آرمی چیف کا آزاد کشمیر کے دور دراز سرحدی علاقوں میں آکر انڈیا کیلئے مثبت پیغام تحریک آزادی کشمیر کی تکمیل کا سبب ہو گا،قاضی محمود الحسن اشرف

اتوار 4 دسمبر 2022 13:10

مظفراباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2022ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ عاصم منیر کی طرف سے منصب سنبھالنے کے بعد آزاد کشمیر کے دور دراز سرحدی علاقوں میں آکر انڈیا کے لیے مثبت پیغام تحریک آزادی کشمیر کی تکمیل کا سبب ہو گا۔افواج پاکستان ریاست جموں کشمیر کے بلندو بالا برف پوش علاقوں میں جا کر قوم کیلیے راحت کا ذریعہ ہیں۔

آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور چیف الیکشن کمشنز کی طرف سے قابل ستائش کارنامہ ہے۔نو منتخب اراکین ضلع کونسل میونسپل کارپوریشن،ٹاؤن کمیٹی اور لوکل کونسلرز میں بڑی تعداد نوجوانوں کو ہے جن کی تربیت کے لیے حکومت کی طرف سے پہلی فرصت میں تربیتی ورک شاپس کا اہتمام کیا جائے۔

(جاری ہے)

ضلع کونسل اور لوکل کونسل میں متعدد علماء کرام کی کامیابی بھی قابل ستائش عوامی فیصلہ ہے۔ajkjui اور سواد اعظم اہلسنت والجماعت کے ساتھ وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے جو تحریری معائدہ کیا تھا اس میں بھی متعدد امورکی طرف درست پیش رفت ہو رہی ہے۔سیرت سید المرسلین و خاتم النبیین ? اتھارٹی کا قیام اور نصاب تعلیم کی نگرانی اور دینی مدارس و مکاتب کے مسائل حل کرنے کے لیے بھی وزیر اعظم کی طرف سے اعلی سطحی کمیٹی کا ترمیمی نوٹفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔

امید ہے کے وزیر اعظم شریعت کورٹ کی بحالی اور شریعت اپیل بینچ میں عالم دین جج کی تقرری میں بھی حسب وعدہ جلد تعیناتی کے لیے تحریک کریں گے۔ان خیالات کا اظہار امیر ajkjuiوصدر اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ آزاد کشمیر مولاناقاضی محمود الحسن اشرف،سینئر نائب امیر چیرمین رابطہ کمیٹی و رکن قانون ساز اسمبلی مولانا پیر مظہر شاہ،جنرل سیکرٹری مولانا عبد المالک صدیقی ایڈوکیٹ،امیر سواد اعظم اہلسنت والجماعت آزاد کشمیر مولانا مفتی اختر،ناظم اعلی مولاناقاضی منظور الحسن،سیکرٹری اطلاعات وا نشر اشاعت جے یو آئی حافظ عتیق الرحمن اعوان ودیگر نے مشترکہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا افواج پاکستان کے نئے سپہ سالار نے جس قوم کے عزائم کے حوالہ سے جس عزم کا اظہار کیا ہے وہ بھی قابل ستائش ہے۔انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سمیت تمام دینی و سیاسی جماعتوں کی قیادت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے واضح حکمت عملی طے کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں جلد از جلد حق خود ارادیت کے لیے کمشنر رائے شماری کا تعین کروانے میں کردار ادا کریں۔