
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ، بنگلہ دیش کا سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک عمان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جارہا ہے
ذیشان مہتاب
اتوار 17 اکتوبر 2021
18:35

(جاری ہے)
میگا ایونٹ کے ابتدائی رائونڈ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہو گا، پہلے رائونڈ کے گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، ہالینڈ اور نمیبیا جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سکاٹ لینڈ، پاپوا نیو گنی اور عمان شامل ہیں۔ سپر 12 مرحلے کا آغاز 23 اکتوبر سے ہوگا، پہلے میچ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ سپر 12 مرحلے میں دونوں گروپس سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو ابوظہبی، دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی جبکہ فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کی چمپئن ٹیم کو ٹرافی کے ہمراہ 16 لاکھ ڈالر انعامی رقم ملے گی۔ میگا ایونٹ کیلئے مجموعی طور پر 5.6 ملین ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، ایونٹ کی چمپئن ٹیم ٹرافی کے ہمراہ 16 لاکھ ڈالر انعامی رقم کی حقدار ہو گی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا، اس کے علاوہ سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 4، 4 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔ میگا ایونٹ میں پہلی مرتبہ ڈیسیشن ریویو سسٹم (ڈی آر ایس) سسٹم استعمال ہو گاجس کے تحت میگا ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ ڈی آر ایس سسٹم استعمال ہو گا، ہر ٹیم کو ایک اننگز میں دو ریویو ملیں گے۔ آئی سی سی نے اس کے علاوہ بارش سے متاثرہ اور تاخیر کا شکار ہونے والے میچز میں بھی اوورز کی کم سے کم تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے گروپ مرحلے کے دوران ڈک ورتھ لوئس میتھڈ (ڈی ایل ایس) قانون کے استعمال کیلئے ایک اننگز میں کم سے کم پانچ اوورز ہونا لازمی ہو گا جبکہ سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے دس اوورز کی شرط رکھی گئی ہے۔پاکستان کی 24 اکتوبر کو آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈکپ 2021 میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ یہ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلا جائے گا۔ 26 اکتوبرکو پاکستان اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف شارجہ کرکٹ سٹیڈیم ، شارجہ میں کھیلیگا،تیسرا میچ 29 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلے گا،چوتھا میچ 2 نومبر کو اے ٹو کے خلاف شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، ابوظہبی میں جبکہ 7 نومبر کو پاکستان ٹیم اپنا بی ون میچ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی۔میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ، ابوظہبی میں کھیلا جائے گا اور دوسرا سیمی فائنل میچ 11 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلا جائے گاجبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلا جائے گا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کینیڈا کی اولمپئن سوئمر پینی اولکسیاک مشکل میں پھنس گئیں
-
پی سی بی اجلاس، ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری کیلئے اہم تجاویز پر تبادلہ خیال
-
ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
-
پاک ویسٹ انڈیزٹی ٹوئنٹی سیریز‘ شائقین کوایک ٹکٹ کی قیمت پردو ٹکٹس ملیں گے
-
پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ نظام میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ،کراچی کرکٹ کی نرسری کو ویران کرنے کی تیاری کرلی گئی
-
فاسٹ باؤلر احسان اللہ نے عجیب و غریب وجہ کے باعث کرکٹ چھوڑنے کی دھمکی دے دی
-
شاداب خان کے کندھے کی لندن میں کامیاب سرجری
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 7 جولائی سے 2 اگست تک سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے انعقاد کا اعلان
-
پاکستان ٹیم کی پرفارمنس کسی بھی فارمیٹ میں اچھی نہیں، عاقب جاوید کا اعتراف
-
شاداب خان کے کندھے کی سرجری، ایشیا کپ میں بھی شرکت مشکوک
-
شاہین آفریدی نے بیٹے عالیار کا پہلا قدم اٹھانے کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی
-
یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ، اٹلی اور سپین کا گروپ بی سے فاتحانہ آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.