Live Updates

نواز شریف بہت جلد واپس آ کرپاکستان کی تعمیر نو کے نئے سفر کا آغاز کریں گے، راجہ فاورق حیدر خان

مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی جبر و استبداد کودنیا بھر میں بے نقاب کرنے کیلئے کشمیری ڈائسپورہ کو اپنا موثر و فعال کردار ادا کرنا ہو گا، ی عوام مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق ہیں جب وہ خود اپنا مقدمہ دنیا کے اندرپیش کریں گے تو ان کی بات کو توجہ سے سنا جا ئے گا، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کا خطاب

اتوار 28 نومبر 2021 15:55

نواز شریف بہت جلد واپس آ کرپاکستان کی تعمیر نو کے نئے سفر کا آغاز ..
"باسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) مسلم لیگ (ن )آزادجموں وکشمیر کے صدر ، سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ نواز شریف بہت جلد واپس آ کرپاکستان کی تعمیر نو کے نئے سفر کا آغاز کریں گے، مقبوضہ جموں وکشمیر کے اندر ہندوستانی جبر و استبداد کودنیا بھر میں بے نقاب کرنے کے لیے کشمیری ڈائسپورہ کو اپنا موثر و فعال کردار ادا کرنا ہو گا، کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق ہیں جب وہ خود اپنا مقدمہ دنیا کے اندرپیش کریں گے تو ان کی بات کو توجہ سے سنا جا ئے گا، کشمیر کا مسئلہ دو ممالک کے درمیان کسی زمین کے ٹکرے کا نہیں بلکہ کشمیریوں کے بنیادی حق کا مسئلہ ہے، اور یہ حق کشمیریوں کا ہے کہ وہ اپنی آزادانہ مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں،پانچ اگست کے ہندوستانی حکومت کے اقدامات کے بعد عمران خان کی حکومت نے کشمیریوں کو مایوس کیا ہے، جو عالمی سطح پر ان اقدامات کے خلاف موثر آواز نہیں اٹھا سکی، عمران نیازی کی حکومت کے اقدامات سے تو یہ لگتا ہے وہ پاکستان کی کشمیر پالیسی سے دستبردار ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں جو حکمران عوام کو پانچ سال کے لیے حق رائے دہی کے آزادانہ استعمال کا موقع نہیں دے سکتا اس سے حق خودارادیت کے لیے کیا توقع کی جا سکتی ہے،عمران خان نے آزاد کشمیر کے قانون، ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے انتخابات میں کھلم کھلا مداخلت کی اورایک ورک چارج حکومت بنائی جس کے ذریعے وہ آزاد خطے کے عوام سے ان کے وہ بنیادی حقوق چھیننا چاہتے ہیں جنہیں 45سال کے بعد مسلم لیگ ن کی حکومت نے تیرویں ترمیم کے ذریعے حاصل کر کے آزد کشمیر کو باوقار اور مستحکم بنایا،عمران نیازی کی حکومت نے پاکستان کو زندگی کے ہر شعبے میں تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے، مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں ایک معاشی و اقتصادی اور نظریاتی طور پر مظبوط، مستحکم پاکستان کی علامت ہے، نواز شریف بہت جلد واپس آ کرپاکستان کی تعمیر نو کے نئے سفر کا آغاز کریں گے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ان خیالات کا اظہار یہاں صدرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد کشمیر(نارتھ امریکہ) چوہدری عرفان الحسن کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گیے عشائیہ سے خطاب اور مختلف وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان تقریبات میں سابق وزیر ممبر اسمبلی حافظ احمد رضا قادری، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر( نارتھ امریکہ) کے نو منتخب صدر عابد حسین ملک، کے علاوہ معروف صحافی ناز بٹ ناجی، کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے رہنمائوں اعجاز الحسن چوہدری، چوہدری ممتاز الحسن،سردار جاوید خلیل، سردارمحمد نسیم، عمر حیات، سید بابر حسین،عمران الحسن چوہدری،چوھدری محمد عارف، محمد آزاد، ڈاکٹرذیشان، چوہدری سعید عزیز چوہدری عتیق الرحمان، شاہد خان،عثمان یوسف، عبدالحق صدیقی، سردار رشید خان، محمد عاطف چوھدری،اوردیگرز نے شرکت کی۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدرخان ڈیلس سے باسٹن پہنچے تو ائرپرٹ پر صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ چوہدری عرفان الحسن، چوہدری اعجاز الحسن، چوہدری سعید اقبال اور چوہدری عتیق رحمان اور دیگرز نے ان کا استقبال کیا۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوجہ جموں وکشمیر میں موودی کے ظالمانہ اقدامات پوری دنیا کے لیے ایک چیلنج ہیں،ہر روز ہندوستانی قابض فورسز کشمیری نوجوانوں کو سڑکو ں پر روک کر شہید کر رہی ہے، خواتین کی بے حرمتی ، پیلٹ گنز کا استعمال، معصوم بچوں کو جبر تشدد کا نشانہ بنانا ہندوستانی فورسز کا معمول بن چکا ہے۔

اقوام متحدہ سمیت تمام اداروں کو یہ بات جان لینی چاہے کہ جب تک ہندوستان مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کر کے کشمیریو ں کو اُن کا بنیادی حق نہیں دیتا خطے کے اندر پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہو سکتا ۔ راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آزاد خطے کی مثالی تعمیر و ترقی کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت کام کیا ہے جس کے ثمرات آج پورے خطے میں نظر آرہے ہیں،ہم نے آزاد کشمیر میں میرٹ کی بالادستی، گڈ گورنس، مالی استحکام اور نظم و ضبط قائم کیا۔

پبلک سروس کمیشن کو غیر جاندار بنایا، این ٹی ایس کے نفاذ سے غریب اور مستحق نوجوانوں کو ان کا حق ملا۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ قائد پاکستان نواز شریف کی شفقت اور دلچسپی سے آزاد کشمیر کا بجٹ دوگنا کیا گیا جس سے خطے کے اندر تعمیرو ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کا قانون پاس کرنے کا اعزازبھی مسلم لیگ کی حکومت کو حاصل ہوا۔

راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر کی تنظیم نو کا کام بہت جلد شروع کیا جا رہا ہے، یونین کونسل سے لیکر مرکز تک تنظیم سازی کی جائے گی۔ انہوں نے جماعت کے عہدے داران اور کارکنان سے کہا کہ وہ مکمل اتحاد و یکجہتی کے ساتھ جماعت کی تنظیم سازی پر توجہ دیں ، اس سے قبل تقریب کے میزبان صدرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد کشمیر(نارتھ امریکہ) چوہدری عرفان الحسن نے صدر مسلم لیگ ن، سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کو باسٹن آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بطور وزیراعظم ریاست کے تشخص اور آزاد کشمیر کی شناخت کو قائم رکھنے اور آزاد کشمیر میں تعمیرو ترقی اور خطے کے حقوق حاصل کرنے کے لیے جو دلیرانہ اور جرات مندانہ کردار ادا کیااس پر کشمیری عوام کو فخر ہے ۔

اور ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات