Live Updates

راولپنڈی نواز شریف کا گڑھ ہے اور رہے گا،ناصر بٹ ،سجاد خان

ہم سب اکٹھے ہیں اور ااپنی قیادت پر پورا اعتماد ہے، اشتعال انگیز سیاست کے حامی نہیں ووٹ کی طاقت سے لڑائی لڑیں گے، پریس کانفرنس

پیر 8 مئی 2023 19:40

�اولپنڈی/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2023ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے راہنماؤں ناصر بٹ اور سجاد خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی نواز شریف کا گڑھ ہے اور رہے گا، ناراض کارکنوں کو منانے کیلئے گھر گھر جائیں گے، ہم سب اکٹھے ہیں اور ااپنی قیادت پر پورا اعتماد ہے، اشتعال انگیز سیاست کے حامی نہیں ووٹ کی طاقت سے لڑائی لڑیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی ہاؤس ڈھوک رتہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مسلم لیگ (ن) کے راہنماء ناصر بٹ نے کہا کہ شیخ رشید نے میاں نواز شریف کے نام پر ووٹ لیا اور الیکشن جیتا،شیخ رشید بے وفا شخص ہے،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایک کروڑ بیس لاکھ کا پی ٹی آئی کا ٹکٹ بیچا،جو شخص عمران خان کیلئے کام کر رہا تھا اس نے کیا انصاف دینا تھا، ثاقب نثار آصف سعید کھوسہ سابقہ آرمی چیف قوم کے مجرم ہیں،آج پاکستانی میڈیا سے میرا پہلا انٹر ایکشن ہے،ہاں ہم موجود ہیں اس علاقے میں شیخ رشید سیاست کرتا تھا،شیخ رشید نے نواز شریف کے نام پر ووٹ لیے اور کہا سیٹیں نواز شریف کے قدموں میں رکھوں گا،ثاقب نثار کے بیٹے کی ٹکٹ بیچتے ہوئے آڈیو لیک ہوئی،ثاقب نثار کی بھی آڈیو لیک ہوئی، اس شخص نے کیا انصاف دینا تھا،باجوہ اور فیض حمید رجیم نے نواز شریف کو نا اہل کیا،ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ،باجوہ اور فیض پاکستان کے مجرم ہیں،ثاقب نثار پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، جج ارشد ملک نے کہا اس سے سزا دلوائی گئی،ارشد ملک نے وڈیو میں کہا کہ ایسا کچھ نہیں کہ نواز شریف کو سزا دو،شوکت صدیقی کہتے ہیں ان کے پاس فیض صاحب آئے اورکہا نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت نہیں دینی جیل میں رکھو،نواز شریف کو انصاف نہیں ملا،واز شریف کو انصاف کون دے گا ،یہ نواز شریف نہیں 16 کروڑ عوام پر ظلم ہے،ثاقب نثار کو کٹہرے میں لایا جائے،راولپنڈی نواز شریف کا گڑھ تھا،شیدا ٹلی اس کا نام لینا اچھا نہیں سمجھتا،شیخ رشید سن لو تمہارا سیاسی جینا حرام کرو دو گا.یہ لال حویلی میں یہ چند دن کا مہمان ہے،یہ واپس اس صرافہ بازار میں جائے گا.اس کی سیاسی قبر لال حویلی کے سامنے ہوگی،مسلم لیگ کے تمام ورکر ایک جگہ آجائیں،جس کو بھی ٹکٹ ملا اس کا ساتھ دوں گا،یہ شہر نواز شریف کا تھا اور اس کے حوالے ہوگا،شیخ رشید میں تمہارا سیاسی طور پر جینا محال کر دوں گا ،تم سے لال حویلی خالی کراؤں گا،جن کے سر پر تم سیاست کرتے تھے ان کی ڈوریں تمہیں نہیں ملیں گی،شیخ رشید ایک گندا اور ابن الوقت انسان ہے،اب آر ٹی ایس بند نہیں ہوگا، اب اس کو سوالات کا جواب دینا ہوگا.مریم نواز ہمیشہ کہتی ہیں کہ لیول پلینگ فیلڈ ملے،فتنہ کیلئے امریکی عدالت کہتی ہے بیٹی کو مانو.یہ شخص ڈی این اے دینے نہیں گیا لکھ کر مان لیا.اس نے صادق امین کہا جو ٹکٹ بیچ رہا ہے جج ارشد ملک نواز شریف کے پاس راؤنڈ بھی گی سجاد خان الیکشن جیتے ہوئے تھے جن کو ہرایا گیا،نواز شریف پوچھتے ہیں کہ راولپنڈی ان کا گڑھ تھا اب کیوں نہیں ہی اس سب پر کام ہورہا ہے جلد آپ کو چیزیں نظر آئیں گی،ثاقب نثار شیخ رشید کی انتخابی مہم چلارہا تھاعمران خان چاہتا ہے کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف اس کی مرضی کے ہوں،عمران خان بہت جلد جیل جائیگا ، نا اہل ہوگا.راولپنڈی کے لوگ وفادار ہے مگر شیخ رشید گندا آدمی ہے،شیخ رشید کو لال حویلی سے نکال کر صرافہ بازار واپس چھوڑ کر آئیں گے ہم اشتعال انگیز سیاست کے حامی نہیں ووٹ کی لڑائی لڑیں گے،ن لیگ راولپنڈی کے تمام لوگ میرے ساتھی ہیں،ناراض کارکنان کو منانے کے لیے ان کے گھر جا رہا ہوں،تین سال سے لندن میں ہوں، نواز شریف تو صبح کا ناشتہ پاکستان میں کرنا چاہتے ہیں،الیکشن جب بھی ہوئے اس کی قیادت نواز شریف کریں گے،بہت جلد نواز شریف پاکستان میں ہونگے نواز شریف سی پیک بنا رہا تھا اس لیے ختم کیا گیانواز شریف آئے گا 2024 کا پاکستان الگ ہوگامیرا چوہدری تنویر حنیف عباسی تمام مقامی قیادت سے رابطہ ہے جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے پاکستان کی سیاست بدل جائے گی،دہشت گردی کے خاتمے سے ملک کو اندھیروں سے نکالنے تک میاں نواز شریف کا کردار ہے،فتنہ خان نے سی پیک کو ختم کیا ہے، مسلم لیگ (ن) کے راہنماء اورامیداوار برائے این اے 60سجاد خان نے کہا کہ ین اے 60 کا امیدوار رہا ہوں، اگر پارٹی مجھ سے زیادہ بہتر کسی کو سمجھے گی تو سر تسلیم خم کروں گا،چھوٹے موٹے اختلافات ہر جگہ ہوتے ہیں مگر راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن )متحد ہے،نواز شریف کے خلاف 2014 میں منصوبہ بنا،سیتا وائٹ سمیت دیگر کیس پر سوموٹو کون لے گا،ہماری عدلیہ اور پارلیمان معاملات پر بات کریں،نواز شریف اور مریم نواز کو جیل بھیجا گیا،ایک فتنہ پٹرول بم پھینک رہا ہے،توشہ خانہ کا مال اس کے گھر سے نکل رہا ہے،اس سب کا اہم کردار ایک فتنہ ہے،چاہتے ہیں ملک بھر میں الیکشن ایک وقت میں ہو.2018 میں شہباز شریف نے میثاق جمہوریت کی پیشکش کی نواز شریف کے دور میں ملک ترقی کرتا ہے،نواز شریف کو سازش کر کے ہٹایا جاتا ہے،ملک جس دوراہے سے گزر رہا ہے اس کے پیچھے ثاقب نثار کی باقیات ہیں،راولپنڈی میں پولیس افسران کی ناک کے نیچے درست نہیں ہورہا.،پولیس نے کچھ دن قبل ایک لیگی گھرانہ پر رسم مہندی پر چھاپہ مارا،اس معاملہ پر پولیس افسران تفتیش کریں،یہ رویہ بالکل نا مناسب ہے، ہمارے کارکنان غصہ میں ہے،میاں نواز شریف کو سزا دلوائی گئی،جج ارشد ملک کی تمام باتیں درست ثابت ہوئیں،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ اب تو نواز شریف کو انصاف دیں۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات