ماموں کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو گیا میرا نہیں ہوا
شجاعت حسین کے بچوں نے انہیں مس گائڈ کیا، جب سے سیاست میں آیا ہوں شریفوں نے ہمیشہ دھوکہ دیا ہے، آصف زرداری، نواز شریف اور پی ڈی ایم کا سارا کچرا پرانا پاکستان ہے، چودھری مونس الٰہی
محمد علی
ہفتہ 24 دسمبر 2022
21:31
(جاری ہے)
ن لیگ نے جو فیصلہ کیا وہ ان کو الٹا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کوکس نے راضی کیا کہ وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیں، اس کی تحقیقات کررہے ہیں، گورنر نے اپنے نجی وکیلوں سے مشورہ کیا تھا۔
سیاسی سیٹلمنٹ اسٹیبلشمنٹ کرا سکتی ہے۔عمران خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق بات ہوئی اس کے لئے کمیٹی بنائی ہوئی ہے۔ 2018 میں کئی سیٹوں پر ہمیں الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم اس ہفتے قومی اسمبلی میں استعفے منظور کروانے جا رہے ہیں،جب بھی استعفوں کا کہتے ہیں اسپیکر چھٹی لے کر بھاگ جاتے ہیں، ہمارے استعفے قبول ہونے چاہئیں تاکہ انتخابات ہوسکیں۔ ہم اس ہفتے قومی اسمبلی میں استعفے منظور کروانے جا رہے ہیں، جب بھی استعفوں کا کہتے ہیں اسپیکر چھٹی لے کر بھاگ جاتے ہیں، ہمارے استعفے قبول ہونے چاہئیں تاکہ انتخابات ہوسکیں، لگتا خفیہ تاریخ طے کرکے اسپیکر کے پاس جانا پڑے گا۔ چودھری مونس الٰہی نے چودھری شجاعت حسین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کہا کہ ماموں کا سافٹ ویئراپ ڈیٹ ہو گیا میرا نہیں ہوا، چودھری شجاعت حسین کو ان کے بچوں نے مس گائڈ کیا۔ پی ڈی ایم کے حوالے سے وزیر اعلٰی پنجاب کے صاحبزادے نے کہا کہ اب پاکستان تبدیل ہوچکا ہے، آصف زرداری، نواز شریف اور پی ڈی ایم کا سارا کچرا پرانا پاکستان ہے، جب سے سیاست میں آیا ہوں شریفوں نے ہمیشہ دھوکہ دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ثاقب سکندر شہری کو وفات شدہ ظاہر کرنے کے معاملے پر نادرا کی وضاحت جاری
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈیرے پر فائرنگ، رکن اسمبلی ایوب گادھی زخمی، 3 افراد قتل
-
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، کسی دباؤ کے تحت اپنی پالیسی تبدیل نہیں کریں گے، ایران کا اعلان
-
مجھے یہ بالکل پسند نہیں آیا، ٹرمپ نے ایران کا جواب ناقابل قبول قرار دے کر مسترد کردیا
-
تھائی لینڈ کی کال کوٹھڑی سے رہائی پانے والی مریم کی آپ بیتی
-
سپین: ہنٹا وائرس سے متاثرہ کروز شپ سے مسافروں کا انخلاء شروع
-
ایران نے 47 سال ہمیں بیوقوف بنایا، ایران کو مزید یہ موقع نہیں ملے گا کہ وہ امریکہ کا مذاق اڑائے، ٹرمپ
-
احسن اقبال نے پٹرول ڈیزل مہنگا کرنے کا جواز بیان کردیا
-
شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ میں بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
-
گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری
-
10مئی ہماری تاریخ کا سنہری باب ، بھارتی جارحیت پر پاکستان کاردعمل سنہری حروف سے لکھاجائیگا،صدر مملکت
-
خطے کے مختلف ممالک میں پٹرول کی قیمتیں پاکستان کے مقابلے میں نسبتا کم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.