فلسطین اور کشمیر استعمار ی آباد کاری کی دو بڑی مثالیں ہیں، مقررین سیمینار
بھارتی حکومت نے 370 اور 35-A کی دفعات منسوخ کر کے مقبوضہ جموںوکشمیر میں آبادی کی استعماری پالیسی آگے بڑھائی
بدھ 15 مارچ 2023 14:04
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں اس وقت بڑے پیمانے پر آبادیاتی تبدیلی لانے کی کوشش کر رہی ہے جیسا کہ اسرائیل نے فلسطین میں کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابر ابو مریم نے فلسطین اور فلسطینی عوام کے دکھ درد پر روشنی ڈالی اور اسرائیل کے بننے کی وجوہات پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی ریاست کا مقصد ’’گریٹر اسرائیل ‘‘کا قیام ہے۔ڈاکٹر صابر نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل کا واحد حل آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کے ذریعے حق خود ارادیت کا عملی نفاذ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن انصاف پر مبنی حل کی ضرورت ہے۔انسانی حقوق کی ماہر ڈاکٹر خالدہ غوث نے فلسطین اور کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رپورٹس کا ذکر کیا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ عالمی برادری مسئلہ فلسطین پر انفرادی اور اجتماعی طور پر متحرک ہے لیکن مسئلہ کشمیر پر قراردادیں ہونے کے باوجود مسئلہ کشمیر کے لیے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا خاموش ہے اور ہندوستانی اور اسرائیلی حکومتوں کے مظالم کے خلاف آواز نہیں اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان بین الاقوامی تنازعات میں بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جس پر عالمی برادری خاموش ہے۔بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے کہا کہ انگریزوں نے فلسطین کی طرح1947 میں جان بوجھ کر مسئلہ کشمیر کھڑا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے بعدمقبوضہ جموںوکشمیر میں آبادیاتی تبدیلی کی وجہ سے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔بریگیڈیئر نواز نے کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت ہندوتوا بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے نئی حلقہ بندیاں کی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بچوں اور خواتین کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کشمیر کاز پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مظفرآباد،آٹا دو ہزارروپے من لیکن روٹی پھر بھی 20 روپے کی،انتظامیہ ناکام
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.