یاسین ملک مجرم نہیں کشمیری قوم کے لیڈر ہیں‘سردار عتیق احمد خان
یاسین ملک کشمیری قوم کے مسلمہ لیڈر پوری کشمیری قوم ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے
جمعرات 26 مئی 2022 16:26
(جاری ہے)
مودی کشمیریوں کی آزادی کا راستہ روکنے کے لیے عدالت کا سہارا لے رہا ہے۔
دنیا میں کسی بھی جگہ آزادی کی بات کرنے والوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک روا نہیں رکھا جاتا جس طرح ہندوستان اور اس کے زیر قبضہ مقبوضہ کشمیر میں روا رکھا جا رہا ہے۔حریت لیڈر یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے سنائی جانے والی عمر قید کی سزا کو کوئی کشمیری تسلیم نہیں کرتا۔ یاسین ملک کو فوری رہا کیا جائے۔ جعلی اور جھوٹے مقدمات بنا کر حریت لیڈروں کو جیل میں بند کیا جا رہا ہے ۔کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔دنیا کی کوئی طاقت ان کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔مودی سرکارکشمیریوں پر ظلم کرنا بند کریں۔آئے روز مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام ہو رہا ہے ۔ بھارت مسئلہ کشمیر اور دیگر مسائل کاحل فوجی دہشت گردی کے ذریعے حل کرناچاہتاہے جس کااسے بڑاخمیازہ بھگتناپڑے گا۔ عظیم حریت رہنما محمد یٰسین ملک کے خلاف بھارتی عدلیہ اور حکومت غیر منصفانہ فیصلہ دینے جا رہی ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔قائدمسلم کانفرنس نے اقوام متحدہ اور عالمی بردار ی سے مطالبہ کیا کہ وہ حریت رہنمائوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور ہندوستان کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بندکرواتے ہوئے کشمیری قوم کو انکا بنیادی حق حق خودارادیت دلوائے،انہوں نے مذید کہا کہ اقوام متحدہ کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کے خلاف ہندوستانی عدالت کے اس غیر منسفانہ فیصلہ کا نوٹس لے کر کشمیریوں کے اس عزیم لیڈر کو انصاف دلائے،یاسین ملک نے تمام تر ہندوستانی لالچ کو ٹھکراتے ہوئے ہمیشہ کلمہ حق کہا اور کشمیریوں کے حقوق کیلئے اپنی ساری جوانی لٹا دی،ہندوستان کا بدترین جبر و استبداد ان کے جذبے میں کمی نہیں لاسکتا،یاسین ملک کے خلاف ہندوستانی عدالت کا متعصبانہ پوری دنیا کے امن پسندوں کے منہ پر تماچہ ہے ۔دریں اثنا انہوں نے کوہالہ میں ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس جبار عباسی کی طرف سے دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی اس موقع پر ان سابق امیدوار اسمبلی راجہ ثاقب مجیدبھی ان کے ہمراہ تھے، اس کے بعد قائد مسلم کانفرنس نے دھیر کورٹ کا دورہ کیا،دھیر کوٹ اپنے دورے کے دوران مختلف تقریبات میں شرکت کی ،ڈھک ہڑوٹ میں صدر مسلم کانفرنس یونین کونسل ہڑوٹ راجہ عاشق خان کے بھائی کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.