دس سال میں کشمیر کمیٹی کی چوبیس میٹنگ ہوئیں ، کمیٹی کے رولز نہیں بنائے گئے تھے ،شہر یار آفریدی

بھارت میں بیٹھا ایک شخص اقلیتوں کے لیے مسئلہ ہے،گرداس پور،سیاچن،سرکریک ہمارے نقشہ میں کیوں نہیں ،کشمیر ہمارے ایمان کا حصہ ہے، چیئر مین کشمیر کمیٹی

ہفتہ 27 نومبر 2021 16:12

دس سال میں کشمیر کمیٹی کی چوبیس میٹنگ ہوئیں ، کمیٹی کے رولز نہیں بنائے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئر مین شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ دس سال میں کشمیر کمیٹی کی چوبیس میٹنگ ہوئیں ، کمیٹی کے رولز نہیں بنائے گئے تھے ،بھارت میں بیٹھا ایک شخص اقلیتوں کے لیے مسئلہ ہے،گرداس پور،سیاچن،سرکریک ہمارے نقشہ میں کیوں نہیں ،کشمیر ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس پر سیاست نہیںہونی چاہیے،کشمیر کے معاملہ کو انسانیت کے حوالے سے دیکھا جائے،5اگست2019 کے بعد کشمیر میں جنگی جرائم ہورہے ہے،امریکہ میں سوچ ہے،مودی ہندوستان دشمن ہے،ہم بھارت کو ہر جگہ پر شکست دے سکتے ہیں۔

ہفتہ کو ہائیکورٹ بار کے زیر اہتمام قومی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہر یار خان نے کہاکہ ایٹمی طاقت اور کشمیر پاکستان کی بیس لائن ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میرے پاس وزارت نہیں ہے، مسئلہ کشمیر سے مخلص ہوں۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادیں حق خود ارادیت کا کہتی ہے،کشمیر کمیٹی کا مطلب پارلیمان، جو عوام کی آواز ہے،دس سال میں کشمیر کمیٹی کی 24 میٹنگ ہوئیں،کشمیر کمیٹی کے رولز نہیں بنائے گئے تھے۔

انہوںنے کہاکہ کشمیر کمیٹی ایک اسپیشل کمیٹی ہے،پہلے کشمیر کمیٹی میں اسٹیک ہولڈر کو حصہ نہیں بنایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ یو این،کانگریس مین کو پتا نہیں تھا،کشمیر کمیٹی کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دنیا کی بڑی جامعات میں کشمیریوں کو رابطہ کیا،آج سے قبل یہ سب کچھ کیوں نہیں کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ 5فروری کیلئے کیا صرف آئی ایس پی آر ایک گانا لائے گی، کیا صرف یہی ہونا ہی ۔

انہوںنین کہاکہ وزیراعظم پاکستان بتا رہے ہیں کہ کشمیر فلیش پوائنٹ ہو۔ انہوںنے کہاکہ بھارت میں بیٹھا ایک شخص اقلیتوں کے لیے مسئلہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر پریمئر لیگ میں 100 کھلاڑی دنیا بھر سے آئے،بھارت نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو کھیلنے سے کیوں روکا ۔انہوںنے کہاکہ کشمیر پریمئر لیگ پر اربہا روپے کا کاروبار ہوا،ٹوئٹر،فیس بک،انسٹا گرام کو بلا کر کشمیر پر پوچھا۔

انہوںنے کہاکہ کسی بھی مسئلے پر بھارت پاکستان ہم پر حملہ کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ فیفتھ جنریشن وار فییر ہے، ہمارے بچوں کو نہیں بتایا گیا،فوجی،بیوروکریٹ،سیاستدان ریٹائر ہوکر اچھے مشورے لاتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ گرداس پور،سیاچن،سرکریک ہمارے نقشہ میں کیوں نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس پر سیاست نہیں۔ انہوںنے کہاکہ 5اگست2019 کے بعد کشمیر میں جنگی جرائم ہورہے ہے،امریکہ میں سوچ ہے،مودی ہندوستان دشمن ہے۔

انہوںنے کہاکہ دنیا بھارت کا مکروہ چہرہ سمجھ چکی ہے،مودی اس چہرہ پر بدنما داغ بن چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمان میں ہم سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں،ہم بھارت کو ہر جگہ پر شکست دے سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کے معاملہ کو انسانیت کے حوالے سے دیکھا جائے۔