اہلسنت سے تعلق رکھنے والے مختلف جماعتوں کے رہنمائوں نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کاباضابطہ اعلان کر دیا

بدھ 16 فروری 2022 23:39

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2022ء) اہلسنت سے تعلق رکھنے والے مختلف جماعتوں کے رہنمائوں نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کاباضابطہ اعلان کر دیا ہے یہ اعلان انہوں نے نظام مصطفی متحدہ محاذ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی کی رہائش گاہ جمیل آباد میں ایک نمائندہ اجلاس میں کیا گیا جس میں ملک بھر سے ممتاز علماء، مشائخ اور اہلسنت سے وابستہ سیاسی و دیگر جماعتوں کے رہنما?ں نے شرکت کی اجلاس میں آئندہ مستقبل کے لئے 9رکنی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا البتہ یہ فیصلہ کیا گیا کہ اہلسنت اپنے انتخابی نشان ، جھنڈے اور منشور پر الیکشن لڑیں گے اور ملک کی کسی ایک بڑی سیاسی جماعت سے اتحاد بھی کیا جاسکتا ہے ان تمام فیصلوں کا اعلان 9رکنی کمیٹی بہت جلد کرے گی اجلاس میں امیر جماعت اہلسنت پاکستان و سجاد ہ نشین آستانہ عالیہ سعیدیہ کاظمیہ حضرت علامہ سید مظہر سعید کاظمی ، نظام مصطفی متحدہ محاذ کے چیئرمین و سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی ،آستانہ عالیہ قادریہ جیلانیہ مکلی شریف ٹھٹھہ (سندھ ) کے سجادہ نشین حضرت صاحب زادہ پیر غلام رضوانی جیلانی شاہ، آستانہ عالیہ قادریہ مانکی شریف (خیبر پختونخواہ ) کے حضرت پیر زادہ محمد امین ، آستانہ عالیہ حضرت موسٰی پاک شہید ملتان کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی، آستانہ عالیہ چادر والی سرکار? کے سجادہ نشین پیر سید علی حسین شاہ ، آستانہ عالیہ حضرت محدث اعظم ? (فیصل آباد ) کے صاحب زادہ حامد رضا رضوی، آستانہ عالیہ تونسہ شریف کے حضرت خواجہ محمد نصر المحمود ، جمیعت علمائ پاکستان کے سربراہ صاحب زادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر ، آستانہ عالیہ حضرت خواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن شریف کے خواجہ محمد عامر شریف کوریجہ، آستانہ عالیہ قادریہ بھر چونڈی شریف ( ضلع گھوٹکی سندھ ) کے حضرت پیر میاں عبد الخالق ، سنی تحریک پاکستان کے سربراہ ثروت اعجاز قادری سجادہ نشین حضرت محدث اعظم پاکستان (فیصل آباد ) حضرت صاحب زادہ فیض رسول رضوی، پاکستان فلاح پارٹی کے جنرل سیکریٹری ندیم منیر، نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی صدر میاں خالد حبیب الٰہی ایڈووکیٹ، چیف آرگنائزر عبد الرشید ارشد ،سید احمد سعید کاظمی،سید محمدسعید کاظمی،ناظم اعلی جماعت اہلسنت پنجاب علامہ محمد فاروق خان سعیدی، مرکزی میلاد کونسل کے صدر محمد ایوب مغل، ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر،احمد اقبال سعیدی سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علامہ سید حامد سعید کاظمی نے بتایا کہ اہلسنت کی تمام جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم متحد ہو کر آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے اور بلدیاتی الیکشن میں بھی حصہ لیں گے اس سلسلے میں نو رکنی کمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ آئندہ الیکشن میں حصہ لینے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اپنی تجاویز مرتب کریں گے اس دوران اہلسنت کی تمام جماعتوں کا اپنا تشخص برقرار رہے گا البتہ یہ انتخابی اتحاد ہو گا جس کے تحت پہلی بار تمام جماعتیں متحد ہو کر الیکشن لڑیں گی اس سلسلے میں رائے عامہ کو ہموار کرنے کے لئے پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد عوام کی فلاح اور ان کے حقیقی معنوں میں مسائل حل کرنا ہے کیونکہ موجودہ حکومت نے حال ہی میں جومہنگائی کا طوفان برپا کیا ہے وہ ناقابل برداشت ہے گذشتہ رات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں مین بے پناہ اضافے سے غریب کی کمر ٹوٹ گئی ہے انہوں نے بتایا کہ 9رکنی کمیٹی میں جمیعت علماء پاکستان نورانی گروپ، سنی اتحاد کونسل ، سنی تحریک ، نظام مصطفی پارٹی ، جماعت اہلسنت پاکستان ، مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان،تحریک اہلسنت پاکستان، پاکستان فلاح پارٹی ، جمیعت مشائخ اہلسنت پاکستان، آستانہ مانکی شریف کے نمائندے شامل ہوں گے اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیاکہ وہ فوری طور پر مہنگائی کو ختم کریں اگر عوام نے تحریک کا آغاز کیا تو اسے روکا نہیں جاسکے گا علامہ سید حامد سعید کاظمی کے مطابق اجلاس میں بھارت میں مسلمان بچی سے حجاب کے نام پر امتیازی سلوک کی مذمت کی گئی اور عالم اسلام سے کہا گیا کہ وہ اس قسم کے نسلی یا مذہبی بنیاد پر بھارت کے امتیاز ی رویے کی نفی کریں اجلاس میں سانحہ میاں چنوں کی بھی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیاکہ ایک فاتر العقل شخص نے اگر قرآن کریم کی بے حرمتی کی ہے تو اسے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیئے تھا یہ غیر انسانی فعل ہے اس اقدام کو پوری دنیا میں غیر اسلامی اور غیر انسانی قرار دیا گیا ہے جس کا فائدہ مسلمانوں پر تخریب کاری اور دہشت گردی و انتہا پسندی کا الزام لگانے والے اٹھا رہے ہیں واضح رہے کہ آئندہ روز میں 9رکنی کمیٹی کا اجلاس متوقع ہے۔