ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، عمان کا پاپوانیوگینی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ
دونوں ٹیمیں پہلی بار میگا ایونٹ میں شرکت کررہی ہیں
ذیشان مہتاب
اتوار 17 اکتوبر 2021
14:37
(جاری ہے)
میگا ایونٹ کے ابتدائی رائونڈ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہو گا، پہلے رائونڈ کے گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، ہالینڈ اور نمیبیا جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سکاٹ لینڈ، پاپوا نیو گنی اور عمان شامل ہیں۔ سپر 12 مرحلے کا آغاز 23 اکتوبر سے ہوگا، پہلے میچ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ سپر 12 مرحلے میں دونوں گروپس سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو ابوظہبی، دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی جبکہ فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کی چمپئن ٹیم کو ٹرافی کے ہمراہ 16 لاکھ ڈالر انعامی رقم ملے گی۔ میگا ایونٹ کیلئے مجموعی طور پر 5.6 ملین ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، ایونٹ کی چمپئن ٹیم ٹرافی کے ہمراہ 16 لاکھ ڈالر انعامی رقم کی حقدار ہو گی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا، اس کے علاوہ سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 4، 4 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔ میگا ایونٹ میں پہلی مرتبہ ڈیسیشن ریویو سسٹم (ڈی آر ایس) سسٹم استعمال ہو گاجس کے تحت میگا ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ ڈی آر ایس سسٹم استعمال ہو گا، ہر ٹیم کو ایک اننگز میں دو ریویو ملیں گے۔ آئی سی سی نے اس کے علاوہ بارش سے متاثرہ اور تاخیر کا شکار ہونے والے میچز میں بھی اوورز کی کم سے کم تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے گروپ مرحلے کے دوران ڈک ورتھ لوئس میتھڈ (ڈی ایل ایس) قانون کے استعمال کیلئے ایک اننگز میں کم سے کم پانچ اوورز ہونا لازمی ہو گا جبکہ سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے دس اوورز کی شرط رکھی گئی ہے۔پاکستان کی 24 اکتوبر کو آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈکپ 2021 میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ یہ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلا جائے گا۔ 26 اکتوبرکو پاکستان اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف شارجہ کرکٹ سٹیڈیم ، شارجہ میں کھیلیگا،تیسرا میچ 29 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلے گا،چوتھا میچ 2 نومبر کو اے ٹو کے خلاف شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، ابوظہبی میں جبکہ 7 نومبر کو پاکستان ٹیم اپنا بی ون میچ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی۔میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ، ابوظہبی میں کھیلا جائے گا اور دوسرا سیمی فائنل میچ 11 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلا جائے گاجبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلا ٹیسٹ: بنگلہ دیش نے کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں پر 301 رنز بنالیے
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل مزید 5میچ کھیلے جائیں گے
-
سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کیخلاف کھل کر بول پڑے ، سنگین الزامات بھی عائد
-
آئی پی ایل میں گرل فرینڈز کلچر اور ’ہنی ٹریپ‘ کا خدشہ، بھارتی بورڈ نے حکم نامہ جاری کردیا
-
آئی پی ایل کے باعث آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی دورہ پاکستان کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے
-
نیمار نے روبینہو جونیئر کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی
-
فیفا ورلڈکپ فائنل،20 لاکھ ڈالر کا ٹکٹ خریدنے پر ہاٹ ڈاگ اور کولڈ ڈرنک مفت
-
چیئرمین پی سی بی کا دو روزہ دورے پربنگلہ دیش پہنچنے پرتپاک استقبال
-
شدید گرمی، ہیٹ ویو: نیوی کی قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ملتوی کرنے کی درخواست
-
بنگلادیش میں ایک کرکٹر سمیت چار افراد کرپشن کے الزام میں چارج
-
پہلا ٹیسٹ ، پاکستان کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، بابر باہر
-
آئی پی ایل کے کھلاڑیوں کیخلاف بی سی سی آئی کا سخت ایکشن، معطلی و کمروں کی چیکنگ کا خطرہ بڑھ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.