آزادکشمیربیرسٹرسلطان محمودچوہدری کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پونچھ راولاکوٹ کا ظہرانہ
کسی صوبے یاریاست کے صدرنہیں بلکہ وہ تحریک آزادی کشمیرکے بیس کیمپ کے منتخب صدرہیں۔اس باعث ان پربھاری ذمہ داریاں عائدہورہی ہیںآزادکشمیرمیں خالصتاًمیرٹ کی بنیادپرایسے ججزلگائے جارہے ہیں جوبلاخوف وخطرلوگوں کوجلداورسستاانصاف فراہم کرسکیں:بیرسٹر سلطان چوہدری کا ظہرانے سے خطاب
پیر 29 نومبر 2021 22:10
(جاری ہے)
جس کے بعدججزکی تعیناتی کی جائے گی۔ آزاد کشمیرمیں آئین کی بالادستی اورقانون کی حکمرانی کیلئے وکلاء نے بالخصوص راولاکوٹ بارنے ماضی میں اہم کرداراداکیاہے ۔
مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پراجاگرکرنے کے لئے میں نے صدرریاست کاحلف اٹھانے کے فوری بعدجنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرواشنگٹن جا کر ہندوستان کے خلاف بہت بڑااحتجاجی مظاہرہ کروایا۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکے تین فریق ہیں جن میں پاکستان ہندوستان اورکشمیری عوام شامل ہیں۔کشمیری عوام ضروری فریق ہیں۔ان کی مشاورت کے بغیرمسئلہ کشمیرکے حوالے سے اگرکوئی بھی فیصلہ کیاگیاتووہ کشمیریوں کوقابل قبول نہیں ہوگا۔اس استقبالیہ تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ بارپونچھ کے صدرراجہ اعجازاحمدایڈووکیٹ نے کی ڈسٹرکٹ بارکے جنرل سیکرٹری عامرجمیل نے انتہائی خوش اسلوبی سے اسٹیج کی کاروائی کوچلایا۔امروزشاہین کی تلاوت کلام پاک سے تقریب کاآغازہواجبکہ عاطف اسلم ایڈووکیٹ نے نعتیہ کلام پیش کیا۔آزادکشمیربارکونسل کے ممبرسردارافتخاراحمدایڈووکیٹ نے آزادکشمیرمیں پائے جانے والے عدالتی بحران ججزکی جلدتعیناتی آئین کی بالادستی اورقانون کی حکمرانی کے حوالے سے سیرحاصل گفتگوکی اورصدرریاست کی توجہ انتہائی اہم معاملات پردلائی ۔جبکہ صدرریاست نے اپنے خطاب میں کہاکہ جب انہوں نے حلف اٹھایاتھاانہوں نے یہ اعلان کیاتھاکہ وہ کسی صوبے یاریاست کے صدرنہیں بلکہ تحریک آزادی کشمیرکے بیس کیمپ کے منتخب صدرہیں اورمسئلہ کشمیرکے حوالے سے ان پربھاری ذمہ داریاں عائدہورہی ہیں۔مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پراجاگرکرنے کے لئے کی گئی کوششوں کوصدرریاست نے تفصیلی ذکرکیا۔انہوں نے بتایاکہ انہوں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ کشمیرکی آزادی کیلئے اوربھارت کے مکروہ چہرے کوعالمی سطح پربے نقاب کرنے کے لئے مختلف ملکوں میں ملن مارچ کروایا۔وہ ہرسال جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرامریکہ میں جاکراحتجاجی مظاہرے کرواتے ہیں اوربیرون ممالک کے وفودکے نوٹس میں مسئلہ کشمیرلاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پانچ اگست 2019ء کے بعدمقبوضہ کشمیرکی صورتحال تبدیل ہورہی ہے ۔مقبوضہ کشمیرکے عوام انتہائی نامساعدحالات میں زندگی گزارہیں۔بھارت نے ان پرظلم وستم کے پہاڑڈھارکھے ہیں۔حالیہ دورہ کے دوران انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ کے پچاس سے زائدممبران سے خطاب کیا۔ان ممبران نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبہ پرعالمی ضمیرکومسئلہ کشمیرپرتوجہ دلایاان سب نے بھارتی اقدامات کی مذمت کی۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکے حوالے سے میں نے عالمی سطح پرکوشش کی ہے اس سے بھارت بے نقاب ہواہے ۔جب تک وہ زندہ ہیں تقسیم کشمیرکے کسی فارمولے کوکوئی عملی جامہ نہیں پہناسکتاہے کشمیری قیادت کوتمام تراختلافات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے صرف وصرف کشمیرکی خاطرایک پلیٹ فارم پرآناہوگا۔مسئلہ کشمیرکوآگے بڑھاناہوگا۔اس سلسلہ میں وکلاء برادری اورصحافی برادری کی ذمہ داریاں بڑھ رہی ہیں۔ان کواپنے اپنے پلیٹ فارم سے اہم کرداراداکرناہوگا۔بھارت پربین الاقوامی دبائوبڑھاناہوگاتاکہ وہ 370اور35اے کوواپس لے کرمقبوضہ کشمیرکے لوگوں کے حقوق بحال رکھے ۔انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک کے دوروں میں آزادکشمیرکے وکلاء کوبھی شامل کیاجائے گاتاکہ وہ بہترطورپرمسئلہ کشمیرکواجاگرکرسکیں۔صدرریاست نے وکلاء کوان کوششوں سے تفصیلی آگاہ کیاجومسئلہ کشمیرکے حوالے سے کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آزادکشمیرمیں احتساب ایکٹ پریس فائونڈیشن ایکٹ میں ضروری ترامیم کرکے ان دونوں اداروں کوفعال بنایاجارہاہے ۔جب وہ وزیراعظم آزادکشمیرتھے انہوں نے احتساب ایکٹ اورپریس فائوندیشن ایکٹ بنوایاتھاان کے دورمیں سپریم کورٹ کے سینئرترین جج شیخ بشارت کوچیئرمین احتساب بیوروبنایاتھاجنہوںنے احسن طورپراپنی ذمہ داریاں اداکی تھیں۔اس کے بعداحتساب بیورواورپریس فائونڈیشن غیرفعال ہوچکے ہیں۔ان کوفعال کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ راولاکوٹ بارکے وکلاء چمبرکامعاملہ جلدحل کیاجائے گا۔آزادکشمیرمیں آئندہ سال مئی میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں گے ۔تاکہ اقتدارنچلی سطح پرمنتقل ہوسکے ۔اورروزمرہ کے کام ممبران اسمبلی کے بجائے بلدیاتی نمائندے کریں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی حکومت نے پانچ سوارب کے وافرفنڈزحکومت آزادکشمیرکیلئے دیئے ہیں ان کے صحیح استعمال سے آزادکشمیرکی تقدیربدل جائے گی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.