گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ سے لوگ دوسرے ملکوں سے نوکریاں ڈھونڈنے آیا کریں گے.عمران خان
میرا نظریہ ہے کہ کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا جب تک وہ اپنے لوگوں کو ترقی نہیں دیتا، حکومت سنبھالتے ہی میری پہلی کوشش یہ تھی کہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں کو ترقی دوں.وزیراعظم کا سکردو میں جلسہ سے خطاب
میاں محمد ندیم جمعرات 16 دسمبر 2021 15:22
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وہ بلوچستان، گلگت بلتستان اور اندرون سندھ سمیت پنجاب خیبر پختونخوا میں موجود تمام پسماندہ علاقوں کے لیے کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک معاشرے کی پہنچان اس کے غریب لوگوں سے ہوتی ہے ہماری کوشش ہے کہ غریبوں کو مدد کریں. انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا کو شدید نقصان پہنچا اور صوبہ معاشی طور پر پیچھے رہ گیا اس دوران کئی پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے، یو این ڈی پی کی رپورٹ ہے کہ خیبر پختونخوا میں 2013 سے 2018 تک تیزی سے غربت ختم ہوئی. وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ سکردو ائیر پورٹ کے بین الاقوامی ائیر پورٹ بننے سے آپ کے زندگی میں بڑی تبدیلی آئے گی پاکستان کی خوبصورتی کا حوالے دینے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ دنیا کا سب سے خوبصورت پہاڑی علاقہ گلگت بلتستان ہے، ہوائی سفر کی سہولیات نہ ہونے کے باعث لوگ یہاں آتے نہیں تھے، اس لیے انہیں کچھ معلوم ہی نہیں تھا. وزیر اعظم نے سکردو کی سڑک کی مرمت کرکے بحال کرنے پر این ایچ اے وزیر مراد سعید اور ایف ڈبلیو او کا شکریہ ادا کیا عمران خان نے کہا کہ سیاحت پاکستان کے لیے ایک عظیم اثاثہ بن سکتا ہے، سوئٹزرلینڈ سیاحت سے 70 ارب ڈالر کما رہا ہے، حالانکہ سوئٹزرلینڈ گلگت بلتستان سے بہت چھوٹا ہے، گلگت بلتستان سیاحت سے سالانہ 40 سے 50 ارب روپے کما سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ غیر ملکی خود گلگت بلتستان کے تعریف کرتے ہیں وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ کو ہدایت دی کہ آپ زمین کی حفاظت کریں کیونکہ باہر سے لوگ آکر یہاں زمینیں خریدنا چاہیں گے، اور ہمیں یہاں ریزورٹ بنانے ہیں. انہوں نے کہا ہمارے پاس ہندﺅں، بدھو اور دیگرمذاہب کے ماننے والوں کے لیے مذہبی مقامات موجود ہیں، گلگت بلتستان میں سیاحت اتنی بڑھے گی کہ لوگ دوسرے ممالک سے پاکستان آیاکریں گے، جس سے یہاں ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے اور لوگ یہاں آکر نوکریاں کریں گے. وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کے لیے ہائیڈرو پاور پلانٹ کے منصوبوں کا اعلان بھی کیا انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ ہماری حکومت کے اختتام تک غریب ترقی کرنا شروع کریں اس کے لیے ہم بہت سے اقدام کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے تجارت ختم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ساری دنیا میں مہنگائی ہے اس کے لیے ہم نے احساس راشن پروگرام شروع کیا ہے، تاکہ آٹا، گھی اور چینی سستے داموں خرید سکیں. انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہیلتھ انشورنش شروع کیا ہے، اب کسی بھی نجی و سرکاری ہسپتال میں شہری دس لاکھ روپے تک کا علاج کرواسکیں گے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ہنر مند شخص اپنے پورے خاندان کو ترقی دے سکتا ہے اس کے لیے 20 لاکھ غریب خاندانوں کو سود کے بغیر 5 لاکھ قرضہ دیا جائے گا، خاندان کے دوسرے فرد کو ہنر سیکھائیں گے اور گھر بنانے کے لئے 27 لاکھ روپے بلاسود قرضہ دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی تاریخ میں پہلے 60 لاکھ روپے کی اسکالر شپ دی ہیں جس کی نگرانی میں خود کروں گا تاکہ میرٹ پر اسکالر شپ دی جائیں.
مزید اہم خبریں
-
عراق: بدعنوانی اور گروہ بندی ملکی ترقی میں رکاوٹ، پلیشچارٹ
-
فلسطینی سرجن کی اسرائیلی حراست میں ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ
-
انسانی وقار جنسی و صنفی رحجانات سے بالاتر ہونا چاہیے، گوتیرش
-
پاکستان کی آم کی پیدوار میں رواں سال بھی کمی ہونے کا انکشاف
-
گورنمنٹ گرلزہائر سیکنڈری سکول عمربلاک میں اسٹوڈنٹس کونسل کے الیکشن کا انعقاد
-
باقی مقدمات میں لائیو کوریج چل رہی ہے تو یہاں کون سی رکاوٹ آگئی؟
-
عرب قیادت اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیرونی مداخلتوں کو روکے، گوتیرش
-
مجھے خوشی ہوئی کہ میرے لیڈر کی ایک جھلک سے سارا سسٹم خوفزدہ ہے
-
ججز خط سے واضح ہوگیا کہ عدلیہ دباؤ برداشت کرنے کو تیار نہیں
-
غزہ میں خوراک و دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید کمی سے زندگی کو خطرہ لاحق
-
حکومت کارواں سال نومبر دسمبر میں لاہور اور دیگر شہروں میں الیکٹرک اور ہائبرڈ بسیں چلانے کااعلان
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بھاری اضافہ ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.