Live Updates

مسلم لیگ(ن) انتخابات کیلئے تیار ہے،مریم نواز کے ورکرز کنونشنز سے پارٹی مزید مضبوط ،مربوط اور فعال ہوگی، میاں عبدالمنان

ہفتہ 11 مارچ 2023 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2023ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مجلس عاملہ کے رکن ومسلم لیگ(ن) ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدرمیاں عبدالمنان نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) انتخابات کیلئے نہ صرف تیار ہے،ر اس کیلئے ہماری لیڈرشپ نے اپنا تمام ہوم ورک بھی مکمل کرلیا ہے،عمران نیازی کے جھوٹ کی فلم مزید نہیں چلے گی، اس نے جو چار سالہ حکومت میں سنہری کارنامے سرانجام دئیے تھے ان کا حساب اور جواب انتخابی مہم میں لازمی طورپر اس کو دینا ہی پڑے گا،عوام فیصلہ کرچکی ملکی مسائل کا حل صرف مسلم لیگ(ن) کے پاس ہے،نوازشریف کے دیوانے مسلم لیگ(ن) کودوبارہ بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیںگے۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے مشکل حالات میں اقتدار سنبھال کر اپنی سیاست کے بجائے ریاست کوبچایا،ریاست مدینہ کے دعویدار عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر کئے گئے معاہدوں کی وجہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن مسلم لیگ(ن) نے اتحادی جماعتوں سے مل کر اپنی سیاست کی قربانی دے کر ریاست کوبچا لیا، عمران نیازی کے انقلاب مارچ، حقیقی آزادی مارچ اور جیل بھرو تحریک نیازی ٹولے کے ناکام تماشے تھے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما میاں عبدالمنان نے مزید کہاکہ عمران نیازی ملک میں سیاست اور معیشت سے کھیل رہے ہیں وہ چاہتے ہیں انڈسٹری اور لوگوں کے کاروبار بند رہیں یہی ملک دشمن قوتوں کا بھی ایجنڈا ہے جس کی یہ تکمیل کررہے ہیں، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں حکومت ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے،تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ بدترین معاشی حالات میں حکومت کو سنبھالادیا، قائد نوازشریف نے قوم کو موٹروے سمیت میگا پراجیکٹ دئیے ان کے دور حکومت میں سی پیک کے تحت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، لوڈشیڈنگ،دہشتگردی سمیت دیگر بحرانوں پر قابوپایامگرتبدیلی و سونامی کے دعویدار عمران نیازی کو مسلط کرکے ملکی ترقی وخوشحالی کا عمل سبوتاژ کیاگیا اور عوامی مسائل میں اضافہ کرکے قوم کو بدحالی کی دلدل میں دھکیلا جس کا خاتمہ موجودہ حکومت وزیراعظ شہبازشریف کی قیادت میں ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنا رہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات