پی ڈی ایم کا حکومت کیخلاف دسمبر میں لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ
پہلے مرحلے میں لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں مہنگائی مارچ کیا جائے گا، مہنگائی مارچ کے بعد احتجاجی تحریک کا اختتام لانگ مارچ پر ہوگا۔ ذرائع
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 6 نومبر 2021 18:09
(جاری ہے)
13 نومبرکو کراچی میں مہنگائی کے خلاف مارچ کیا جائے گا،17 نومبر کو کوئٹہ، 20 نومبر کو پشاور اور لاہور میں 29 یا 30 نومبر کو مہنگائی کیخلاف مارچ کی تجویز دی گئی ہے۔ صوبوں میں مہنگائی مارچ کے بعد احتجاجی تحریک کا اختتام لانگ مارچ پر ہوگا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اور مہنگائی کیخلاف لانگ مارچ دسمبر میں کیا جائے گا، تاہم لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان اگلے اجلاس میں طے کیا جائے گا۔ پی ڈی ایم جماعتوں نے 10 نومبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق بھی حکمت عملی پر غور کیا۔ یاد رہے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے بھی لندن میں میڈیا سے گفتگو میں مہنگائی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی والا معاملہ اب حد سے بھی آگے نکل چکا ہے، پھر دیکھیں رات کے اندھیرے میں ڈاکے مار رہے ہیں، پٹرول اور تیل کی قیمتیں رات کے اندھیرے میں بڑھائی ہیں،اب بتائیں رات کے اندھیرے میں تو ڈاکے پڑتے ہیں، یہ عوام کی جیبوں پر بہت بڑا ڈاکہ مارا گیا ہے، صورتحال انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے، کہتے ہیں کہ پاکستان تباہی کے دہانے کھڑا ہے، اب تواللہ رحم کرے پاکستان گڑھے میں گر چکا ہے، تبدیلی کے نام پر ووٹ ، ووٹ بھی ان کو کہاں ملا؟ان کو حکومت دلائی گئی، اس کیلئے آرٹی ایس بند کرنا پڑا ، کیا تبدیلی اس کا نام تھا؟ آج چینی اور پٹرول کی دوڑ لگی ہوئی ہے کہ کون آگے بڑھے گا؟ 140روپے کا پٹرول ہے اور 145روپے کی فی کلو چینی ہے۔ سمجھ نہیں آتی لوگ کس کے پاس پوچھنے کیلئے جائیں؟ کہ ہمارے اوپر اتنا بڑا پٹرول اور بجلی کا بم کیوں گرایا گیا؟ لوگوں کے پاس بجلی کا بل ادا کرنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، لوگوں کے پاس سکول کی فیس کے پیسے نہیں ہیں، گھی ، گندم ، آٹا بنیادی ضرورت ہے یہ اتنا مہنگا ہوگیا ہے۔پی ڈی ایم بھی موجود ہے، شہبازشریف اور مریم نواز عوام کے شانہ بشانہ نکلیں گے، آئیں اپنے بچوں کے مستقبل کو بچائیں۔ بچوں کو روٹی نہیں ملتی، سکول نہیں جاسکتے، کھانا نہیں کھا سکتے، پھر کب تک خاموشی سے ظلم سہتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑے کرپٹ شخص کی نشانی ہے کہ اس کو اپنے دائیں بائیں کرپٹ اور بدنام زمانہ لوگ نظر نہیں آتے بلکہ دوسروں پر انگلیاں اٹھاتا ہے، میرا خیال ہے وزیراعظم خود کرپٹ ترین شخص ہے جو دوسروں کے ٹکڑوں پر پلتا ہے، جو گھر کے اخراجات چلانے کیلئے دوسروں سے پیسے بٹورتا ہے، پھر الزام دوسروں پر لگا دیتا ہے، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اس کا یوم حساب آچکا ہے اور ہم حساب لے کر رہیں گے، ہم سب کچھ سہہ لیا ہے لیکن ہم اپنی ذات کیلئے نہیں پاکستان کیلئے حساب لیں گے۔مزید اہم خبریں
-
سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہوں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے، بلاول بھٹو
-
غزہ بھر میں دوبارہ لڑائی شروع، اقوام متحدہ کی ’فوری جنگ بندی‘ کی اپیل
-
خیبر پختونخوا میں سات سال میں سوا سو سے زائد ٹرانس جینڈر افراد قتل
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں، عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی آئی کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ
-
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں احتجاجی مظاہرے، پولیس افسر ہلاک
-
پہلا ڈریسڈن انٹرنیشنل پیس پرائز بعد از مرگ ناوالنی کے لیے
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ
-
سائنسی تحقیق میں فراڈ کا بڑھتا ہوا رجحان
-
یورپی گیتوں کا مقابلہ یورو وژن، امسالہ فاتح سوئس فنکار نیمو
-
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.