
پولیس نے نیازی اڈا سیل کردیا، ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا
پی پی 146 سے حمزہ شہباز کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے جس کے بعد دھمکیاں دی گئیں،رات گئے پولیس کی بھاری نفری آئی اور اڈا سیل کر دیا۔نیازی ایکسپریس کے مالک بجاش نیازی کا موقف
مقدس فاروق اعوان
پیر 20 مارچ 2023
16:12

(جاری ہے)
ہمارے پاس ہائیکورٹ کا اسٹے آرڈر بھی موجود ہے اس کے باوجود انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔
ہم مقبوضہ کشمیر میں نہیں پاکستان میں رہتے ہیں۔۔اسی حوالے سے اردو پوائنٹ نے بھی خصوصی کوریج کرتے ہوئے بتایا کہ نیازی اڈا بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں مسافر خوار ہو رہے ہیں۔بجاش نیازی کے مطابق انہوں نے حمزہ شہباز شریف کے مدمقابل کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے جس کے بعد ان کا کاروبار بند کر دیا گیا۔نیازی اڈا کے بکنگ انچارج نے اردو پوائنٹ سے گفتگو میں بتایا کہ ہمیں اڈا بند کرنے کے حوالے سے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا،رات گئے پولیس اہلکاروں کی نفری آئی اور ٹرمینل بند کر دیا۔گاڑیاں بند کرکے سواریوں کو بھی باہر نکال دیا گیا۔ہمیں اتنا بھی وقت نہیں دیا گیا کہ اپنے مسافروں کو اطلاع کر سکیں۔ابھی تک ہمیں اڈا سیل کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ایک گھنٹے میں ہماری کم از کم 8 بسیں جاتی ہیں،400 سواریاں ایک گھنٹے میں سفر کرتی ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کتنی تعداد میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :مزید اہم خبریں
-
غزہ: یو این چیف کا یرغمالی کی رہائی کا خیرمقدم اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
-
گوتیرش نے اقوام متحدہ میں اصلاحات کا خاکہ پیش کر دیا
-
یو این ادارہ امریکہ سے تارکین وطن کی رضاکارانہ واپسی میں معاون
-
ہمیں اپنے پائلٹس کو زیادہ سے زیادہ خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے
-
میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوا دی
-
حماس نے آخری امریکی اسرائیلی یرغمالی کو رہا کر دیا
-
مجھے اب تک کوئی اطلاع نہیں کہ پاک بھارت مذاکرات کہاں ہوں گے
-
موسمیاتی تبدیلی سے افریقہ بری طرح متاثر، ڈبلیو ایم او
-
’مودی ایک شکست خوردہ انسان نظر آئے‘
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانےکا اعلان
-
ٹرمپ کا قطر کی جانب سے طیارے کے متنازعے تحفے کا دفاع
-
دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.