
مسلم لیگ ضیا برقرار رہے گی،اعجاز الحق
حکومت سے پی ٹی آئی کے معاملات حل کرانے کی کوشش کروں گا، پی ٹی آئی رہنما متنازع ٹویٹ کے بعد سے عمران خان کے مؤقف میں تبدیلی آرہی ہے،عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ سے دور رہنے میں حکومت کا فائدہ ہے، انٹرویو
ہفتہ 25 مارچ 2023 19:57
(جاری ہے)
تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کافی عرصے سے پی ٹی آئی میں آنے کا کہہ رہے تھے، اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے مشاورت کا وقت نہیں ملا۔
انہوںنے کہاکہ 5 مارچ 2022 کو عمران خان سے پہلی ملاقات رجیم چینج کی اطلاعات ملنے پر ہوئی تھی جس میں عمران کو نواز شریف اور جمالی صاحب سے ملاقات سے متعلق آگاہ کیا تھا۔عمران خان سے حالیہ ملاقات پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پارٹی چیئرمین سے کہا مشاورت کرکے محتاط انداز میں بات کریں اور غلط فہمیاں پیدا کرنے والی چیزیوں سے گریز کریں، اب کوشش ہے معاملات احسن انداز میں چلتے رہیں۔اعجاز الحق نے کہاکہ عمران خان لوگوں کی باتوں میں بہت جلدی آجاتے ہیں، وہ اپنے قریبی لوگوں کی باتیں بہت سنتے ہیں، ایک لیڈر کو سننا زیادہ اور بولنا کم چاہئے البتہ متنازع ٹویٹ کے بعد سے عمران خان کے مؤقف میں تبدیلی آرہی ہے اور وہ خود کہہ بھی چکے ہیں فوج میری، ملک بھی میرا ہے۔اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے دور رہیں کیونکہ اس سے حکومت کو فائدہ ہوتا ہے، ماضی میں جب بھی پی ٹی آئی کو ادارے سے قریب لانے کی کوشش کی تو حکومت اس کو روکنے کے لئے حرکت میں آتی ہے۔انتخابات کے معاملے کے پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ صرف صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کرانا مشکل ہوتا ہے، البتہ عمران خان کے بھی ذہن میں تھا کہ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات صرف پی ٹی آئی کے حق میں تھے، الیکشن ہوجاتے تو ن لیگ کا صفایا ہو جاتا۔قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے استعفوں اور واپسی پر اعجاز الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے استعفے جلد بازی میں دیئے تاہم صوبائی اسمبلیوں میں استعفوں پر اعتراض ناجائز ہے، جمہوریت میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے، عمران خان بات چیت کیلئے تیار ہیں اور حکومت بھاگ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کوخوف ہے کہ پی ٹی آئی ایوان میں آکر اسمبلی توڑ دے گی، سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن کو مشکل میں ڈال دیا گیا ہے، سب جماعتوں کو بلا کر مشاورت کرنی چاہئے تھی، تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں اور عمران خان مذاکرات کے لئے کمیٹی بنانے کو بھی تیار ہیں۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ گرفتاریوں اور دیوار سے لگانے سیمسائل حل نہیں ہوں گے، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول پر بھی معاملات طے نہیں ہو پا رہے، آگے جا کر کیا ہوگا لہٰذا وزیراعظم اور پی ڈی ایم قیادت سے ملاقات کرکے معاملات حل کرانے کی کوشش کروں گا۔
مزید قومی خبریں
-
نوازشریف سینٹر آف ایکسیلینس میں ایکٹیویٹی بیسڈ لرننگ بچوں کی ذہنی پختگی کا باعث بنے گی، وزیرتعلیم پنجاب
-
پاک فوج کے شاہینوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کا جنگی غرور خاک میں ملا دیا ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
بلوچستان میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کو آسان قرض کی سہولت مہیا کی جائے گی ،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی چیف ڈویلپمنٹ آفیسر سے ملاقات میں گفتگو
-
ووٹرمیں صنفی فرق کو کم کرنے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، ڈاکٹرطارق فضل چوہدری
-
پاکستان ذمہ دار اورامن کاداعی، مسلح افواج نے قوم کاسرفخرسے بلندکردیا، مسئلہ کشمیرایک بارپھرعالمی ایجنڈے پرنمودارہواہے،وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری
-
نورمقدم قتل کیس کے فیصلے کیخلاف اپیلوں میں وکیل نے مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی
-
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت سپر ٹیکس کیس میں ایف بی آر کے وکیل نے دلائل مکمل کرلئے
-
یک جہتی کا مثالی مظاہرہ کرنے پر پاک فوج، فضائیہ اور تمام سیاسی جماعتوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ، عبدالقادرپٹیل
-
بجٹ میں ہیلتھ پیکیج لیکر آرہے ہیں ، وزیر قومی صحت
-
سی بی ڈی نے بارش کا پانی محفوظ کرنے کا نظام متعارف کرا دیا
-
گورنر خیبر پختونخوا نے ہری پور سے تعلق رکھنے والے میٹرکس پاکستان کے بانی حسن نثار کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور سووینئر سے نوازا
-
علیمہ خانم، عمرایوب، فواد چوہدری و دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.