
سابق امریکی سفیر کا عمران خان کو نااہل کرنے کی صورت میں بڑے نقصان کے خدشے کا اظہار
ایسے اقدامات پاکستان کے سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی بحران کو گہرا کر دیں گے،کچھ ممالک طے شدہ سرمایہ کاری منصوبے معطل کر چکے،آئی ایم ایف سپورٹ اب تک مشکوک ہے،ایسے اقدامات سے پاکستان کی بین الاقوامی سپورٹ کم ہو جائے گی۔زلمے خلیل زاد کا ٹویٹ
مقدس فاروق اعوان
بدھ 22 مارچ 2023
11:22

(جاری ہے)
زلمے خلیل زاد نے کہا ایسے اقدامات سے سیاسی افراتفری اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل زلمے خلیل زاد نے پاکستان میں جون میں الیکشن کرانے کی تجویز دیدی۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کیلئے امریکا کے سابق خصوصی ایلچی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی جیسے تین بڑے بحرانوں کا سامنا ہے۔ زلمے خلیل زاد نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان میں جاری سیاسی بحران مزید سنگین ہوجائے گا، سیاسی لیڈروں کو جیلوں میں ڈالنا، پھانسی پر لٹکانا یا قتل کرانا غلط روش ہے۔ زلمے خلیل زاد نے مزید کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں میں 2 تجاویز دیتا ہوں جس میں پہلی یہ کہ جون میں قومی سطح پر انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ تباہی سے بچا جاسکے۔زلمے خلیل زاد نے کہا دوسری تجویز یہ ہے کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتیں ملک کو بچانے اور استحکام، سلامتی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے مل بیٹھ کر مسائل کی نشاندہی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں اور جو بھی الیکشن میں کامیاب ہو اسے عوام کا مینڈیٹ حاصل ہوگا اسکو کام کرنے دیا جائے۔
مزید اہم خبریں
-
غزہ: یو این چیف کا یرغمالی کی رہائی کا خیرمقدم اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
-
گوتیرش نے اقوام متحدہ میں اصلاحات کا خاکہ پیش کر دیا
-
یو این ادارہ امریکہ سے تارکین وطن کی رضاکارانہ واپسی میں معاون
-
ہمیں اپنے پائلٹس کو زیادہ سے زیادہ خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے
-
میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوا دی
-
حماس نے آخری امریکی اسرائیلی یرغمالی کو رہا کر دیا
-
مجھے اب تک کوئی اطلاع نہیں کہ پاک بھارت مذاکرات کہاں ہوں گے
-
موسمیاتی تبدیلی سے افریقہ بری طرح متاثر، ڈبلیو ایم او
-
’مودی ایک شکست خوردہ انسان نظر آئے‘
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانےکا اعلان
-
ٹرمپ کا قطر کی جانب سے طیارے کے متنازعے تحفے کا دفاع
-
دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.