اچھا لگے یا برا لگے ہمارا دھرنا جاری رہے گا،حافظ نعیم الرحمن
دھرنے کا دائرہ وسیع کرنے ،پورے شہر میں احتجاج اور دھرنوں کا شیڈول جاری کرنے جارہے ہیں، آج لیاقت بلوچ شرکت کریں گے،امیرجماعت اسلامی کراچی
ہفتہ 8 جنوری 2022 23:56
(جاری ہے)
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سانحہ مری پر پوری قوم سوگوار ہے ،ہم بھی تمام مرحومین کے غم میں شریک ہیں لیکن اس سوگوار ماحول میں یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ آج جب موسم کے حوالے سے پیشگی اطلاعات ہوتی ہیں وفاق اور پنجاب میں ایک ہی پارٹی کی حکومت ہے تو سب سے بڑی ذمہ داری حکومت کی ہی ہے کہ اس نے پہلے سے کوئی انتظامات کیوں نہیں کیے ۔
ملک میں NDMAاور PDMAموجود ہے جن پر اربوں روپے کے فنڈز خرچ ہوتے ہیں،ان کی اور پنجاب حکو مت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،ہم اس غفلت و لاپرواہی کی مذمت کرتے ہیں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی میںاندرونی چپقلش شروع ہوچکی ہے غیر جمہوری پارٹیاں جب وراثت اور وصیت پر چل رہی ہوں تو یہی ہوتا ہے،ناصر شاہ بار بار مذاکرات کا کہہ رہے ہیں تو بھائی بات مریخ پر تو نہیں ہوگی نا ،یہاں آئیں بات ہوگی بالکل ہوگی،ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے ہیں آجائیں بات کرلیں،کالے بلدیاتی قانون کو واپس لے لیں ،ساڑھے تین کروڑ عوام کو با اختیار شہری حکومت کا نظام دے دیں ، میئر کا انتخاب براہ راست کرائیں ،۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سعید غنی صاحب بہتر ہوگا بات کو طول نہ دیں بات ہم نے کھولی تو بات بہت دور تک جائے گی ،سب کو پتاہے کہ ایوب خان کو ڈیڈی کون کہتا تھا،آمروں کی پیداوار کون سی جماعت ہے پورا پاکستان جانتا ہے ،حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آج ہم اس دھرنے کی توسط سے بحریہ ٹائون کی انتظامیہ سے بھی کہتے ہیں کہ وہ متاثرین کے مسائل فی الفور حل کرے بصورت دیگر ہم اپنی احتجاجی تحریک میں بحریہ ٹائون کے خلاف احتجاج اور دھرنا بھی دے سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج کراچی سمیت پورے صوبے میں اسکول، کالجز جامعات کو بے توقیر کیا جارہا ہے،شعبہ تعلیم تباہ ہو گیا ہے ، تعلیمی حالات بگڑتے جارہے ہیں،سندھ حکومت صوبے میں نوجوانون کے لئے تعلیم اور روزگار کا بندوبست نہیں کرسکی،14 برس میں تعلیمی صورتحال صوبے میں بد سے بدتر ہوچکی ہے ،8 ہزار گھوسٹ اسکول ہیں جن کے اخراجات کاغذوں میں خرچ ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ نے پی ایس ایل میں سندھ کی ٹیم کی پیشکش کیسے کردی ،خوشی ہوتی اگر وہ کہتے کہ لاڑکانہ کی ٹیم لانا چاہتا ہوں،حیدر آباد کی ٹیم لانا چاہتا ہوں ،کھیل کے ذریعے آپ خود لسانیت پھیلارہے ہیں ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ جب مئیر کے پاس مالیاتی اختیار ہی نہ ہوگا تو وہ کیا کام کرے گا ،پیپلزپارٹی کے سعید غنی ، آغاسراج درانی ودیگر رہنما کالے بلدیاتی قانون کے حوالے سے غلط بیانی نہ کریں میڈیا کا سامنا کریں اور ثابت کریں کہ بلدیاتی اداروں کو کتنا اختیار دیا ہے ،کے ڈی اے توسٹی گورنمنٹ کے ماتحت تھا لیکن پھر آپ نے اسے اپنے قبضے میں لے لیا ،ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کے نام پر کرپشن کی جارہی ہے ،آپ کی حکومت تو سندھ پر قابض ہے سندھ کی عوام کا استحصال کررہی ہے ،سندھی مہاجر تفریق کا الزام ہم پر لگانے والے جان لیں کہ یہ کام پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کو ہی مبارک ہو ،ایم کیو ایم نے زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کیا ،پیپلزپارٹی سندھی مہاجر تفریق پیدا کررہی ہے ،وزیر اعلیٰ نے تو پاکستان کی ریاست تک کو دھمکی دی تھی لیکن سندھ کے عوام نے اس کو مسترد کردیا ،مراد علی شاہ کو اپنی اکثریت مبارک ہو لیکن آئین کے خلاف اکثریت کے فیصلے کو کیسے قبول کرلیں ،ہم سمندر کے کنارے رہنے کے باوجود پیاسے رہتے ہیں ،بارش ہوئی تو شہر کا وزٹ کریں اور دیکھ لیں کیا حالت ہے ۔دھرنے سے بلدیہ عظمی میں جماعت اسلامی سابق پارلیمانی لیڈر جنید مکاتی ،ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کے کونسلرکرنل ریٹائرڈ رضا ، فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کے کونسلر ابن الحسن ہاشمی ، کراچی الیکٹرانکس مارکیٹ ایسو سی ایشن کے صدر رضوان عرفان ،نائب صدر سلیم میمن،آل سٹی تاجر اتحاد کے چیئرمین شرجیل گوپلانی ،زاہد امین ، محمد احمد شمسی ،اسمال ٹریڈرز آرگنائزیشن کے محمود حامد،سجادہ نشین آستانہ عالم اسلامی شاہ کفیل احمد ودیگر نے خطاب کیا ۔حافظ نعیم الرحمن نے الیکٹرونکس ٹرید ایسوسی ایشن کا دھرنے میں آمد پر خیر مقدم کیا اور دھرنے کے مطالبات کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔دھرنے میں پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کی کوششوں سے بحریہ ٹاؤن کے متاثرین میں 5کروڑ روپے کے چیک بھی تقسیم کیے گئے۔ دھرنے میںاسلامی جمعیت طلبہ کا قافلے نے شرکت کی جن میں مختلف کالجز اور جامعات کے طلبہ شامل تھے،دھرنے میں تعلیمی سیشن کا اہتمام کیا گیا،جس میں تعلیمی مسائل اور ان کا حل کے حوالے سے اظہار خیال کیا گیا۔اس موقع پر معتمداسلامی جمعیت طلبہ کراچی محمد بلال نے بھی خطاب کیا۔#مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.