
نیب نیازی گٹھ جوڑ کے ثبوتوں کے صندوق اسلام آباد ہائی کورٹ بھی نہ پہنچ سکے ، مریم اورنگزیب
سیاہ کرداروں کے صفحے کالے کرنے سے کام نہیں چلے گا، مریم نواز کی پٹیشن کا جواب دیں، نہ دلیل اور نہ ہی کوئی کیس ، صرف عمران صاحب کی ڈھٹائی اور ضد ہے، ترجمان ن لیگ
بدھ 19 جنوری 2022 22:06

(جاری ہے)
انہوں نے کہا اسلام آباد ہائی کورٹ نے جب نیب سے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے الزامات کا جواب اور ثبوت مانگے تو نیب کو کورونا ہو گیا ہے ۔
عدالت میں ثبوت اور جواب دیتے ہوئے نیب کو کرونا ہو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا نیب نے مریم نواز شریف کی درخواست کے جواب میں کہا ہے وہ جواب نہیں دے سکتے اٴْن کے سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت ختم ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے نیب سے ثبوت مانگے تھے، نیب نے باسی الزامات پر مبنی جواب پیش کیا ۔ انہوں نے کہا نیب کے جواب میں جج صاحبان کے سوالات، نیب کے اپنے الزامات اور دعووں کا کوئی جواب موجود نہیں ۔ نیب کا جواب تین سال سے جاری آئیں بائیں شائیں ہے۔ انہوں نے کہا نیب ججوں اور عدالت کے کسی سوال کا جواب نہیں دے سکا۔ نیب کے جمع کرائی گئی طوطا کہانی میں مریم نواز کی طرف سے دائر درخواست کے حقائق کا کوئی جواب نہیں ۔ نیب آج تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف کوئی ثبوت ، دستاویز اور جواب جمع نہیں کروا سکی ۔ نیب عدالت پہلے ہی وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کرپشن کا ہر الزام مسترد کر چکی ہے ۔ انہوں نے کہا نیب نیازی گٹھ جوڑ کے پاس نہ کوئی قانونی دلیل، ثبوت اور نہ ہی شرم ہے کہ قوم سے اپنے جھوٹ پر معافی مانگیں ۔ انہوں نے کہا معیشت کی تباہی پر جس طرح عمران صاحب کورونا کے پیچھے چھپ گئے، ویسے ہی اب ہائی کورٹ میں نیب کورونا کے پیچھے چھپ گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے نیب نے کہا کہ مقدمے کی کارروائی روز چلائیں لیکن اب نیب کو کورونا ہوگیا ۔عمران صاحب اور ان کے ٹاؤٹ بہانے نہ بنائیں، ثبوت لائیںمزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.