
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، بنگلہ دیش کا پاپوانیوگنی کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک عمان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جا رہا ہے
ذیشان مہتاب
جمعرات 21 اکتوبر 2021
14:38

(جاری ہے)
میگا ایونٹ کے ابتدائی رائونڈ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہو گا، پہلے رائونڈ کے گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، ہالینڈ اور نمیبیا جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سکاٹ لینڈ، پاپوا نیو گنی اور عمان شامل ہیں۔ سپر 12 مرحلے کا آغاز 23 اکتوبر سے ہوگا، پہلے میچ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ سپر 12 مرحلے میں دونوں گروپس سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو ابوظہبی، دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی جبکہ فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کی چمپئن ٹیم کو ٹرافی کے ہمراہ 16 لاکھ ڈالر انعامی رقم ملے گی۔ میگا ایونٹ کیلئے مجموعی طور پر 5.6 ملین ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، ایونٹ کی چمپئن ٹیم ٹرافی کے ہمراہ 16 لاکھ ڈالر انعامی رقم کی حقدار ہوگی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا، اس کے علاوہ سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 4، 4 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔ میگا ایونٹ میں پہلی مرتبہ ڈیسیشن ریویو سسٹم (ڈی آر ایس) سسٹم استعمال ہوگا جس کے تحت میگا ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ ڈی آر ایس سسٹم استعمال ہو گا، ہر ٹیم کو ایک اننگز میں دو ریویو ملیں گے۔ آئی سی سی نے اس کے علاوہ بارش سے متاثرہ اور تاخیر کا شکار ہونیوالے میچز میں بھی اوورز کی کم سے کم تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے گروپ مرحلے کے دوران ڈک ورتھ لوئس میتھڈ (ڈی ایل ایس) قانون کے استعمال کیلئے ایک اننگز میں کم سے کم 5 اوورز ہونا لازمی ہو گا جبکہ سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے 10 اوورز کی شرط رکھی گئی ہے۔ پاکستان کی 24 اکتوبر کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2021ء میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ یہ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلا جائے گا۔ 26 اکتوبرکو پاکستان اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف شارجہ کرکٹ سٹیڈیم ، شارجہ میں کھیلے گا،تیسرا میچ 29 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلے گا،چوتھا میچ 2 نومبر کو اے ٹو کے خلاف شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، ابوظہبی میں جبکہ 7 نومبر کو پاکستان ٹیم اپنا بی ون میچ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی ۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ، ابوظہبی میں کھیلا جائیگا اور دوسرا سیمی فائنل میچ 11 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلا جائے گاجبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلا جائے گا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پنڈی ٹیسٹ ، پاکستان نے کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں پر 259 رنز بنالیے
-
انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 65رنز سے ہرا دیا
-
پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 10،10 لاکھ روپے اور نوکریاں دینے کا فیصلہ
-
پنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے چائے کے وقفے پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنالیے
-
قومی کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ گاڑیوں کے شوروم مالک کا 1.4 کروڑ روپے کا فراڈ
-
پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز گرین شرٹس نے پہلے سیشن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 95 رنز بنا لیے
-
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: انگلینڈ نے بھارت کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
-
کین ولیمسن اور نیتھن سمتھ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے کیوی سکواڈ میں شامل
-
آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرکے منفرد ریکارڈ کی فہرست میں شامل
-
ایشین یوتھ گیمز، پاکستان کبڈی ٹیم نے دوسرا میچ بھی جیت لیا
-
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، مسلسل تیسری شکست پر بھارتی ٹیم سخت تنقید کی زد میں آگئی
-
نیویارک میں تاریخ رقم، پاکستانی نژاد باکسر نے امریکی حریف کو ناک آؤٹ کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.