Live Updates

خواجہ آصف کہ رہے ملک ڈیفالٹ کر چکا ہے، حکومت کو ان کے اس بیان پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے،شاہ محمودقریشی

وزیراعظم یا وزیر خزانہ اس بیان پر فوری طور پر قوم کو اعتماد میں لیں اور بتائیں آیا خواجہ آصف کا بیان درست ہے یا یہ سیاسی بیان ن لیگ کی ضرورت ہے،وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا مطالبہ

ہفتہ 18 فروری 2023 19:55

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف وفاقی حکومت کے وزیر دفاع نواز شریف کی کچن کیبنٹ کا حصہ اور ن لیگ کے اہم رہنماہیں، وہ کہ رہے ہیں ملک ڈیفالٹ کر چکا ہے، حکومت کو ان کے اس بیان پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے،میںبحیثیت وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور ایک سیاسی کارکن مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیراعظم یا وزیر خزانہ اس بیان پر فوری طور پر قوم کو اعتماد میں لیں اور بتائیں کہ آیا خواجہ آصف کا بیان درست ہے یا یہ سیاسی بیان ن لیگ کی ضرورت ہے۔

اپنے بیان میں شاہ محمودقریشی نے کہاکہ عوام کو ان لوگوں پر اعتماد نہیں، ایک طبقہ کی رائے ہے کہ یہ لوگ ایمرجنسی کا بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کرنا چاہتے ہیں،دوسری جانب اگر دیکھا جائے تو گزشتہ 9ماہ میں انہوں نے معیشت کا بھٹہ بٹھا دیا ہے، ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب ہے، ان کے پاس نہ تو ملک چلانے کی اہلیت ہے اور نہ ہی معیشت کو اوپر لے جانے کا کوئی ایجنڈا،ان لوگوں نی9ماہ میں ملک اور عوام کو دونوں کو مشکل میں ڈال دیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنے دور حکومت میں کرونا وباء کے مشکل ترین دور میں معیشت کو سہارا دیا لیکن ان لوگوں سے تو 9ماہ میں ملک چلانا مشکل ہو گیا، حکومت ان کے بیان کو سنجیدہ لے اور فی الفور وضاحتی بیان جاری کرے۔ قبل ازیں ملتان میں این اے 156 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مختلف یونین کونسلوں میں ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم کے سلسلے میں مختلف تقریبا ت سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں،چیزیں مہنگی کرکے یہ لوگ ملکی معیشت کو سہارا نہیں دے سکتے، مہنگائی سے عوام پریشان ہو رہے ہیں، ان لوگوں کو عوام کی مشکل سے کوئی غرض نہیں،یہ لوگ اقتدار کو طول دینے کے لئے منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ لوگ عمران خان اور تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کیا کریں،عمران خان کو اقتدار میں آنے سے روکنے کے لئے تما م ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں،یہ لوگ الیکشن نہیں کروانا چاہتے کیونکہ انہیں اپنی مقبولیت بھی پتہ ہے اور عمران خان کی مقبولیت بھی پتہ ہے، اگر الیکشن کرواتے ہیں تو عوام نے انہیں مسترد کرنا ہے لیکن یہ لوگ کب تک الیکشن سے بھاگیں گے۔

انہوںنے کہاکہ قوم الیکشن کی تیاری کرے تحریک انصاف کے کارکن الیکشن کی تیاری کریں، عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں،عوام کو ملک کی بقا اور اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کی بہتری کیلئے گھروں سے نکل کر عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔ قبل ازیں مخدوم شاہ محمود قریشی نے یونین کونسل 14کاہ دورہ کیااورشہریوں سے ملاقاتیں کیں۔عامر سیال، ملک واصف گجر، رضوان بھٹی، ساجد سردار گجر، اظہر بھائی، عاطف رشید کونسلر کی جانب سے منعقدہ پروگراموں میں شرکت بھی کی۔

سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک، ملک بلال ڈوگر، ارسلان ڈوگر، بلال خالدی، سلمان ڈوگر، ملک حق نواز آرائیں اور دیگر ہمراہ تھے۔ یونین کونسل 14 پی پی 215 این اے 156 میں مخدوم شاہ محمود قریشی کی چوہدری منظر، چوہدری محمد طاہر اور ملک ربنواز ڈاھا کی جانب سے منقعدہ انتخابی پروگراموں میں شرکت کی۔انہوں نے Eبلاک میں رضوان اور کامران کی طرف سے منقعدہ پروگرام میں بھی شرکت کی۔

انہوں نے معروف کاروباری شخصیت اور سماجی رہنما ارشد خان سے ملاقات بھی کی۔ بعد ازاں یونین کونسل 11میں فضل عباس سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر قاضی نعیم، جاوید قریشی، ملک صدام اور دیگر احباب بھی موجود تھے۔ انہوں نے یونین کونسل 50 پی پی 217 میں کاشف بخاری کی رہائش گاہ پرکارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔ کاشف بخاری، ثاقب بخاری، اور عاطف بخاری نے اپنے برادری اور گروپ سمیت ضمنی الیکشن میں مخدوم شاہ محمود قریشی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر سردار اعجاز ججی ڈوگر، مخدوم شعیب اکمل ہاشمی، ہنی شاہ، میاں عظیم رانا کاشف بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے لیڈی کونسلر روبینہ کے شوہر کے انتقال پر ان سے تعزیت کی۔انہوں نے سلمان ڈوگر کی رہائش گاہ پر منعقدہ یوتھ کے اجلاس میں شرکت۔ نوجوانوں سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے یونین کونسل 14 میں ذیشان خان اور جمیل خان کے جانب سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔انہوں نے E بلاک سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک بلال ڈوگر، ارسلان ڈوگر، بلال خالدی، چوہدری ضیا اللہ سنگھیڑہ، سلمان ڈوگر بھی ہمراہ تھے۔اس موقع پر مختلف برداریوں نے ضمنی انتخاب میں مخدوم شاہ محمود قریشی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات