبر 2021
20:30

(جاری ہے)
جس پر وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی فخرامام نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاور ت جاری ہے، گندم کی امدادی قیمت کا اعلان ایک ہفتے کردیا جائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں سال گندم کی بمپر فضل ہوئی تھی۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے صوبے میں گندم بحران کے متعلق وفاقی حکومت کے الزامات رد کردیئے ہیں، سندھ کے وزیر برائے جامعات و بورڈز اسماعیل راہونے کہا کہ وفاقی حکومت کی نظر سندھ کی گندم پر ہے،پی ٹی آئی کے نااہل چاہتے ہیں کہ ہم ان سے وہ گندم خریدیں جو انہوں نے مہنگی باہر سے منگوائی ہے۔
سندھ حکومت کے پاس صوبے کی ضرورت کے مطابق گندم کے ذخائر موجود ہیں،بتایا جائے کہ سندھ حکومت کی وجہ سے پنجاب،کے پی اور اسلام آباد میں کیسے آٹا مہنگا ہوگیا وہاں تو ہماری حکومت ہی نہیں ہے۔ یہ وفاقی وزرا ہر وقت جھوٹ بولتے ہیں اور اعداد و شمارجھوٹے بتائے جارہے ہیں۔پی ٹی آئی حکومت اپنے ملک کی گندم باہرسے ایکسپورٹ کرکے ناقص گندم درآمد کرکے پنجاب کی عوام کو کھلارہی ہے۔اسماعیل راہونے کہا کہ اس درآمد شدہ ناقص گندم پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔اگر پنجاب کے پاس گندم کے ذخائر موجود ہیں تو پھر گندم درآمد کیوں کی جارہی ہے۔عمران خان حکومت پینڈورا لیکس میں ملوث وزرا کو بچانے کیلیے قوم کا دھیان ہٹانا چاہتی ہے۔صوبائی وزیرنے کہاکہ آٹا مہنگا سندھ میں نہیں بلکہ پنجاب میں ہے۔پنجاب حکومت نے ابھی تک گندم فلورملز کو ریلیز ہی نہیں کی ہے۔اسماعیل راہو نے پی ٹی آئی حکومت سے سوال کیا کہ کیا ملک میں مہنگائی کی ذمہ دار بھی سندھ حکومت ہے۔پہلے لاکھوں ٹن گندم افغانستان سمگل کروا کے پی ٹی آئی حکومت نے مال بنایا اب پھر سے مہنگی ناقص گندم درآمد کرکے مال بنایا جارہا ہے۔قوم کے پیسوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ سے مہنگی چینی اور ایل این جی خرید کرکرپشن کس نے کی۔اب پی ٹی آئی حکومت نے گندم خریداری کے ٹینڈر جاری کیے ہیں،دیکھنا یہ ہے کہ گندم کی اس خریداری میں کتنے ارب روپے کی دیہاڑی لگائی جاتی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
خواجہ آصف نے بلوچستان میں پسند کی شادی پر قتل کے واقعے پر ردعمل دیدیا
-
بلوچستان میں پسند کی شادی پر قتل کے انسانیت سوز واقعے کا مقدمہ درج
-
ججز کیلئے مختص برتنوں میں کھانا کھانے پرملازمین کے خلاف ایکشن
-
علی امین گنڈا پور کا مخصوص نشستوں کی حلف برداری کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ
-
سینیٹ ضمنی انتخابات، سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور ووٹرز کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ جاری، اہم پابندیاں عائد
-
بلوچستان میں پسند کی شادی پر جوڑے کے قتل کا ملزم گرفتار، واقعہ کب پیش آیا؟ معلومات سامنے آگئیں
-
ہائیکورٹ چیف جسٹس کسی کو حلف دلانے کیلئے نامزد کرنے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں رکھتا، پی ٹی آئی
-
وطن پرستی اور قومی تشکیل
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے اراکین نے حلف اٹھا لیا
-
ملاکنڈ میں سکیورٹی فورسز کا چار روزہ آپریشن، 9 خوارج ہلاک، 8 گرفتار
-
غزہ میں امداد کے منتظر شہریوں پر فائرنگ: کم از کم 73 ہلاک، درجنوں زخمی
-
ملائیشیا پر مذہبی قدامت پرستی کی بڑھتی ہوئی گرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.